• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بالی ووڈ کی وہ اداکارائیں جو کردار کیلئے غیر موزوں تھیں

Updated: Sep 23, 2023, 12:17 PM IST | Tamanna Khan

گزشتہ چند برسوں میں بالی ووڈ میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے کہ اداکاراؤں کو مرکزی کردار دیئے جارہے ہیں جو وہ بخوبی ادا بھی کررہی ہیں۔ ’’فیشن‘‘ کی پرینکا چوپڑہ ہو، ’’کہانی‘‘ کی ودیا بالن ہو یا ’’ہیروئن‘‘ کی کرینہ کپور، انہوں نے اپنی اپنی فلموں میں طاقتور کردار ادا کیا تھا۔ انہیں ناقدین کے ساتھ مداحوں نے بھی کافی سراہا تھا۔ ان اداکاراؤں نے ثابت کردیا کہ وہ اداکاروں سے کم نہیں ہیں۔ اگر انہیں موقع دیا جائے تو وہ اپنے بل پر فلم کو کامیاب بناسکتی ہیں۔ ذیل میں چند ایسی اداکاراؤں کے متعلق بتایا جارہا ہے جن کے متعلق مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کردار کیلئے موزوں نہیں تھیں۔ تمام تصاویر: آئی این این ، ٹویٹر

X شردھا کپور (فلم :حسینہ پارکر): شردھا کپور نے فلم ’’حسینہ پارکر‘‘ میں داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کا کردار ادا کیاتھا جس پر مداحوں نے کافی ناراضگی ظاہر کی تھی۔
1/6

شردھا کپور (فلم :حسینہ پارکر): شردھا کپور نے فلم ’’حسینہ پارکر‘‘ میں داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کا کردار ادا کیاتھا جس پر مداحوں نے کافی ناراضگی ظاہر کی تھی۔

X  کترینہ کیف ( فلم : جب تک ہے جاں ):  اس فلم کو مداحوں نے کا فی پسند کیا تھا لیکن کترینہ کیف کے کردار کو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ 
2/6

 کترینہ کیف ( فلم : جب تک ہے جاں ):  اس فلم کو مداحوں نے کا فی پسند کیا تھا لیکن کترینہ کیف کے کردار کو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ 

X ایشوریہ رائے (فلم: سربجیت): اس فلم میں ایشوریہ رائےکے بغیر میک اَپ والے لُک کو مداحوں نے زیادہ پسند نہیں کیا تھا۔
3/6

ایشوریہ رائے (فلم: سربجیت): اس فلم میں ایشوریہ رائےکے بغیر میک اَپ والے لُک کو مداحوں نے زیادہ پسند نہیں کیا تھا۔

X نرگس فخری(فلم :راک اسٹار): مداحوں اور ناقدین میں بے پناہ مقبول فلم ’’راک اسٹار‘‘ کے متعلق لوگوں کو ایک ہی شکایت تھی کہ اس فلم میں ہیروئن کیلئے نرگس فخری نہیں بلکہ کسی اور اداکارہ کا انتخاب کیا جانا چاہئے تھا۔ 
4/6

نرگس فخری(فلم :راک اسٹار): مداحوں اور ناقدین میں بے پناہ مقبول فلم ’’راک اسٹار‘‘ کے متعلق لوگوں کو ایک ہی شکایت تھی کہ اس فلم میں ہیروئن کیلئے نرگس فخری نہیں بلکہ کسی اور اداکارہ کا انتخاب کیا جانا چاہئے تھا۔ 

X پرینیتی چوپڑا (فلم : سائنا): مداحوں کا کہنا ہے کہ فلم ’’سائنا‘‘ کے کامیاب نہ ہونے کی ایک وجہ غلط کاسٹنگ تھی۔ مداحوں نے پرینیتی چوپڑا کو سائنا نہوال کے کردار میں پسند نہیں تھا۔ تاہم، ناقدین کا کہنا ہے کہ اس فلم میں پرینیتی نے اپنے فلمی کریئر کی بہترین اداکاری کی تھی۔
5/6

پرینیتی چوپڑا (فلم : سائنا): مداحوں کا کہنا ہے کہ فلم ’’سائنا‘‘ کے کامیاب نہ ہونے کی ایک وجہ غلط کاسٹنگ تھی۔ مداحوں نے پرینیتی چوپڑا کو سائنا نہوال کے کردار میں پسند نہیں تھا۔ تاہم، ناقدین کا کہنا ہے کہ اس فلم میں پرینیتی نے اپنے فلمی کریئر کی بہترین اداکاری کی تھی۔

X عالیہ بھٹ (فلم ‘گنگو بائی کاٹھیاواڑی ): عالیہ بھٹ کے اس کردار کو ناقدین نے پسند کیا لیکن مداحوں کا ماننا ہے کے وہ اس کیلئے غیر موزوں تھیں۔ 
6/6

عالیہ بھٹ (فلم ‘گنگو بائی کاٹھیاواڑی ): عالیہ بھٹ کے اس کردار کو ناقدین نے پسند کیا لیکن مداحوں کا ماننا ہے کے وہ اس کیلئے غیر موزوں تھیں۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK