• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریکھا کے بارے میں ۱۰؍ دلچسپ اور غیر معروف حقائق

Updated: Oct 9, 2024, 7:00 AM IST | Aliya Sayyed

گزشتہ کئی عشروں سے ہندوستانی سنیما اور فلم شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی ریکھا ۱۰؍ اکتوبر ۱۹۵۴ء کو مدراس، تمل ناڈو میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کا اصل نام ’’بھانو ریکھا گنیشن‘‘ ہے۔ انہوں نے اب تک ۱۸۰؍ سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ جانئے ان کے بارے میں ۱۰؍ دلچسپ اور غیر معروف حقائق۔ تمام تصاویر:آئی این این اور ایکس۔

X ریکھا کو سیاحت پسند ہے۔ وہ دنیا گھومنے کیلئے ایئر ہوسٹس بننا چاہتی تھیں لیکن حالات نے انہیں پردۂ سیمیں کاستارہ بنادیا۔ انہوں نے اپنے فلمی کریئر کی شروعات ’’سادون بھادو ‘‘ (۱۹۷۰ء) سے کی تھی۔
1/10

ریکھا کو سیاحت پسند ہے۔ وہ دنیا گھومنے کیلئے ایئر ہوسٹس بننا چاہتی تھیں لیکن حالات نے انہیں پردۂ سیمیں کاستارہ بنادیا۔ انہوں نے اپنے فلمی کریئر کی شروعات ’’سادون بھادو ‘‘ (۱۹۷۰ء) سے کی تھی۔

X ریکھا بالی ووڈ کی پہلی ایسی ہیروئن ہیں جنہوں نے ’’جم‘‘ اور ’’کسرت‘‘ کا آغاز کیا تھا۔وہ پہلی اداکارہ تھیں جنہوں نے تیراکی سیکھی۔ علاوہ ازیں، وہ مختلف فنون میں مہارت رکھتی ہیں، مثلاً وہ ہارمونیم بجا لیتی ہیں اور گانے بھی گا سکتی ہیں۔ 
2/10

ریکھا بالی ووڈ کی پہلی ایسی ہیروئن ہیں جنہوں نے ’’جم‘‘ اور ’’کسرت‘‘ کا آغاز کیا تھا۔وہ پہلی اداکارہ تھیں جنہوں نے تیراکی سیکھی۔ علاوہ ازیں، وہ مختلف فنون میں مہارت رکھتی ہیں، مثلاً وہ ہارمونیم بجا لیتی ہیں اور گانے بھی گا سکتی ہیں۔ 

X ریکھامختلف زبانوں میں مہارت رکھتی ہیں۔ ہندی کے علاوہ وہ انگریزی، تیلگو، کنڑ، ملیالم، فرانسیسی، روسی، بنگالی،اردو اور تمل بھی جانتی ہیں۔
3/10

ریکھامختلف زبانوں میں مہارت رکھتی ہیں۔ ہندی کے علاوہ وہ انگریزی، تیلگو، کنڑ، ملیالم، فرانسیسی، روسی، بنگالی،اردو اور تمل بھی جانتی ہیں۔

X ریکھا کو بچپن سے ہی میک اپ کا شوق تھا۔ بچپن میں وہ ایئرہوسٹس سے دوستیاں کرتی تھیں جو انہیں بیرون ملک سے مختلف برانڈز کے میک اپ لا کر دیتی تھیں۔ ریکھا خوش لباس ہیں اس لئے ہر تقریب میں بناؤ سنگھار کرکے شرکت کرتی ہیں۔ وہ دنیا بھر میں اپنے رکھ رکھاؤ اور منفرد اسٹائل کیلئے جانی جاتی ہیں۔ 
4/10

ریکھا کو بچپن سے ہی میک اپ کا شوق تھا۔ بچپن میں وہ ایئرہوسٹس سے دوستیاں کرتی تھیں جو انہیں بیرون ملک سے مختلف برانڈز کے میک اپ لا کر دیتی تھیں۔ ریکھا خوش لباس ہیں اس لئے ہر تقریب میں بناؤ سنگھار کرکے شرکت کرتی ہیں۔ وہ دنیا بھر میں اپنے رکھ رکھاؤ اور منفرد اسٹائل کیلئے جانی جاتی ہیں۔ 

X ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب انہوں نے راہبہ بننے کا ارادہ کیا تھا۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ انہوں  نے کانوینٹ اسکول میں آئرلینڈ کی راہبائوں کے ساتھ پڑھائی کی تھی۔
5/10

ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب انہوں نے راہبہ بننے کا ارادہ کیا تھا۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ انہوں  نے کانوینٹ اسکول میں آئرلینڈ کی راہبائوں کے ساتھ پڑھائی کی تھی۔

X ریکھا نے دہلی کے سرماریہ کار مکیش اگروال سے ۱۹۹۰ء میں شادی کی تھی جنہوں نے ایک سال بعد ہی خودکشی کرلی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اداکار ونود مہرہ سے خفیہ شادی کی تھی۔ تاہم، سیمی گریوال کے چیٹ شو میں ریکھا نے اسے افواہ قرار دیا تھا۔ 
6/10

ریکھا نے دہلی کے سرماریہ کار مکیش اگروال سے ۱۹۹۰ء میں شادی کی تھی جنہوں نے ایک سال بعد ہی خودکشی کرلی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اداکار ونود مہرہ سے خفیہ شادی کی تھی۔ تاہم، سیمی گریوال کے چیٹ شو میں ریکھا نے اسے افواہ قرار دیا تھا۔ 

X ریکھا نے ۵؍ دہائیوں سےزائد عرصے سے فلم انڈسٹری میں اپنے فن کا لوہامنوایا ہے۔ ان کی مشہور فلموں میں ’’امراؤ جان‘‘، ’’خوبصورت‘‘، ’’سلسلہ‘‘، ’’مقدرکا سکندر‘‘ اور ’’نمک حرام‘‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔ 
7/10

ریکھا نے ۵؍ دہائیوں سےزائد عرصے سے فلم انڈسٹری میں اپنے فن کا لوہامنوایا ہے۔ ان کی مشہور فلموں میں ’’امراؤ جان‘‘، ’’خوبصورت‘‘، ’’سلسلہ‘‘، ’’مقدرکا سکندر‘‘ اور ’’نمک حرام‘‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔ 

X ریکھا نے مختلف اداکاروں کیلئے ’’ڈبنگ‘‘ بھی کی ہے۔ ۱۹۸۱ء کی فلم ’’یارانہ‘‘ میں انہوں نے نیتو سنگھ کیلئے، ۱۹۸۶ء میں ’’آخری راستہ‘‘ میں شری دیوی کیلئے اور ۱۹۸۸ء کی فلم ’’وارث‘‘ میں اسمیتا پاٹل کیلئے ہندی زبان میں ڈبنگ کی تھی۔
8/10

ریکھا نے مختلف اداکاروں کیلئے ’’ڈبنگ‘‘ بھی کی ہے۔ ۱۹۸۱ء کی فلم ’’یارانہ‘‘ میں انہوں نے نیتو سنگھ کیلئے، ۱۹۸۶ء میں ’’آخری راستہ‘‘ میں شری دیوی کیلئے اور ۱۹۸۸ء کی فلم ’’وارث‘‘ میں اسمیتا پاٹل کیلئے ہندی زبان میں ڈبنگ کی تھی۔

X اداکاری کے علاوہ ریکھا گلوگاری بھی کرتی ہیں۔ موسیقار آر ڈی برمن کی درخواست پر ریکھا نے اپنی فلم ’’خوبصورت‘‘میں ’’سارے نییم توڑ دو‘‘ بھی گنگنایا تھا۔
9/10

اداکاری کے علاوہ ریکھا گلوگاری بھی کرتی ہیں۔ موسیقار آر ڈی برمن کی درخواست پر ریکھا نے اپنی فلم ’’خوبصورت‘‘میں ’’سارے نییم توڑ دو‘‘ بھی گنگنایا تھا۔

X ۶۸؍ سال کی عمر میں ریکھا ’’ووگ عربیہ‘‘ کے کور پر نظر آئی تھیں۔ میگزین میں ان کا تفصیلی انٹرویو شائع ہوا تھا۔
10/10

۶۸؍ سال کی عمر میں ریکھا ’’ووگ عربیہ‘‘ کے کور پر نظر آئی تھیں۔ میگزین میں ان کا تفصیلی انٹرویو شائع ہوا تھا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK