• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بالی ووڈ: ۸؍ ایسے ریکارڈ جنہیں توڑنا ناممکن ہے

Updated: Sep 28, 2024, 8:46 PM IST | Aliya Sayyed

ریکارڈ توڑنے کیلئے ہی بنائے جاتے ہیں۔ لیکن بالی ووڈ میں ۸؍ ایسے منفرد ریکارڈ بنے ہیں جنہیں توڑنا تقریباً ناممکن ہے۔ امیتابھ بچن اور دھرمیندر سے لے کر شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان نے بعض ایسے ریکارڈ بنائے ہیں کہ نئی نسل کے اداکاروں کیلئے انہیں توڑنا مشکل ہوگا۔ تمام تصاویر: آئی این این، یوٹیوب، ایکس

X راجیش کھنہ کی یکے بعد دیگرے ۱۷؍ ہٹ فلمیں: ۱۹۶۹ء سے ۱۹۷۱ء تک فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار راجیش کھنہ نے ایک بعد ایک ۱۷؍ ہٹ فلمیں دی تھیں۔ ان میں ۱۵؍ میں وہ واحد ہیرو تھے جبکہ ۲؍ میں دیگر اسٹار کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئے تھے۔ اب تک بالی ووڈ کا کوئی بھی سپر اسٹار راجیش کھنہ عرف ’’کاکا‘‘ کا یہ ریکارڈ نہیں توڑ سکا ہے۔
1/7

راجیش کھنہ کی یکے بعد دیگرے ۱۷؍ ہٹ فلمیں: ۱۹۶۹ء سے ۱۹۷۱ء تک فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار راجیش کھنہ نے ایک بعد ایک ۱۷؍ ہٹ فلمیں دی تھیں۔ ان میں ۱۵؍ میں وہ واحد ہیرو تھے جبکہ ۲؍ میں دیگر اسٹار کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئے تھے۔ اب تک بالی ووڈ کا کوئی بھی سپر اسٹار راجیش کھنہ عرف ’’کاکا‘‘ کا یہ ریکارڈ نہیں توڑ سکا ہے۔

X ’’شعلے‘‘ کی ۱۵؍ کروڑ ٹکٹیں فروخت ہوئیں: اب تک ہندوستانی سنیما کی کسی فلم کی ۱۰؍ کروڑ ٹکٹیں فروخت نہیں ہوئی ہیں۔ تاہم، ’’شعلے‘‘ واحد فلم ہے جس کی ۱۵؍ کروڑ ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔ امیتابھ بچن اور دھرمیندر کی یہ فلم باکس آفس پر متعدد مرتبہ ری ریلیز ہوچکی ہے۔ رمیش سپی کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ہندوستانی سنیما کی بہترین فلموں میں سے قرار دی جاتی ہے۔ اس فلم میں سنجیو کمار، ہیما مالینی، جیا بچن اور امجد خان نے بھی کلیدی کردار ادا کئے تھے۔
2/7

’’شعلے‘‘ کی ۱۵؍ کروڑ ٹکٹیں فروخت ہوئیں: اب تک ہندوستانی سنیما کی کسی فلم کی ۱۰؍ کروڑ ٹکٹیں فروخت نہیں ہوئی ہیں۔ تاہم، ’’شعلے‘‘ واحد فلم ہے جس کی ۱۵؍ کروڑ ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔ امیتابھ بچن اور دھرمیندر کی یہ فلم باکس آفس پر متعدد مرتبہ ری ریلیز ہوچکی ہے۔ رمیش سپی کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ہندوستانی سنیما کی بہترین فلموں میں سے قرار دی جاتی ہے۔ اس فلم میں سنجیو کمار، ہیما مالینی، جیا بچن اور امجد خان نے بھی کلیدی کردار ادا کئے تھے۔

X شاہ رخ خان کا ایک سال میں ۲۷۰۰؍ کروڑ روپے کا باکس آفس ریکارڈ: ۲۰۲۳ء میں شاہ رخ خان نے مختصر وقفہ کے بعد شاندار انٹری کی۔ اس سال ان کی تین مشہور فلمیں ’’پٹھان‘‘، ’’جوان‘‘ اور ’’ڈنکی‘‘ ریلیز ہوئیں اور تینوں نے مجموعی طور پر ۲؍ ہزار ۷۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔
3/7

شاہ رخ خان کا ایک سال میں ۲۷۰۰؍ کروڑ روپے کا باکس آفس ریکارڈ: ۲۰۲۳ء میں شاہ رخ خان نے مختصر وقفہ کے بعد شاندار انٹری کی۔ اس سال ان کی تین مشہور فلمیں ’’پٹھان‘‘، ’’جوان‘‘ اور ’’ڈنکی‘‘ ریلیز ہوئیں اور تینوں نے مجموعی طور پر ۲؍ ہزار ۷۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔

X عامر خان کی یکے بعد دیگرے تین ’آل ٹائم بلاک بسٹر‘ فلمیں: عامر خان کی ۲۰۱۳ء سے ۲۰۱۶ء کے درمیان ۳؍ فلمیں (دھوم ۳، پی کے، دنگل) ریلیز ہوئیں۔ ان تینوں ہی فلموں نے ’آل ٹائم بلاک بسٹر‘ کا خطاب حاصل کیا تھا کیونکہ تینوں ہی اپنے اپنے وقت کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلمیں تھیں۔
4/7

عامر خان کی یکے بعد دیگرے تین ’آل ٹائم بلاک بسٹر‘ فلمیں: عامر خان کی ۲۰۱۳ء سے ۲۰۱۶ء کے درمیان ۳؍ فلمیں (دھوم ۳، پی کے، دنگل) ریلیز ہوئیں۔ ان تینوں ہی فلموں نے ’آل ٹائم بلاک بسٹر‘ کا خطاب حاصل کیا تھا کیونکہ تینوں ہی اپنے اپنے وقت کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلمیں تھیں۔

X دھرمیندر کی ایک سال میں ۱۰؍ فلمیں، ۷؍ نے سب سے زیادہ کاروبار کیا : ۱۹۸۷ء میں بالی ووڈ کے ’’ہی مین‘‘ دھرمیندر کی ۱۰؍ میں سے ۷؍ فلموں نے ایک سال میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے کا ریکارڈ بنایا۔ 
5/7

دھرمیندر کی ایک سال میں ۱۰؍ فلمیں، ۷؍ نے سب سے زیادہ کاروبار کیا : ۱۹۸۷ء میں بالی ووڈ کے ’’ہی مین‘‘ دھرمیندر کی ۱۰؍ میں سے ۷؍ فلموں نے ایک سال میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے کا ریکارڈ بنایا۔ 

X امیتابھ بچن، سلمان خان کی تین فلموں نے ایک سال میں سب سے زیادہ کاروبار کیا: ۱۹۷۸ء میں امیتابھ بچن کی تین بلاک بسٹر فلمیں (مقدرکا سکندر، ترشول، ڈان ) ریلیز ہوئی تھیں۔ ۱۹۹۹ء میں سلمان خان نے امیتابھ بچن کے اس ریکارڈ کی برابری کرلی تھی۔ ان کی تین فلموں (ہم ساتھ ساتھ ہیں، بیوی نمبر ون، ہم دل دے چکے صنم) نے ایک سال میں باکس آفس پر سب سے زیادہ کاروبار کیا تھا۔
6/7

امیتابھ بچن، سلمان خان کی تین فلموں نے ایک سال میں سب سے زیادہ کاروبار کیا: ۱۹۷۸ء میں امیتابھ بچن کی تین بلاک بسٹر فلمیں (مقدرکا سکندر، ترشول، ڈان ) ریلیز ہوئی تھیں۔ ۱۹۹۹ء میں سلمان خان نے امیتابھ بچن کے اس ریکارڈ کی برابری کرلی تھی۔ ان کی تین فلموں (ہم ساتھ ساتھ ہیں، بیوی نمبر ون، ہم دل دے چکے صنم) نے ایک سال میں باکس آفس پر سب سے زیادہ کاروبار کیا تھا۔

X شاہ رخ خان کی ۱۹؍ فلموں کا باکس آفس پر شاندار آغاز: کنگ خان شاہ رخ بالی ووڈ کے واحد ادکار ہیں جن کی ۱۸؍فلموں کی بمپر اوپننگ ہوئی تھی۔ ان  میں ’’کرن ارجن‘‘، ’’ڈر‘‘، ’’تری مورتی‘‘، ’’کوئلہ‘‘، ’’دل تو پاگل ہے‘‘، ’’ڈُپلیکیٹ‘‘، ’’دل سے‘‘، ’’محبتیں‘‘، ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘، ’’دیوداس‘‘، ’’میں ہوں نا‘‘، ’’ویر زارا‘‘، ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘، ’’اوم شانتی اوم‘‘، ’’چنئی ایکسپریس‘‘، ’’ہیپی نیو ایئر‘‘، ’’پٹھان‘‘، ’’جوان‘‘ اور ’’ڈنکی‘‘ شامل ہیں۔
7/7

شاہ رخ خان کی ۱۹؍ فلموں کا باکس آفس پر شاندار آغاز: کنگ خان شاہ رخ بالی ووڈ کے واحد ادکار ہیں جن کی ۱۸؍فلموں کی بمپر اوپننگ ہوئی تھی۔ ان  میں ’’کرن ارجن‘‘، ’’ڈر‘‘، ’’تری مورتی‘‘، ’’کوئلہ‘‘، ’’دل تو پاگل ہے‘‘، ’’ڈُپلیکیٹ‘‘، ’’دل سے‘‘، ’’محبتیں‘‘، ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘، ’’دیوداس‘‘، ’’میں ہوں نا‘‘، ’’ویر زارا‘‘، ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘، ’’اوم شانتی اوم‘‘، ’’چنئی ایکسپریس‘‘، ’’ہیپی نیو ایئر‘‘، ’’پٹھان‘‘، ’’جوان‘‘ اور ’’ڈنکی‘‘ شامل ہیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK