بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار، ٹی وی شو کے میزبان اور ریڈیو جاکی انوکپور کی پیدائش ۲۰؍فروری ۱۹۵۶ء کو بھوپال میں ہوئی تھی۔ ان کا حقیقی نام انل کپور ہے ۔ ان کے والدکا تعلق پنجاب اور والدہ کا تعلق بنگال سے تھا ۔ ان کے والد پارسی تھیٹر چلایا کرتے تھے۔ ان کی والدہ شاعرہ اور کلاسیکل گلوکارہ تھیں۔ انوکپور نے اپنی زندگی میں غریبی بھی دیکھی اور مالی تنگی کی وجہ سے انہوں نے اسکول کو خیرباد کہہ کر ملازمت اختیا کرلی۔ ان کے والد کہنے پر انہو ںنے ان کا فارسی تھیٹر جوائن کرلیا۔ ۱۹۷۶ء میں وہ نیشنل اسکول آف ڈراما میں داخل ہوئے اور ۱۹۸۱ء میں ممبئی آگئے۔ ۱۹۸۳ء سے وہ فلموں میں کام کررہے ہیں اور اپنی اداکاری سے انہوں نے سب کو محظوظ کیاہے۔ اپنے طویل کریئر میں انوکپور نے مختلف کردار اداکئے ہیں ۔ ان کی فلموں کی فہرست طویل ہے ۔ ۱۹۹۳ء سے ۲۰۰۶ء تک وہ ٹی وی شوانتاکشری کے میزبان رہے اور اس وقت وہ ریڈیو جاکی کی حیثیت سے بھی مصرو ف ہیں۔ انہیں فلم ’وکی ڈونر‘ کیلئے بہترین معاون اداکار کیلئے فلم فیئر اور نیشنل ایوارڈ مل چکا ہے۔ فلموں اور ٹی وی شوز کے ساتھ وہ تھیٹر میں بھی مصروف رہتے ہیں۔ تمام تصاویر:مڈڈے آرکائیو