• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سری دیوی کی چند یاد گار تصاویر

Updated: Feb 24, 2020, 7:10 AM IST | Abdul Kareem

 سری دیوی بالی ووڈ کی ایسی اداکارہ تھیں جنہیں  ناظرین کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔ جب بھی بالی ووڈ کی تاریخ لکھی جائے گی، اس میں سری دیوی کا نام ضرور شمار کیا جائے گا۔ ۲۴؍فروری ۲۰۱۸ء کو اس دنیا کو چھوڑ کر چلی گئیں۔ شری یمّا ینگر ایاپّن ،سری دیوی کا اصل نام  تھا۔ ان کی پیدائش ۱۳؍ اگست ۱۹۶۳ء  کو تمل ناڈو کے ایک چھوٹے سے گاؤں مینم پٹی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز محض ۴؍ برس کی عمرمیں تمل فلم سے کیا تھا۔ ۱۹۷۶ء تک انہوں نے جنوبی ہند کی کئی فلموں میں  بچوں کے کردار  ادا کئے۔ بطور اداکارہ ان کی پہلی تمل فلم مندرو مودیچی تھی۔ ۱۹۷۷ء میں ریلیز ہونے والی تمل فلم’ ۱۶؍ بھیانتھنلے‘ کی کامیابی کے بعد سری دیوی کی ایک اسٹار اداکارہ کے طور پر شناخت قائم ہوئی۔ ہندی فلموں میں ان کے کریئر کی پہلی فلم ۱۹۷۹ء  میں ریلیز ہونے والی ’سولہواں ساون‘ تھی۔ تمام تصاویر: آئی این این

X مسٹر انڈیا کا ہوا ہوائی گیت بہت مشہور ہوا تھا اور اس میں سری دیوی نے ہواہوائی کا گیٹ اپ کیا تھا جسے شائقین نے بہت پسندکیا تھا۔ 
1/9

مسٹر انڈیا کا ہوا ہوائی گیت بہت مشہور ہوا تھا اور اس میں سری دیوی نے ہواہوائی کا گیٹ اپ کیا تھا جسے شائقین نے بہت پسندکیا تھا۔ 

X جتیندر کے بعد سری دیوی کوانل کپورکے ساتھ بہت پسند کیا گیا ۔سری دیوی اور انل کپورجوڑی نے بالی ووڈ میں کئی ہٹ فلمیں دیں۔
2/9

جتیندر کے بعد سری دیوی کوانل کپورکے ساتھ بہت پسند کیا گیا ۔سری دیوی اور انل کپورجوڑی نے بالی ووڈ میں کئی ہٹ فلمیں دیں۔

X سری دیوی پر فلمائے جانے والے ایک گیت کے منظر میں وہ اپنی چوڑیوں کو دکھا رہی ہیں۔ وہ مختلف طرز کے رقص میں مہارت رکھتی تھیں۔
3/9

سری دیوی پر فلمائے جانے والے ایک گیت کے منظر میں وہ اپنی چوڑیوں کو دکھا رہی ہیں۔ وہ مختلف طرز کے رقص میں مہارت رکھتی تھیں۔

X سری دیوی نے اپنے کریئر میں مختلف کردار ادا کئے تھے جن میں ایک بنجارن کا بھی تھا بنجارن کے رول میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ 
4/9

سری دیوی نے اپنے کریئر میں مختلف کردار ادا کئے تھے جن میں ایک بنجارن کا بھی تھا بنجارن کے رول میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ 

X سری دیوی گرو دیوی کے کردار میں دیکھی جاسکتی ہیں جس میں وہ بہت دل نشین نظر آرہی ہیں۔ 
5/9

سری دیوی گرو دیوی کے کردار میں دیکھی جاسکتی ہیں جس میں وہ بہت دل نشین نظر آرہی ہیں۔ 

X سری دیوی ایک تقریب کے دوران بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ سری دیوی نے بھی خود بنگالی طرز کا لباس زیب تن کیا ہے۔
6/9

سری دیوی ایک تقریب کے دوران بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ سری دیوی نے بھی خود بنگالی طرز کا لباس زیب تن کیا ہے۔

X سری دیوی اور جھانوی کپور کی ایک تصویرجس میں دونوں ایک ہی طرز کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔ 
7/9

سری دیوی اور جھانوی کپور کی ایک تصویرجس میں دونوں ایک ہی طرز کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔ 

X سری دیوی  نے بالی ووڈ میں  ’انگلش ونگلش‘ سے اپنے کریئر کا دوبارہ  آغاز کیا۔  اس فلم میں بھی انہوں نے اپنی دمدار اداکاری سے شائقین سے داد و تحسین حاصل کی۔انگلش ونگلش کے بعد وہ کئی سال فلموں سے دور رہیں۔
8/9

سری دیوی  نے بالی ووڈ میں  ’انگلش ونگلش‘ سے اپنے کریئر کا دوبارہ  آغاز کیا۔  اس فلم میں بھی انہوں نے اپنی دمدار اداکاری سے شائقین سے داد و تحسین حاصل کی۔انگلش ونگلش کے بعد وہ کئی سال فلموں سے دور رہیں۔

X    سری دیوی نے  بالی ووڈ میں کم بیک کیا اور وہ  ’مام‘ فلم میں نظر آئیں۔ ایک بار پھر سے انہوں نے اپنی لاجواب اداکاری سے ناظرین کے دل جیت  لئے اس فلم میں وہ نوازالدین صدیقی کے ساتھ تھیں۔ 
9/9

   سری دیوی نے  بالی ووڈ میں کم بیک کیا اور وہ  ’مام‘ فلم میں نظر آئیں۔ ایک بار پھر سے انہوں نے اپنی لاجواب اداکاری سے ناظرین کے دل جیت  لئے اس فلم میں وہ نوازالدین صدیقی کے ساتھ تھیں۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK