بالی ووڈ کی کئی فلمیں ایسی ہے جو بین الاقوامی ، علاقائی یا عالمی فلموں سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہیں ذیل میں ایسی چند فلموں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو بہترین عالمی فلموں کا بہترین ریمیک ہے۔ تصاویر : آئی این این، یوٹیوب
EPAPER
Updated: Sep 13, 2023, 6:02 PM IST | Tamanna Khan
بالی ووڈ کی کئی فلمیں ایسی ہے جو بین الاقوامی ، علاقائی یا عالمی فلموں سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہیں ذیل میں ایسی چند فلموں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو بہترین عالمی فلموں کا بہترین ریمیک ہے۔ تصاویر : آئی این این، یوٹیوب
چاچی ۴۲۰؍: یہ فلم رابن ولیمز کی’’مسٹر ڈاؤٹفائیر‘‘ سے،ماخوذ ہے ۔ جس میں کمل ہاسن نے بہترین اداکاری کی تھی ۔اس کیلئے انہیں اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ تصویر: ٹویٹر
ہم تم : سیف علی خان اور رانی مکھرجی کی اداکاری سے سجی یہ فلم مداحوں کے درمیان کافی مشہور ہوئی تھی جو ’’وین ہیری میٹ سیلی‘‘ کاریمیک تھی ۔
ستے پہ ستہ: یہ فلم ’’ سیون برائڈ س آف سیون بردرس ‘‘ کی ریمیک تھی جسے مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔ اس فلم میں امیتابھ بچن اور ہیما مالنی نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔
بلیک : سنجے لیلا بھنسالی کی بہترین فلموں میں شمار کی جانےوالی یہ فلم ’’د مریکل ورکر‘‘کا ریمیک تھی جس میں رانی مکھرجی اور امیتابھ بچن نے اداکاری کی تھی۔
جوش: شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے کی ادکاری سے سجی فلم جوش ’’ویسٹ سائیڈ اسٹوری‘‘ کا ریمیک تھی ۔
شعلے : امیتا بھ بچن ( جے ) اور دھرمیندر (ویرو) کی بہترین اداکاری سے سجی بالی ووڈ کی یہ کلاسیک فلم ’’د میگنیفسنٹ سیون‘‘ کاریمیک تھی ۔
بھیجہ فرائے : فرنچ فلم’’لے ڈینر دے کونس‘‘ سے متاثر ہوکر یہ فلم بنائی گئی تھی ۔اس میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ونئے پاٹھک اور بھرت بھو شن دونوں ہی نے اپنےاپنے کردار کے ساتھ انصاف کیا تھا۔