جاوید اختر ایسے ہی ایک ادیب ہیں، جو شاعر، گیت نگار اور اسکرین رائٹر ہیں۔ وہ ایک کثیر جہتی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی غیر معمولی تحریری صلاحیتوں سے ہندوستانی سنیما کو بدل دیا۔ جاوید اختر، سلیم خان کے ساتھ، ہندوستان کی سب سے مقبول مصنف جوڑی کے طور پر جانے جاتے تھے، کیونکہ انہوں نے ’’ترشول‘‘، `’’دیوار‘‘،’’ `کالا پتھر‘‘، `’’ڈان‘‘، `’’شعلے‘‘ جیسی اب تک کی سب سے بڑی ہٹ فلمیں دیں۔ تصویر: آئی این این
جاوید اختر، ہندوستانی شاعر، گیت نگار اور اسکرپٹ رائٹر، ۱۷؍ جنوری ۱۹۴۵ءکو ہندوستان کے شہر گوالیار میں پیدا ہوئے۔
جاوید اختر، اردو کے مشہور شاعر نثار اختر اور اردو کی استاد اور مصنفہ صفیہ اختر کے ہاں پیدا ہوئے۔ جاوید کے دادا مظہر خیرآبادی بھی ایک معروف شاعر تھے۔
بچپن میں، جاوید کو ان کے والد نے "جادو" کا عرفی نام دیا تھا، جس کی ابتدا ان کے والد کی ایک نظم `’لمحہ لمہ کسی جادو کا فسانہ ہوگا‘ سے ہوئی تھی۔
بھوپال کے سیفیہ کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی اور پھر فلم انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے ممبئی چلے گئے۔
جاوید اختر نے سلمان خان کے والد سلیم خان کے ساتھ مل کر کئی کامیاب فلمیں لکھیں، جن میں ’’شعلے‘‘، ’’یادوں کی بارات‘‘، ’’زنجیر‘‘، ’’دیوار‘‘، ’’ترشول‘‘، ’’کالا پتھر‘‘، ’’سیتا اور گیتا ‘‘ اور ’’مسٹر انڈیا‘‘ جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔
جاوید اختر کی پہلی بیوی ہنی ایرانی تھیں،جو ایک اداکارہ اور ہدایت کار بھی تھیں۔ اس کی ملاقات ’’سیتا اور گیتا‘‘کے سیٹ پر ہوئی اور ان کی اور جاوید اختر کی سالگرہ ایک ہی دن ہوتی ہے۔ ہنی ایرانی سے ان کے دو بچے ہیں، اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار فرحان اختر اور پروڈیوسر ڈائریکٹر زویا اختر۔
جاوید اختر اردو شاعر کیفی اعظمی کی معاونت کرتے تھے۔ ہنی ایرانی سے طلاق کے بعد انہوں نے کیفی اعظمی کی بیٹی شبانہ اعظمی سے شادی کی تھی۔
۱۹۹۹ء میں، جاوید اختر کو حکومت ہند کی طرف سے ہندوستان کے چوتھے سب سے بڑا شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا۔ وہ بہترین گیت نگار اور بہترین اسکرین پلے کے لیے پانچ قومی اعزازات بھی حاصل کرچکے ہیں۔
جاوید اختر نے ۱۴؍مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ جیتے ہیں۔ جس میں بہترین اسکرپٹ کے لیے ۷؍بار اور بہترین دھن کیلئے ۷؍بار فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا۔ وہ پانچ بار قومی اعزازت جیت چکے ہیں۔ ۲۰۱۳ءمیں انہیں اردو میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ ملا تھا۔
جاوید اختر کی پہلی کامیابی ۱۹۷۱ء کی فلم ’’انداز‘‘ کے اسکرین رائٹر کے طور پر تھی۔