• Tue, 03 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ادیتی راؤ حیدری کے متعلق ۱۲؍ دلچسپ حقائق

Updated: Oct 21, 2024, 7:00 AM IST | Aliya Sayyed

۲۸؍ اکتوبر ۱۹۸۶ء کو حیدرآباد، آندھراپردیش میں پیدا ہونے والی ادیتی راؤ حیدری نے ہندی کے علاوہ تمل اور تیلگو فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ جانئے ان کے متعلق چند دلچسپ حقائق۔ تمام تصاویر: آئی این این، ایکس، انسٹاگرام

X ادیتی راؤ حیدری نے بطور بھرت ناٹیم ڈانسٹر اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔ ۵؍ سال کی عمرمیں انہوں نے معروف بھرت ناٹیم ڈانسر لیلا سیمسن سے تربیت حاصل اور ان کے گروپ ’’اسپانڈا‘‘ کیلئے کام بھی کیا۔ انہوں نے بچوں کو رقص کی تربیت بھی دی۔ 
1/12

ادیتی راؤ حیدری نے بطور بھرت ناٹیم ڈانسٹر اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔ ۵؍ سال کی عمرمیں انہوں نے معروف بھرت ناٹیم ڈانسر لیلا سیمسن سے تربیت حاصل اور ان کے گروپ ’’اسپانڈا‘‘ کیلئے کام بھی کیا۔ انہوں نے بچوں کو رقص کی تربیت بھی دی۔ 

X ادیتی راؤحیدری کا تعلق دو شاہی خاندانوں سے ہے۔ ان کے والد کا تعلق حیدرآباد کے طیب جی خاندان جبکہ ان کی والدہ ورناپتی کے آخری راجا جے رامیشور راؤ کی بیٹی ہیں۔
2/12

ادیتی راؤحیدری کا تعلق دو شاہی خاندانوں سے ہے۔ ان کے والد کا تعلق حیدرآباد کے طیب جی خاندان جبکہ ان کی والدہ ورناپتی کے آخری راجا جے رامیشور راؤ کی بیٹی ہیں۔

X ادیتی راؤ حیدری کی والدہ مشہور رقاصہ ہیں۔ وہ ڈانس کی صنف ’’دادرا ‘‘اور ’’ٹھمری‘‘ میں ماہر ہیں۔ 
3/12

ادیتی راؤ حیدری کی والدہ مشہور رقاصہ ہیں۔ وہ ڈانس کی صنف ’’دادرا ‘‘اور ’’ٹھمری‘‘ میں ماہر ہیں۔ 

X ادیتی راؤ حیدری اداکارہ اور رقاصہ ہونے کے علاوہ گلوکارہ بھی ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۲ء میں اپنی فلم ’’لندن پیرس نیویارک‘‘ میں دو نغمے ’’وہ دیکھنے میں ‘‘ اور ’’ٹھہری سی زندگی‘‘ گائے تھے۔ اس فلم میں وہ پاکستانی اداکار علی ظفر کے مقابل تھیں۔ 
4/12

ادیتی راؤ حیدری اداکارہ اور رقاصہ ہونے کے علاوہ گلوکارہ بھی ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۲ء میں اپنی فلم ’’لندن پیرس نیویارک‘‘ میں دو نغمے ’’وہ دیکھنے میں ‘‘ اور ’’ٹھہری سی زندگی‘‘ گائے تھے۔ اس فلم میں وہ پاکستانی اداکار علی ظفر کے مقابل تھیں۔ 

X ادیتی راؤحیدری اپنے والد اور والدہ دونوں کا سرنیم استعمال کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’’میری پرورش والدہ نے کی ہے مگر زندگی میں والد بھی اہمیت رکھتے ہیں۔‘‘
5/12

ادیتی راؤحیدری اپنے والد اور والدہ دونوں کا سرنیم استعمال کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’’میری پرورش والدہ نے کی ہے مگر زندگی میں والد بھی اہمیت رکھتے ہیں۔‘‘

X ادیتی راؤ حیدری عامر خان کی اہلیہ اور مشہور ہدایتکار کرن راؤ کی کزن ہیں۔ کرن راؤ ان کی والدہ ودیا راؤ کی رشتہ دار ہیں۔
6/12

ادیتی راؤ حیدری عامر خان کی اہلیہ اور مشہور ہدایتکار کرن راؤ کی کزن ہیں۔ کرن راؤ ان کی والدہ ودیا راؤ کی رشتہ دار ہیں۔

X ادیتی راؤ حیدری نے آندھرا پردیش کی رشی ویلی اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد لیڈی شری رام کالج فار ویمن سے سوشیولوجی میں گریجوشن کیا ہے۔
7/12

ادیتی راؤ حیدری نے آندھرا پردیش کی رشی ویلی اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد لیڈی شری رام کالج فار ویمن سے سوشیولوجی میں گریجوشن کیا ہے۔

X ادیتی راؤ حیدری ڈاکٹر بننے کی خواہشمند تھیں۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’مجھے ڈاکٹر بننا تھا لیکن بعد میں محسوس ہوا کہ اگر میں ڈاکٹربن گئی تو مجھے ڈانس کنسرٹ میں جانے کا موقع نہیں ملے گا۔‘‘
8/12

ادیتی راؤ حیدری ڈاکٹر بننے کی خواہشمند تھیں۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’مجھے ڈاکٹر بننا تھا لیکن بعد میں محسوس ہوا کہ اگر میں ڈاکٹربن گئی تو مجھے ڈانس کنسرٹ میں جانے کا موقع نہیں ملے گا۔‘‘

X ادیتی راؤ ’’کلری پائیٹو‘‘ (مارشل آرٹس کی ایک قسم) کی مشق بھی کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس آرٹ کی شروعات کیرالا میں ہوئی تھی۔
9/12

ادیتی راؤ ’’کلری پائیٹو‘‘ (مارشل آرٹس کی ایک قسم) کی مشق بھی کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس آرٹ کی شروعات کیرالا میں ہوئی تھی۔

X ادیتی راؤ حیدری گھی کی شوقین ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ ’’میں اس حد تک گھی کھاتی ہوں کہ لوگ حیران ہوجائیں گے۔‘‘
10/12

ادیتی راؤ حیدری گھی کی شوقین ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ ’’میں اس حد تک گھی کھاتی ہوں کہ لوگ حیران ہوجائیں گے۔‘‘

X ادیتی راؤ حیدری نے ۲۰۰۷ء میں تمل فلم ’’سری نگرم‘‘ سے اداکاری کے سفر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اس فلم میں دیوداسی کا کردار ادا کیا تھا۔فلم کو تین نیشنل فلم ایوارڈ ملے تھے۔ 
11/12

ادیتی راؤ حیدری نے ۲۰۰۷ء میں تمل فلم ’’سری نگرم‘‘ سے اداکاری کے سفر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اس فلم میں دیوداسی کا کردار ادا کیا تھا۔فلم کو تین نیشنل فلم ایوارڈ ملے تھے۔ 

X ادیتی راؤ حیدری نے ۲۰۰۹ء کی فلم ’’دہلی ۶‘ ‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں ابھیشیک بچن اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کئے تھے جبکہ ادیتی راؤ حیدری معاون کردار میں تھیں جس کیلئے انہیں ایوارڈ بھی تفویض کیا گیا تھا۔ 
12/12

ادیتی راؤ حیدری نے ۲۰۰۹ء کی فلم ’’دہلی ۶‘ ‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں ابھیشیک بچن اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کئے تھے جبکہ ادیتی راؤ حیدری معاون کردار میں تھیں جس کیلئے انہیں ایوارڈ بھی تفویض کیا گیا تھا۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK