• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بالی ووڈ کی مشہور ماں۔بیٹی

Updated: Mar 7, 2023, 3:37 PM IST | Misba Khan

بالی ووڈ میں کئی ایسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنے فن اور ہنر کے بل بوتے پر نہ صرف اپنی علاحدہ شناخت بنائی ہےبلکہ ان کی اگلی نسل یعنی ان کی بیٹیوں نے بھی اپنی ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں بلندیوں کو چھوا ہے۔ ان میں ببیتا کپور اور کرینہ کپور خان، امرتا سنگھ اور سارہ علی خان اور سری دیوی اور جھانوی کپور کے نام قابل ذکر ہیں، جنہوں نے اپنی محنت اور صلاحیت کے بل بوتے پر ایک الگ مقام حاصل کیا ہے۔ کرینہ کپور خان، کرشمہ کپور اور عالیہ بھٹ سمیت کچھ اداکاراؤں نے اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ جانئے کچھ ایسی ہی ماں بیٹیوں کے بارے میں۔تمام تصاویر: مڈ ڈے آرکائیوز۔

X امرتا سنگھ اور سارہ علی خان: امرتا سنگھ ۸۰؍ کی دہائی کی مقبول اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ مرد، چمیلی کی شادی اور طوفان سمیت کئی اہم فلموں میں کام کرنے والی امرتا سنگھ ۱۹۹۰ ء کے بعد فلمی دنیا سے دور ہوگئی تھیں۔ ان کی بیٹی سارہ علی خان اس وقت بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ ۲۰۱۹ء میں فلم کیدارناتھ سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی سارہ کی اب تک پانچ فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں۔سونی رازدان اور عالیہ بھٹ: ۸۰؍ کی دہائی سے بالی ووڈ میں سرگرم اداکارہ سونی رازدان نے اپنے کریئر میں  پیج تھری،منڈی، سارنش، تری کال، راضی سمیت کئی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ اس وقت بھی وہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ان کی بیٹی عالیہ بھٹ کا شمار اس وقت بالی ووڈ کی ٹاپ ۵؍اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ہائی وے، راضی، گلی بوائے اور برہماستر جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی عالیہ کو اب تک چار بار فلم فیئر ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے
1/10

امرتا سنگھ اور سارہ علی خان: امرتا سنگھ ۸۰؍ کی دہائی کی مقبول اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ مرد، چمیلی کی شادی اور طوفان سمیت کئی اہم فلموں میں کام کرنے والی امرتا سنگھ ۱۹۹۰ ء کے بعد فلمی دنیا سے دور ہوگئی تھیں۔ ان کی بیٹی سارہ علی خان اس وقت بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ ۲۰۱۹ء میں فلم کیدارناتھ سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی سارہ کی اب تک پانچ فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں۔سونی رازدان اور عالیہ بھٹ: ۸۰؍ کی دہائی سے بالی ووڈ میں سرگرم اداکارہ سونی رازدان نے اپنے کریئر میں  پیج تھری،منڈی، سارنش، تری کال، راضی سمیت کئی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ اس وقت بھی وہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ان کی بیٹی عالیہ بھٹ کا شمار اس وقت بالی ووڈ کی ٹاپ ۵؍اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ہائی وے، راضی، گلی بوائے اور برہماستر جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی عالیہ کو اب تک چار بار فلم فیئر ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے

X ہیما مالنی اور ایشا دیول: ہیما مالنی کو بالی ووڈ کی ڈریم گرل کہا جاتا ہے۔ تقریباً چھ دہائیوں تک سنیما کی دنیا میں اداکاری کے ساتھ وہ سیاست میں بھی اپنی شناخت بناچکی ہیں۔ ہیما مالنی فی الحال متھرا سے ایم پی ہیں۔ ان کی بیٹی ایشا دیول دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔ دھوم، کال، اور نو انٹری جیسی فلموں میں کام کرنے والی ایشا نے گزشتہ سال بالی ووڈ سے وقفہ لینے کے بعد اداکاری کے میدان میں واپسی کی۔ لیکن اب وہ پروڈکشن کے شعبے میں سرگرم ہیں۔
2/10

ہیما مالنی اور ایشا دیول: ہیما مالنی کو بالی ووڈ کی ڈریم گرل کہا جاتا ہے۔ تقریباً چھ دہائیوں تک سنیما کی دنیا میں اداکاری کے ساتھ وہ سیاست میں بھی اپنی شناخت بناچکی ہیں۔ ہیما مالنی فی الحال متھرا سے ایم پی ہیں۔ ان کی بیٹی ایشا دیول دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔ دھوم، کال، اور نو انٹری جیسی فلموں میں کام کرنے والی ایشا نے گزشتہ سال بالی ووڈ سے وقفہ لینے کے بعد اداکاری کے میدان میں واپسی کی۔ لیکن اب وہ پروڈکشن کے شعبے میں سرگرم ہیں۔

X ڈمپل کپاڈیہ اور ٹوئنکل کھنہ: صرف ۱۴سال کی عمر میں فلم بابی سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ڈمپل کپاڈیہ کو ان کی پہلی ہی فلم کیلئے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ آج بھی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلموں میں سرگرم ڈمپل نے اپنے کریئر میں ساگر،رودالی اور کرانتی ویر جیسی کئی ہٹ فلمیں کی ہیں۔ ان کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ ۹۰؍ کی دہائی کی معروف اداکارہ رہ چکی ہیں۔ برسات، جان، انٹرنیشنل کھلاڑی اور بادشاہ جیسی فلموں میں کام کرنے والی ٹوئنکل نے ۲۰۰۱ء میں اکشے کمار سے شادی کے بعد فلموں سے وقفہ لے لیا تھا۔ فی الحال وہ ایک مصنف کے طور پر سرگرم ہیں۔
3/10

ڈمپل کپاڈیہ اور ٹوئنکل کھنہ: صرف ۱۴سال کی عمر میں فلم بابی سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ڈمپل کپاڈیہ کو ان کی پہلی ہی فلم کیلئے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ آج بھی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلموں میں سرگرم ڈمپل نے اپنے کریئر میں ساگر،رودالی اور کرانتی ویر جیسی کئی ہٹ فلمیں کی ہیں۔ ان کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ ۹۰؍ کی دہائی کی معروف اداکارہ رہ چکی ہیں۔ برسات، جان، انٹرنیشنل کھلاڑی اور بادشاہ جیسی فلموں میں کام کرنے والی ٹوئنکل نے ۲۰۰۱ء میں اکشے کمار سے شادی کے بعد فلموں سے وقفہ لے لیا تھا۔ فی الحال وہ ایک مصنف کے طور پر سرگرم ہیں۔

X شرمیلا ٹیگور اور سوہا علی خان: دو نیشنل فلم ایوارڈ نامزد شرمیلا ٹیگور نے بھی ۱۴ سال کی عمر سے اداکاری شروع کی تھی اور آج بھی بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔ ان کی بیٹی سوہا علی خان نے رنگ دے بسنتی، صاحب بیوی اور گینگسٹر ریٹرنز سے اپنی علاحدہ شناخت بنائی ہے۔ سوہا فلموں کے ساتھ او ٹی ٹی پر بھی سرگرم ہیں۔
4/10

شرمیلا ٹیگور اور سوہا علی خان: دو نیشنل فلم ایوارڈ نامزد شرمیلا ٹیگور نے بھی ۱۴ سال کی عمر سے اداکاری شروع کی تھی اور آج بھی بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔ ان کی بیٹی سوہا علی خان نے رنگ دے بسنتی، صاحب بیوی اور گینگسٹر ریٹرنز سے اپنی علاحدہ شناخت بنائی ہے۔ سوہا فلموں کے ساتھ او ٹی ٹی پر بھی سرگرم ہیں۔

X پوجا بیدی اور الایا ایف: کبیر بیدی کی بیٹی پوجا بیدی نے ۱۹۹۱ ء میں فلم وش کنیا سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کچھ اور فلموں اور ٹی وی سیریلز میں کام کیا۔ ان کی بیٹی اداکارہ الایا ایف نے ۲۰۲۰ء میں فلم جوانی جان من سے اپنے کریئر کا آغاز کیا ۔ فلم فریڈی میں عالیہ کی اداکاری کو سراہا گیا۔ آئندہ برسوں میں ان کی کئی فلمیں ریلیز ہوں گی۔
5/10

پوجا بیدی اور الایا ایف: کبیر بیدی کی بیٹی پوجا بیدی نے ۱۹۹۱ ء میں فلم وش کنیا سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کچھ اور فلموں اور ٹی وی سیریلز میں کام کیا۔ ان کی بیٹی اداکارہ الایا ایف نے ۲۰۲۰ء میں فلم جوانی جان من سے اپنے کریئر کا آغاز کیا ۔ فلم فریڈی میں عالیہ کی اداکاری کو سراہا گیا۔ آئندہ برسوں میں ان کی کئی فلمیں ریلیز ہوں گی۔

X ببیتا کپور، کرینہ اور کرشمہ کپور: اداکار ہری شیوداسانی کی بیٹی ببیتا کپور کو بالی ووڈ میں ۱۹۶۷میں ریلیز ہونے والی فلم راز سے پہچان ملی، اس کے بعد انہوں نے فرض، دس لاکھ، بن پھول، ایک حسینہ دو دیوانے سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے ۱۹۷۱ء میں رندھیر کپور سے شادی کی۔ ان کی دونوں بیٹیاں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کا شمار بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ کرشمہ ۹۰ء کی دہائی کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ وہ انڈسٹری میں قدم جمانے کی دوبارہ کوشش کر رہی ہیں۔ کرینہ کا شمار موجودہ دور کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
6/10

ببیتا کپور، کرینہ اور کرشمہ کپور: اداکار ہری شیوداسانی کی بیٹی ببیتا کپور کو بالی ووڈ میں ۱۹۶۷میں ریلیز ہونے والی فلم راز سے پہچان ملی، اس کے بعد انہوں نے فرض، دس لاکھ، بن پھول، ایک حسینہ دو دیوانے سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے ۱۹۷۱ء میں رندھیر کپور سے شادی کی۔ ان کی دونوں بیٹیاں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کا شمار بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ کرشمہ ۹۰ء کی دہائی کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ وہ انڈسٹری میں قدم جمانے کی دوبارہ کوشش کر رہی ہیں۔ کرینہ کا شمار موجودہ دور کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

X تنوجا چندرا، کاجول اور تنیشا مکھرجی: اپنی اداکاری کیلئےدو فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ تنوجا چندرا چاند اور سورج، جیول تھیف، جینے کی راہ جیسی کئی فلموں کیلئےجانی جاتی ہیں۔ ان کی دونوں بیٹیاں کاجول اور تنیشا مکھرجی اداکاری کے میدان میں سرگرم ہیں۔ پدم شری یافتہ کاجول موجودہ دور کی سب سے پسندیدہ اورمشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ ان کی چھوٹی بہن تنیشا مکھرجی نے سرکار، ون ٹو تھری اور کوڈ نیم عبدل جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ 
7/10

تنوجا چندرا، کاجول اور تنیشا مکھرجی: اپنی اداکاری کیلئےدو فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ تنوجا چندرا چاند اور سورج، جیول تھیف، جینے کی راہ جیسی کئی فلموں کیلئےجانی جاتی ہیں۔ ان کی دونوں بیٹیاں کاجول اور تنیشا مکھرجی اداکاری کے میدان میں سرگرم ہیں۔ پدم شری یافتہ کاجول موجودہ دور کی سب سے پسندیدہ اورمشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ ان کی چھوٹی بہن تنیشا مکھرجی نے سرکار، ون ٹو تھری اور کوڈ نیم عبدل جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ 

X شویتا تیواری اور پلک تیواری: شویتا تیواری ٹی وی اور بالی ووڈ کا جانا پہچانا نام ہے۔ انہوں نے کسی گاڈ فادر کے بغیر انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا ہے۔ ۴۲؍سالہ شویتا اپنی فٹنس اور دلکش انداز کی وجہ سے آج بھی سوشل میڈیا پر مشہور ہیں۔ ان کی بیٹی پلک تیواری بطور اداکارہ سینما کی دنیا میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پلک کا بجلی بجلی میوزک ویڈیو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔
8/10

شویتا تیواری اور پلک تیواری: شویتا تیواری ٹی وی اور بالی ووڈ کا جانا پہچانا نام ہے۔ انہوں نے کسی گاڈ فادر کے بغیر انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا ہے۔ ۴۲؍سالہ شویتا اپنی فٹنس اور دلکش انداز کی وجہ سے آج بھی سوشل میڈیا پر مشہور ہیں۔ ان کی بیٹی پلک تیواری بطور اداکارہ سینما کی دنیا میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پلک کا بجلی بجلی میوزک ویڈیو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔

X سری دیوی اور جھانوی کپور: ہندوستانی سنیما کی پہلی خاتون سپر اسٹار کا خطاب جیتنے والی اداکارہ سری دیوی نے ہندی کے ساتھ جنوبی ہند کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ نیشنل فلم ایوارڈ اور چار فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والی سری دیوی کو آج بھی مسٹر انڈیا، چاندنی، چالباز اور نگینہ جیسی فلموں کیلئے یاد کیا جاتا ہے۔ ان کی بیٹی جھانوی کپور نے ۲۰۱۸ء میں فلم دھڑک سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ آج ان کا شمار بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ جھانوی کی اب تک چھ فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں۔
9/10

سری دیوی اور جھانوی کپور: ہندوستانی سنیما کی پہلی خاتون سپر اسٹار کا خطاب جیتنے والی اداکارہ سری دیوی نے ہندی کے ساتھ جنوبی ہند کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ نیشنل فلم ایوارڈ اور چار فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والی سری دیوی کو آج بھی مسٹر انڈیا، چاندنی، چالباز اور نگینہ جیسی فلموں کیلئے یاد کیا جاتا ہے۔ ان کی بیٹی جھانوی کپور نے ۲۰۱۸ء میں فلم دھڑک سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ آج ان کا شمار بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ جھانوی کی اب تک چھ فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں۔

X سونی رازدان اور عالیہ بھٹ: ۸۰؍ کی دہائی سے بالی ووڈ میں سرگرم اداکارہ سونی رازدان نے اپنے کریئر میں  پیج تھری،منڈی، سارنش، تری کال، راضی سمیت کئی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ اس وقت بھی وہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ان کی بیٹی عالیہ بھٹ کا شمار اس وقت بالی ووڈ کی ٹاپ ۵؍اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ہائی وے، راضی، گلی بوائے اور برہماستر جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی عالیہ کو اب تک چار بار فلم فیئر ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔
10/10

سونی رازدان اور عالیہ بھٹ: ۸۰؍ کی دہائی سے بالی ووڈ میں سرگرم اداکارہ سونی رازدان نے اپنے کریئر میں  پیج تھری،منڈی، سارنش، تری کال، راضی سمیت کئی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ اس وقت بھی وہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ان کی بیٹی عالیہ بھٹ کا شمار اس وقت بالی ووڈ کی ٹاپ ۵؍اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ہائی وے، راضی، گلی بوائے اور برہماستر جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی عالیہ کو اب تک چار بار فلم فیئر ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK