بالی ووڈ میں آشوتوش گوواریكر کا نام ایک ایسے فلمساز کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی ہدایتکاری میں بنائی گئی فلموں کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں خاص شناخت بنائی ہے۔ مہاراشٹر کے کولہاپور میں ۱۵؍ فروری ۱۹۶۴ء کو پیدا ہونے والے آشوتوش گوواریكر نے اپنے کریئر کا آغاز ۱۹۸۴ء میں کیتن مہتا کی فلم ’ہولی‘ سے بطور اداکار کیا تھا۔ اس فلم میں عامر خان نے بھی اہم کردار نبھایا تھا۔ اس کے بعد آشوتوش گوواریكر نے ٹی وی پر نشر کچھ سیریل اور فلموں میں کام کیا۔ ۱۹۹۳ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’پہلا نشہ‘ بطور ہدایتکار آشوتوش گوواریكر کی پہلی فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں دیپک تجوری، روینہ ٹنڈن، پوجا بھٹ اور پریش راول نے اہم کردار ادا کئے تھے۔ اگرچہ کمزور اسکرپٹ کی وجہ سے یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔۱۹۹۵ء متیں ریلیز ہونے والی فلم ’بازی‘ بطور ہدایتکار آشوتوش گوواریكر کے کریئر کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔آشوتوش نے بالی ووڈ کے معروف اور سپراسٹار اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے جن میں عامر خان اور شاہ رخ خان قابل ذکر ہے۔ ۲۰۰۱ء کی فلم ’لگان‘ آشوتوش گوواریكر کے کریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ آشوتوش گوواریكر نے جب اس فلم کیلئے عامر خان سے بات چیت کی تو عامر کو فلم کی کہانی اتنی زیادہ پسند آئی کہ انہوں نے اس فلم میں نہ صرف اداکاری کرنے کا فیصلہ کیا بلکہ فلم کو پروڈیو بھی کیا۔ ’لگان‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ اس فلم کیلئے آشوتوش گوواریكر کو بہترین ہدایتکار کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔ ساتھ هي ساتھ نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ۲۰۰۴ء میں کنگ خان شاہ رخ خان کو لے کر آشوتوش گوواریكر نے فلم ’سودیس‘ کی ہدایتکاری کی۔تمام تصاویر: مڈ ڈے آرکائیو