• Thu, 21 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بالی ووڈ کے چھ اعلیٰ تعلیم یافتہ اداکار

Updated: Sep 12, 2024, 7:50 PM IST | Aliya Sayyed

بالی ووڈ کے کئی ایسے اداکار ہیں جنہوں نے اداکاری کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے مگر یہ اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہیں۔ جانئے ایسے ہی چھ اداکاروں کے بارے میں۔ تمام تصاویر: آئی این این

X امیتابھ بچن (Amitabh Bachhan): امیتابھ بچن بالی ووڈ کے اہم ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ انہیں بہترین اداکاری کیلئے پدم شری، پدم بھوشن، لیجن آف آنر، پدم وبھوشن اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ تفویض کئے گئے ہیں۔ انہیں ’’اینگری ینگ مین‘‘ اور ’’بگ بی‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ امیتابھ بچن نے ۱۹۶۲ء میں دہلی یونیورسٹی کے کروڑی مل کالج سے گریجویشن کیا ہے۔
1/6

امیتابھ بچن (Amitabh Bachhan): امیتابھ بچن بالی ووڈ کے اہم ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ انہیں بہترین اداکاری کیلئے پدم شری، پدم بھوشن، لیجن آف آنر، پدم وبھوشن اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ تفویض کئے گئے ہیں۔ انہیں ’’اینگری ینگ مین‘‘ اور ’’بگ بی‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ امیتابھ بچن نے ۱۹۶۲ء میں دہلی یونیورسٹی کے کروڑی مل کالج سے گریجویشن کیا ہے۔

X پرینیتی چوپڑا (Parineeti Chopra): انہوں نے امبالہ، ہریانہ کی کنوینٹ آف جیزس اینڈ میری اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے۔ پرینیتی نے برطانیہ کے مانچسٹر بزنس اسکول سے بزنس، فائنانس اور اکنامکس میں آنر کیا ہے۔ انہیں بہترین اداکاری کیلئے اب تک ۲۴؍ اعزازات تفویض کئے جاچکے ہیں جن میں فلم فیئر ایوارڈ اور نیشنل فلم ایوارڈ قابل ذکر ہیں۔
2/6

پرینیتی چوپڑا (Parineeti Chopra): انہوں نے امبالہ، ہریانہ کی کنوینٹ آف جیزس اینڈ میری اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے۔ پرینیتی نے برطانیہ کے مانچسٹر بزنس اسکول سے بزنس، فائنانس اور اکنامکس میں آنر کیا ہے۔ انہیں بہترین اداکاری کیلئے اب تک ۲۴؍ اعزازات تفویض کئے جاچکے ہیں جن میں فلم فیئر ایوارڈ اور نیشنل فلم ایوارڈ قابل ذکر ہیں۔

X سوہا علی خان (Soha Ali Khan): سوہا، اداکارہ اور مشہور اداکار سیف علی خان کی بہن ہیں۔ انہوں نے ہندی، انگریزی اور بنگالی فلموں میں کام کیا ہے۔ سوہا علی خان نے نئی دہلی کی دی برٹش اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بالیول کالج، آکسفورڈ سے جدید تاریخ میں گریجویشن کیا ہے۔ بعد ازیں انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز بھی کیا ہے۔
3/6

سوہا علی خان (Soha Ali Khan): سوہا، اداکارہ اور مشہور اداکار سیف علی خان کی بہن ہیں۔ انہوں نے ہندی، انگریزی اور بنگالی فلموں میں کام کیا ہے۔ سوہا علی خان نے نئی دہلی کی دی برٹش اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بالیول کالج، آکسفورڈ سے جدید تاریخ میں گریجویشن کیا ہے۔ بعد ازیں انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز بھی کیا ہے۔

X تاپسی پنو (Taapsee Pannu): ہندی، تیلگو اور تمل فلموں میں اپنی شناخت بنانے والی تاپسی نے اشوک وہار، دہلی کی ماتا جے کور پبلک اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے جبکہ گرو تیگ بہادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ہری نگر سے کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی ہے۔ گریجویشن کے بعد تاپسی پنو نے بطور سافٹ ویئر انجینئر کام کیا تھا۔ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل انہوں نے بطور سافٹ ویئر ڈیولیپر کام بھی کیا ہے۔
4/6

تاپسی پنو (Taapsee Pannu): ہندی، تیلگو اور تمل فلموں میں اپنی شناخت بنانے والی تاپسی نے اشوک وہار، دہلی کی ماتا جے کور پبلک اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے جبکہ گرو تیگ بہادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ہری نگر سے کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی ہے۔ گریجویشن کے بعد تاپسی پنو نے بطور سافٹ ویئر انجینئر کام کیا تھا۔ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل انہوں نے بطور سافٹ ویئر ڈیولیپر کام بھی کیا ہے۔

X شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan): کنگ خان اور بالی ووڈ کے بادشاہ ’’ایس آر کے‘‘ فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔ انہوں نے سینٹ کولمبیا اسکول، دہلی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے۔ دہلی کے ہنس راج کالج سے گریجویشن کی ڈگری لینے کے بعد انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے ماس کمیونکیشن میں ماسٹرز کیا ہے۔
5/6

شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan): کنگ خان اور بالی ووڈ کے بادشاہ ’’ایس آر کے‘‘ فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔ انہوں نے سینٹ کولمبیا اسکول، دہلی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے۔ دہلی کے ہنس راج کالج سے گریجویشن کی ڈگری لینے کے بعد انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے ماس کمیونکیشن میں ماسٹرز کیا ہے۔

X ودیا بالن (Vidya Balan): ودیا بالن متعدد اعزازات یافتہ ہیں۔ ۲۰۱۴ء میں حکومت ہند نے انہیں پدم شری سے نوازا تھا۔ انہوں نے ممبئی کے سینٹ زیویر کالج سے سماجیات میں گریجویشن کیا ہے جبکہ یونیورسٹی آف ممبئی سے ماسٹرز کیا ہے۔ انہوں نے ۲۰۰۳ء میں ’’بھلا تھیکو‘‘ سے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی۔
6/6

ودیا بالن (Vidya Balan): ودیا بالن متعدد اعزازات یافتہ ہیں۔ ۲۰۱۴ء میں حکومت ہند نے انہیں پدم شری سے نوازا تھا۔ انہوں نے ممبئی کے سینٹ زیویر کالج سے سماجیات میں گریجویشن کیا ہے جبکہ یونیورسٹی آف ممبئی سے ماسٹرز کیا ہے۔ انہوں نے ۲۰۰۳ء میں ’’بھلا تھیکو‘‘ سے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK