• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

علی فضل کے بارے میں جانئے ۱۲؍ دلچسپ باتیں

Updated: Oct 15, 2024, 7:05 AM IST | Shahebaz Khan

علی فضل آج اپنی اداکاری سے بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی پیدائش ۱۵؍ اکتوبر ۱۹۸۶ء کو نئی دہلی، ہندوستان مگرپرورش لکھنؤ، اترپردیش میں ہوئی تھی۔ انہوں نے دہرہ دون کے دی ڈُون اسکول سے تعلیم حاصل کی ہے۔ یہیں انہیں احساس ہوا کہ وہ اداکاری میں اچھے ہیں لہٰذا انہوں نے اداکاری کے میدان میں کریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔ جانئے ان کے بارے میں چند دلچسپ غیر معروف حقائق۔ تمام تصاویر: آئی این این، ایکس، انسٹا گرام، یو ٹیوب

X علی فضل کے والدین چاہتے تھے کہ وہ انجینئر بنیں مگر انجینئرنگ کی تعلیم مکمل نہیں کرسکے۔ اس کے بعد انہوں نے معاشیات میں گریجویشن کیا۔ اداکاری کے ساتھ ہی علی فضل اسپورٹس میں بھی اچھے تھے۔ اسکول اور کالج میں وہ باسکٹ بال اور فٹ بال کے بہترین کھلاڑی تھے۔
1/12

علی فضل کے والدین چاہتے تھے کہ وہ انجینئر بنیں مگر انجینئرنگ کی تعلیم مکمل نہیں کرسکے۔ اس کے بعد انہوں نے معاشیات میں گریجویشن کیا۔ اداکاری کے ساتھ ہی علی فضل اسپورٹس میں بھی اچھے تھے۔ اسکول اور کالج میں وہ باسکٹ بال اور فٹ بال کے بہترین کھلاڑی تھے۔

X دلچسپ بات یہ ہے کہ بطور اداکار انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ہالی ووڈ فلم ’’دی اَدر اینڈ آف دی لائن‘‘ سے کیا تھا۔اس کے بعد وہ امریکی ٹی وی سیریز ’’بالی ووڈ ہیرو‘‘ (۲۰۰۹ء) میں نظر آئے تھے۔
2/12

دلچسپ بات یہ ہے کہ بطور اداکار انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ہالی ووڈ فلم ’’دی اَدر اینڈ آف دی لائن‘‘ سے کیا تھا۔اس کے بعد وہ امریکی ٹی وی سیریز ’’بالی ووڈ ہیرو‘‘ (۲۰۰۹ء) میں نظر آئے تھے۔

X راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی عامر خان کی فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ علی فضل کی پہلی بالی ووڈ فلم تھی۔ اس میں وہ مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔
3/12

راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی عامر خان کی فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ علی فضل کی پہلی بالی ووڈ فلم تھی۔ اس میں وہ مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔

X ’’الویز کبھی کبھی‘‘ (۲۰۱۱ء) پہلی بالی ووڈ فلم تھی جس میں وہ مرکزی کردار میں تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ’’بات بن گئی‘‘ (۲۰۱۳ء) اور ’’بوبی جاسوس‘‘ (۲۰۱۴ء) میں کام کیا۔
4/12

’’الویز کبھی کبھی‘‘ (۲۰۱۱ء) پہلی بالی ووڈ فلم تھی جس میں وہ مرکزی کردار میں تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ’’بات بن گئی‘‘ (۲۰۱۳ء) اور ’’بوبی جاسوس‘‘ (۲۰۱۴ء) میں کام کیا۔

X انہوں نے مشہور امریکی ٹی وی سیریز ’’ہوم لینڈ‘‘ میں کردار کی پیشکش بالی ووڈ فلم’’خاموشیاں‘‘ کیلئے ٹھکرا دی تھی۔ سیریز میں ان کا کردار نمرت کور نے ادا کیا تھا۔
5/12

انہوں نے مشہور امریکی ٹی وی سیریز ’’ہوم لینڈ‘‘ میں کردار کی پیشکش بالی ووڈ فلم’’خاموشیاں‘‘ کیلئے ٹھکرا دی تھی۔ سیریز میں ان کا کردار نمرت کور نے ادا کیا تھا۔

X ان کی پہلی سپرہٹ فلم ’’فقرے‘‘ (۲۰۱۳ء) تھی جو اُن کے بالی ووڈ کریئر میں ’’ٹرننگ پوائنٹ‘‘ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد ان کی ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ (۲۰۱۶ء) اور ’’فقرے ریٹرنس‘‘ (۲۰۱۷ء) منظر عام پر آئی۔
6/12

ان کی پہلی سپرہٹ فلم ’’فقرے‘‘ (۲۰۱۳ء) تھی جو اُن کے بالی ووڈ کریئر میں ’’ٹرننگ پوائنٹ‘‘ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد ان کی ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ (۲۰۱۶ء) اور ’’فقرے ریٹرنس‘‘ (۲۰۱۷ء) منظر عام پر آئی۔

X مشہور ہالی ووڈ فلم’’فاسٹ اینڈ فیوریس ۷‘‘ میں وہ مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔
7/12

مشہور ہالی ووڈ فلم’’فاسٹ اینڈ فیوریس ۷‘‘ میں وہ مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔

X معروف برطانوی فلم ’’وکٹوریہ اینڈ عبدل‘‘ (۲۰۱۷ء) میں علی فضل نے ’’عبدالکریم‘‘ کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ ملکہ وکٹوریہ کا خاص ملازم تھا۔
8/12

معروف برطانوی فلم ’’وکٹوریہ اینڈ عبدل‘‘ (۲۰۱۷ء) میں علی فضل نے ’’عبدالکریم‘‘ کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ ملکہ وکٹوریہ کا خاص ملازم تھا۔

X ’’وکٹوریہ اینڈ عبدل‘‘ میں مشہور برطانوی اداکارہ جوڈی ڈینچ نے ملکہ وکٹوریہ کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی کامیابی کے بعد جوڈی نے علی فضل کو برطانیہ کے شاہی خاندان کے محل میں شاہی عشائیہ کی دعوت دی تھی۔
9/12

’’وکٹوریہ اینڈ عبدل‘‘ میں مشہور برطانوی اداکارہ جوڈی ڈینچ نے ملکہ وکٹوریہ کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی کامیابی کے بعد جوڈی نے علی فضل کو برطانیہ کے شاہی خاندان کے محل میں شاہی عشائیہ کی دعوت دی تھی۔

X علی فضل کو موسیقی سے لگاؤ ہے۔ وہ ایک اچھے گلوکار ہیں جبکہ گٹار بھی بجانا جانتے ہیں۔
10/12

علی فضل کو موسیقی سے لگاؤ ہے۔ وہ ایک اچھے گلوکار ہیں جبکہ گٹار بھی بجانا جانتے ہیں۔

X امیزون پرائم کی مشہور سیریز ’’مرزاپور‘‘ میں انہوں نے گڈو پنڈت کا کردار ادا کیا ہے۔
11/12

امیزون پرائم کی مشہور سیریز ’’مرزاپور‘‘ میں انہوں نے گڈو پنڈت کا کردار ادا کیا ہے۔

X ’’ڈیتھ آن دی نائل‘‘ (۲۰۲۲ء) اور ’’قندھار‘‘ (۲۰۲۳ء) میں ان کی اداکاری کی پذیرائی کی گئی تھی۔ ۲۰۱۶ء میں وہ چینی فلم ’’زوانزینگ‘‘ میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔ 
12/12

’’ڈیتھ آن دی نائل‘‘ (۲۰۲۲ء) اور ’’قندھار‘‘ (۲۰۲۳ء) میں ان کی اداکاری کی پذیرائی کی گئی تھی۔ ۲۰۱۶ء میں وہ چینی فلم ’’زوانزینگ‘‘ میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK