• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بالی ووڈ کے مشہور والد۔ بیٹی

Updated: Dec 9, 2019, 6:11 PM IST | Shahebaz Khan

بالی ووڈ میں ایسے کئی اداکار ہیں جن کی بیٹیاں اپنے فن کی بدولت اپنا نام روشن کررہی ہیں۔ ان میں ایسی بیٹیاں بھی شامل ہیں جن کی عمریں ابھی بہت کم ہیں جیسے کنال کھیمو کی بیٹی عنایا اور شاہد کپور کی بیٹی مشا کپور۔ ان کی عمریں ابھی بہت کم ہیں اور وہ اسکول بھی نہیں جاتیں لیکن سوشل میڈیا پر ان کی اپنے والدین کے تصویریں گردش کرتی رہتی ہیں۔ بسا اوقات ان کے والدین اپنے انسٹاگرام یا ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی ان کی تصویریں شیئر کرتے ہیں۔  یہ تصویریں صارفین کے درمیان بہت مقبول ہوتی ہیں۔ اس لئے ایئرپورٹس یا دیگر جگہوں پر فوٹوگرافرز کو جہاں بھی ان کی تصویریں نکالنے کا موقع ملتا ہے وہ ضرور نکالتے ہیں۔ تاہم، بالی ووڈ میں ایسے کئی اداکار ہیں جن کی بیٹیاں اب بڑی ہوگئی ہیں اور اپنے ہنر سے شہرت حاصل کررہی ہیں۔ جانئے ایسے ہی چند اداکاروں اور ان کی بیٹیوں کے بارے میں۔ تمام تصاویر: مڈڈے آرکائیوز

X مہیش بھٹ اور عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ نروس ہوتی ہیں یا کسی مسئلے کا شکار ہوتی ہیں تو وہ فوری طور پر اپنے والد مہیش بھٹ سے مدد لیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے والد ہمیشہ ان کی مدد کرتے ہیں اور ایک باپ کو اپنی بیٹی کے ساتھ اسی طرح پیش آنا چاہئے۔ عالیہ کا کہنا ہے کہ ’’میرے والد میرے دوست کی طرح ہیں۔ میرا ہر مسئلہ بغور سنتے ہیں اور مجھے تجاویز پیش کرتے ہیں۔ کسی بھی مصیبت میں مَیں سب سے پہلے اپنے والد کو فون کرتی ہوں۔‘‘ مہیش بھٹ بھی اپنی بیٹی کو ہر سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
1/10

مہیش بھٹ اور عالیہ بھٹ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ نروس ہوتی ہیں یا کسی مسئلے کا شکار ہوتی ہیں تو وہ فوری طور پر اپنے والد مہیش بھٹ سے مدد لیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے والد ہمیشہ ان کی مدد کرتے ہیں اور ایک باپ کو اپنی بیٹی کے ساتھ اسی طرح پیش آنا چاہئے۔ عالیہ کا کہنا ہے کہ ’’میرے والد میرے دوست کی طرح ہیں۔ میرا ہر مسئلہ بغور سنتے ہیں اور مجھے تجاویز پیش کرتے ہیں۔ کسی بھی مصیبت میں مَیں سب سے پہلے اپنے والد کو فون کرتی ہوں۔‘‘ مہیش بھٹ بھی اپنی بیٹی کو ہر سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

X شتروگھن سنہا اور سوناکشی سنہا
شترو گھن سنہا کو اپنی بیٹی سوناکشی سنہا پر فخر ہے۔ انہوں نے اپنے بیشتر انٹرویوز میں اپنی بیٹی کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔ ۲۰۱۶ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’اکیرا‘ کے تعلق سے شترو گھن سنہا نے کہا تھا کہ جس طرح سوناکشی نے ایکشن سین کئے ہیں وہ کبھی نہیں کرسکتے۔ 
2/10

شتروگھن سنہا اور سوناکشی سنہا شترو گھن سنہا کو اپنی بیٹی سوناکشی سنہا پر فخر ہے۔ انہوں نے اپنے بیشتر انٹرویوز میں اپنی بیٹی کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔ ۲۰۱۶ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’اکیرا‘ کے تعلق سے شترو گھن سنہا نے کہا تھا کہ جس طرح سوناکشی نے ایکشن سین کئے ہیں وہ کبھی نہیں کرسکتے۔ 

X  امیتابھ بچن اور شویتا بچن نندا
امیتابھ بچن کو اپنی بیٹی شویتا پر ناز ہے۔ جب شویتا نے منیشا جیسنگ کے ساتھ اپنا کلاتھنگ برانڈ ’ایم ایکس ایس وارلڈ‘ لانچ کیا تھا تو امیتابھ نے اپنے ٹویٹر پر لکھا تھا ’’لڑکیاں اب ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں۔‘‘ اس وقت امیتابھ بچن کافی پرجوش تھے۔
3/10

 امیتابھ بچن اور شویتا بچن نندا امیتابھ بچن کو اپنی بیٹی شویتا پر ناز ہے۔ جب شویتا نے منیشا جیسنگ کے ساتھ اپنا کلاتھنگ برانڈ ’ایم ایکس ایس وارلڈ‘ لانچ کیا تھا تو امیتابھ نے اپنے ٹویٹر پر لکھا تھا ’’لڑکیاں اب ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں۔‘‘ اس وقت امیتابھ بچن کافی پرجوش تھے۔

X شاہ رخ خان اور سہانا
سہانا اکثر اوقات اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ کبھی فلموں کی پارٹیز پر تو کبھی شاپنگ کرتے وقت۔ شاہ رخ نے اکثر فوٹوگرافروں سے کہا ہے کہ وہ ان کے بچوں کی تصاویر نہ لیں کیونکہ وہ انہیں گلیمر ورلڈ سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ جب ووگ انڈیا نےسہانا کی تصویر کو اپنے کور پر شائع کیا تھا تو شاہ رخ بہت خوش تھے اور انہوں نے یہ تصویر اپنے ٹویٹر پر بھی شیئر کی تھی۔
4/10

شاہ رخ خان اور سہانا سہانا اکثر اوقات اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ کبھی فلموں کی پارٹیز پر تو کبھی شاپنگ کرتے وقت۔ شاہ رخ نے اکثر فوٹوگرافروں سے کہا ہے کہ وہ ان کے بچوں کی تصاویر نہ لیں کیونکہ وہ انہیں گلیمر ورلڈ سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ جب ووگ انڈیا نےسہانا کی تصویر کو اپنے کور پر شائع کیا تھا تو شاہ رخ بہت خوش تھے اور انہوں نے یہ تصویر اپنے ٹویٹر پر بھی شیئر کی تھی۔

X اشوک چوپڑہ اور پرینکا چوپڑہ
پرینکا اپنے والد کے بہت قریب تھیں۔ انہوں نے اپنی کلائی پر ٹیٹو بھی بنوایا ہے جس پر ’ڈیڈیز لٹل گرل‘ لکھا ہوا ہے۔ ان کے والد کا انتقال ۲۰۱۳ء میں ہوا تھا۔ اپنے والد کی برسی پر وہ باقاعدہ ٹویٹ کرتی ہیں اور اپنے والد سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔ 
5/10

اشوک چوپڑہ اور پرینکا چوپڑہ پرینکا اپنے والد کے بہت قریب تھیں۔ انہوں نے اپنی کلائی پر ٹیٹو بھی بنوایا ہے جس پر ’ڈیڈیز لٹل گرل‘ لکھا ہوا ہے۔ ان کے والد کا انتقال ۲۰۱۳ء میں ہوا تھا۔ اپنے والد کی برسی پر وہ باقاعدہ ٹویٹ کرتی ہیں اور اپنے والد سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔ 

X چنکی پانڈے اور آننیا پانڈے
آننیا پانڈے نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز پنیت ملہوترہ کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ٹو‘ سے کیا تھا۔ فی الحال وہ کافی پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں۔ چنکی پانڈے نے کئی انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی مثالی اداکاری سے بہت متاثر ہیں۔
6/10

چنکی پانڈے اور آننیا پانڈے آننیا پانڈے نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز پنیت ملہوترہ کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ٹو‘ سے کیا تھا۔ فی الحال وہ کافی پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں۔ چنکی پانڈے نے کئی انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی مثالی اداکاری سے بہت متاثر ہیں۔

X جیتندر اور ایکتا کپور
فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اور کامیاب فلمساز ایکتا پور سے ہندوستان کے بیشتر افراد واقف ہیں۔ ان کے والد جیتندر کہتے ہیں کہ ایکتا نے اتنی کامیابی اپنی محنت سے حاصل کی ہے۔ ایکتا ہر کام بہت محنت اور لگن سے کرتی ہیں۔ جس طرح وہ کام کرتی ہیں اس طرح کوئی دوسرا نہیں کرتا۔
7/10

جیتندر اور ایکتا کپور فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اور کامیاب فلمساز ایکتا پور سے ہندوستان کے بیشتر افراد واقف ہیں۔ ان کے والد جیتندر کہتے ہیں کہ ایکتا نے اتنی کامیابی اپنی محنت سے حاصل کی ہے۔ ایکتا ہر کام بہت محنت اور لگن سے کرتی ہیں۔ جس طرح وہ کام کرتی ہیں اس طرح کوئی دوسرا نہیں کرتا۔

X ابھیشیک بچن اور آردھیا
ابھیشیک بچن کو اکثر لوگ سوشل میڈیا پر ٹرول کرتے ہیں۔ لیکن ایک مرتبہ جب ان کی بیٹی آردھیا کو ٹرول کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ کافی برہم ہوگئے تھے۔ انہوں نے اس صارف پر برہمی کا اظہار کیا تھا جنہوں نے ان کی بیٹی کا میم شیئر کیا تھا۔ 
8/10

ابھیشیک بچن اور آردھیا ابھیشیک بچن کو اکثر لوگ سوشل میڈیا پر ٹرول کرتے ہیں۔ لیکن ایک مرتبہ جب ان کی بیٹی آردھیا کو ٹرول کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ کافی برہم ہوگئے تھے۔ انہوں نے اس صارف پر برہمی کا اظہار کیا تھا جنہوں نے ان کی بیٹی کا میم شیئر کیا تھا۔ 

X سنجے دت اور اقراء
نیشنل گرل چائلڈ ڈے پر سنجے دت نے اپنی بیٹی اقراء کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ بچوں کے ساتھ وقت گزارنا مجھے بہت پسند ہے۔ سنجے دت ہر موقع پر بچوں سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
9/10

سنجے دت اور اقراء نیشنل گرل چائلڈ ڈے پر سنجے دت نے اپنی بیٹی اقراء کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ بچوں کے ساتھ وقت گزارنا مجھے بہت پسند ہے۔ سنجے دت ہر موقع پر بچوں سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

X کنال کھیمو اور عنایا نومی کھیمو
کنال کھیمو اکثر اپنے انسٹاگرام پر اپنی اور عنایا کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مختلف لفظوں میں بیٹی سے اپنی محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ 
10/10

کنال کھیمو اور عنایا نومی کھیمو کنال کھیمو اکثر اپنے انسٹاگرام پر اپنی اور عنایا کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مختلف لفظوں میں بیٹی سے اپنی محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK