• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فواد خان کے بارے میں ۱۰؍غیر معروف اور دلچسپ حقائق

Updated: Nov 28, 2024, 7:00 AM IST | Aliya Sayyed

فواد خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری ’’لالی ووڈ‘‘ کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کا شمار پاکستان کے بہترین اور مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ فواد خان ۲۹؍ نومبر ۱۹۸۱ء کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کم عمری ہی میں شوبز میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ وہ مختلف قسم کے کام بھی کرتے تھے۔ جانئے ان کے بارے میں ۱۰؍ دلچسپ باتیں۔ تمام تصاویر: آئی این این، انسٹاگرام، ایکس، فیس بک، یو ٹیوب

X فواد خان نے ۲۰۰۱ء میں کامیڈی سٹ کام (سچویشنل کامیڈی) ’’جٹ اینڈ بانڈ‘‘ سے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔ ۲۰۰۷ء میں شعیب منصور کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’خدا کے لئے‘‘ ان کی پہلی فلم تھی۔ انہوں نے ۹؍ فلموں جبکہ متعدد ٹی وی سیریلوں میں کام کیا ہے۔
1/10

فواد خان نے ۲۰۰۱ء میں کامیڈی سٹ کام (سچویشنل کامیڈی) ’’جٹ اینڈ بانڈ‘‘ سے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔ ۲۰۰۷ء میں شعیب منصور کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’خدا کے لئے‘‘ ان کی پہلی فلم تھی۔ انہوں نے ۹؍ فلموں جبکہ متعدد ٹی وی سیریلوں میں کام کیا ہے۔

X فواد خان اداکار ہونے کے ساتھ گلوکار بھی ہیں۔ وہ ڈرم، گٹار، باس اور ووکل وغیرہ میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی اداکار اور کامیڈین احمد علی بٹ کے ساتھ ایک راک بینڈ کی بنیاد بھی ڈالی تھی جو بعد میں بند ہوگیا تھا۔
2/10

فواد خان اداکار ہونے کے ساتھ گلوکار بھی ہیں۔ وہ ڈرم، گٹار، باس اور ووکل وغیرہ میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی اداکار اور کامیڈین احمد علی بٹ کے ساتھ ایک راک بینڈ کی بنیاد بھی ڈالی تھی جو بعد میں بند ہوگیا تھا۔

X انہون نے پاکستانی فلموں کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی کام کیا ہے۔ ’’خوبصورت‘‘ (۲۰۱۴ء) ’’کپور اینڈ سنس (۲۰۱۶ء)‘‘ اور ’’اے دل ہے مشکل (۲۰۱۶ء)‘‘ ان کی ۳؍ بالی ووڈ فلمیں ہیں۔
3/10

انہون نے پاکستانی فلموں کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی کام کیا ہے۔ ’’خوبصورت‘‘ (۲۰۱۴ء) ’’کپور اینڈ سنس (۲۰۱۶ء)‘‘ اور ’’اے دل ہے مشکل (۲۰۱۶ء)‘‘ ان کی ۳؍ بالی ووڈ فلمیں ہیں۔

X فواد خان اپنی اہلیہ صدف کے ساتھ ایک فیشن برانڈ ’’ایس ایف کے‘‘ کی قیادت سنبھال رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ صدف فواد خان فیشن ڈیزائنر ہیں۔
4/10

فواد خان اپنی اہلیہ صدف کے ساتھ ایک فیشن برانڈ ’’ایس ایف کے‘‘ کی قیادت سنبھال رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ صدف فواد خان فیشن ڈیزائنر ہیں۔

X فواد خان فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والے واحد پاکستانی اداکار ہیں۔ انہیں ۲۰۱۵ء کی فلم ’’خوبصورت‘‘ کیلئے یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اس فلم میں فواد خان کے علاوہ سونم کپور اور کرن کھیر نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔
5/10

فواد خان فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والے واحد پاکستانی اداکار ہیں۔ انہیں ۲۰۱۵ء کی فلم ’’خوبصورت‘‘ کیلئے یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اس فلم میں فواد خان کے علاوہ سونم کپور اور کرن کھیر نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔

X سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے اپنی ایک فلم کے مرکزی کردار کیلئے فواد خان سے رابطہ کیا تھا مگر انہوں نے پیشکش قبول نہیں کی کیونکہ انہیں اسکرپٹ پسند نہیں آئی تھی۔
6/10

سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے اپنی ایک فلم کے مرکزی کردار کیلئے فواد خان سے رابطہ کیا تھا مگر انہوں نے پیشکش قبول نہیں کی کیونکہ انہیں اسکرپٹ پسند نہیں آئی تھی۔

X فواد خان کا شمار پاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ متعدد رپورٹس کے مطابق وہ ٹی وی سیریلوں کے ایک ایپی سوڈ کیلئے ۱۵؍ سے ۲۰؍ لاکھ روپے جبکہ فلموں کیلئے ۲؍ کروڑ روپے سے زائد فیس لیتے ہیں۔
7/10

فواد خان کا شمار پاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ متعدد رپورٹس کے مطابق وہ ٹی وی سیریلوں کے ایک ایپی سوڈ کیلئے ۱۵؍ سے ۲۰؍ لاکھ روپے جبکہ فلموں کیلئے ۲؍ کروڑ روپے سے زائد فیس لیتے ہیں۔

X فواد خان ماڈلنگ بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے۱۳؍ سال کی عمر میں اپنے ماڈلنگ کریئر کی شروعات کی تھی۔ وہ متعدد اشتہاری ایجنسیوں کا حصہ رہ چکے ہیں۔
8/10

فواد خان ماڈلنگ بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے۱۳؍ سال کی عمر میں اپنے ماڈلنگ کریئر کی شروعات کی تھی۔ وہ متعدد اشتہاری ایجنسیوں کا حصہ رہ چکے ہیں۔

X فواد خان ایروناٹیکل انجینئر یا پائلٹ بننے کے خواہشمند تھے۔ انہوں نے لاہور کی نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز سے ’’ٹیلی کام انجینئرنگ‘‘ کی ڈگری حاصل کی تھی۔ تاہم، وہ اسکول میں ایک پلے کے دوران فلم ساز انجم شہزاد کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے۔
9/10

فواد خان ایروناٹیکل انجینئر یا پائلٹ بننے کے خواہشمند تھے۔ انہوں نے لاہور کی نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز سے ’’ٹیلی کام انجینئرنگ‘‘ کی ڈگری حاصل کی تھی۔ تاہم، وہ اسکول میں ایک پلے کے دوران فلم ساز انجم شہزاد کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے۔

X فواد خان کی ۲۰۰۷ء کی فلم ’’خدا کے لئے‘‘ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔ وہ اس فلم میں بطور معاون اداکار نظر آئے تھے۔ انہیں اس فلم کیلئے بہترین اداکار کا لکس اسٹائل ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
10/10

فواد خان کی ۲۰۰۷ء کی فلم ’’خدا کے لئے‘‘ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔ وہ اس فلم میں بطور معاون اداکار نظر آئے تھے۔ انہیں اس فلم کیلئے بہترین اداکار کا لکس اسٹائل ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK