• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

باکس آفس پر تین دہائی سے ’خان صاحبان ‘کا دبدبہ قائم

Updated: Sep 25, 2023, 3:00 PM IST | Tamanna Khan

ہندوستانی فلم کی ۱۱۰؍ سالہ تاریخ میں ایسی بے شمار فلمیں بنی ہیں جنہیں یاد رکھا جائے گا۔  فلم شائقین کا مزاج ہر دور میں بدلتا رہا ہے ،اس کے باوجود کچھ فلمیں ایسی ہیں جنہیں سدا بہار اور کلاسک فلم کا درجہ حاصل ہے۔ خاموش فلموں کے دور سے لے کر بولتی فلموں کے دور تک اور  ملک کی آزادی سے لے کر بیسویں صدی کے اختتام تک یا پھر اکیسویں صدی کے آغاز سے او ٹی ٹی کی آمد تک .... ہر دور میں کامیاب فلموں کی فہرست بنتی رہی ہے۔ یہ فہرست وقت کے ساتھ بدتی رہی ہے۔ کسی زمانے میں زیادہ دنوں تک سنیما گھروں میں فلموں  کی نمائش کو کامیابی کا پیمانہ تصور کیا جاتا تھا لیکن  آج باکس آفس کلیکشن ہی واحد پیمانہ ہے۔ مغل اعظم، شعلے ، دل والے دلہنیا لے جائیں  گے اور لگان جیسی فلمیں جنہیں ـ ’آل ٹائم ہٹ‘ کہا جاتا ہے، کلاسک فلموں کی فہرست میں بھی شمار کی جاتی ہیں۔ البتہ آج کی تاریخ میں باکس آفس کلیکشن  کے لحاظ سے ہی فہرست ترتیب پاتی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس فہرست میں کون کون سی فلمیں ہیں اور ان فلموں کے اہم ستارے کون ہیں؟اس فہرست میں ’خان صاحبان‘ کی فلموں کا دبدبہ ہے۔ گزشتہ ۳۰؍ برسوں سے فلم انڈسٹری کے ساتھ ہی فلم شائقین کے دلوں پرقابض عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کی فلمیںریلیز ہوتی ہیں تو کوئی نہ کوئی ریکارڈ ضرور بناتی ہیں۔ ان کا ریکارڈ کوئی اور نہیں توڑتا، یہ اپنا ریکارڈ خود ہی توڑتے ہیں۔ اس فہرست میں جہاں عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سرفہرست ہے، وہیں ایک کلینڈر سال میں (اپنی دو فلموں کے ذریعہ) سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ شاہ رخ خان کے نام ہے۔  ان دنوں بالی ووڈ پر شاہ رخ خان کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ان کی فلم ’پٹھان‘  کی کمائی کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ ان کی دوسری فلم ’جوان‘ ریلیز ہوگئی جو کچھ ہی دنوں میں ’پٹھان‘ سے بھی آگے نکل گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایک کلینڈر سال میں ان کی مذکورہ دنوں فلموں نے بین الاقوامی سطح پر ۲؍ ہزار کروڑ روپوں سے زیادہ کا کاروبار کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وکی پیڈیا  کےمطابق باکس آفس کلیکشن کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ۱۰؍ اولین فلموں میں خان صاحبان کی ۶؍ فلمیں شامل ہیں  ۔ ان میں عامر خان کی تین (دنگل، سیکریٹ سپر اسٹار اور پی کے)، شاہ رخ خان کی  دو (جوان اور پٹھان)  اور سلمان خان کی ایک فلم (بجرنگی بھائی جان) شامل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ۱۱؍ویں نمبر بھی سلمان خان کی ہی فلم (سلطان) ہے۔ تصویر: آئی این این ، ٹویٹر

X دنگل (۲۰۱۶): باکس آفس کے لحاظ سے یہ فلم سر فہرست ہے۔۷۰؍ کروڑ کے بجٹ والی اس فلم نے بین الاقوامی سطح پر۲؍ ہزار ۲۴؍ کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔ عامر خان کی اس فلم کے ہدایت کار نتیش تیواری ہیں جو اُس سے قبل نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ’چلّر پارٹی‘ اور ’بھوت ناتھ’ جیسی فلم بنا چکے تھے۔ اس فلم نے باکس آفس پر واقعی دنگل برپا کردیا۔ اس فلم میں چونکہ عامرخان کے علاوہ اور کوئی بڑا اسٹار نہیں تھا، اسلئے ریلیز کے ابتدائی دنوںمیں باکس آفس پر بہت زیادہ تیزی نہیں تھی لیکن ریلیز کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی مقبولیت بڑھتی چلی گئی اور فلم نہ صرف کامیاب ہوئی بلکہ آل ٹائم بلاک بسٹر ہوگئی۔ اس فلم نے ۳۰۰؍کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کیلئے ۱۳؍دنوں کا وقت لیا تھا۔ اگر قومی سطح پر کاروبار کی بات کی جائے تو اس کا شمار چھٹے نمبر پر ہوتا ہے۔ ملک میں اس نے ۳۸۷؍کروڑ روپوں کی کمائی کی ہے۔ ’فلم فیئر‘ نےاس فلم کو(بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار اوربہترین ایکشن کے طور پر) چار ایوارڈ سے نوازا ہے۔
1/10

دنگل (۲۰۱۶): باکس آفس کے لحاظ سے یہ فلم سر فہرست ہے۔۷۰؍ کروڑ کے بجٹ والی اس فلم نے بین الاقوامی سطح پر۲؍ ہزار ۲۴؍ کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔ عامر خان کی اس فلم کے ہدایت کار نتیش تیواری ہیں جو اُس سے قبل نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ’چلّر پارٹی‘ اور ’بھوت ناتھ’ جیسی فلم بنا چکے تھے۔ اس فلم نے باکس آفس پر واقعی دنگل برپا کردیا۔ اس فلم میں چونکہ عامرخان کے علاوہ اور کوئی بڑا اسٹار نہیں تھا، اسلئے ریلیز کے ابتدائی دنوںمیں باکس آفس پر بہت زیادہ تیزی نہیں تھی لیکن ریلیز کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی مقبولیت بڑھتی چلی گئی اور فلم نہ صرف کامیاب ہوئی بلکہ آل ٹائم بلاک بسٹر ہوگئی۔ اس فلم نے ۳۰۰؍کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کیلئے ۱۳؍دنوں کا وقت لیا تھا۔ اگر قومی سطح پر کاروبار کی بات کی جائے تو اس کا شمار چھٹے نمبر پر ہوتا ہے۔ ملک میں اس نے ۳۸۷؍کروڑ روپوں کی کمائی کی ہے۔ ’فلم فیئر‘ نےاس فلم کو(بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار اوربہترین ایکشن کے طور پر) چار ایوارڈ سے نوازا ہے۔

X باہوبلی ۲ (۲۰۱۷):اس فہرست کی دوسری فلم باہوبلی ۔۲؍ ہے۔ ۲۵۰؍ کروڑ روپوں کے بجٹ والی اس فلم عالمی سطح پر۱۸۱۰؍ کروڑ کی کمائی کی ہے۔باہو بلی کے سیکویل کے طور پر ریلیز سے قبل ہی اس کی کافی تشہیر ہوگئی تھی۔ خاص کر اس سوال نے کہ ’’کٹپا نے باہوبلی کو کیوں مارا؟‘‘ اس نے فلم شائقین میں کافی تجسس پیدا کردیا تھا، اسلئے ریلیز ہوتے ہی ہٹ ہوگئی۔اس کے باوجود ۳۰۰؍کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کیلئے اس نے ۱۳؍ دن کا وقت لیا تھا۔ قومی سطح پر اس فلم کی مجموعی کمائی ۵۱۰؍کروڑ تھی۔ اس فلم کی ہدایت تمل فلموں کے اسٹار ہدایتکار ایس ایس راجا مولی نے دی ہے ۔اس سیکویل کی پہلی فلم کا بجٹ ۱۸۰؍ کروڑ  اور کمائی ۶۰۰؍ کروڑ تھی۔ پربھاس، رانا داگا بتی، انوشکا شیٹی اورتمنا بھاٹیہ اس کے مرکز ی کردا ر ہیں۔
2/10

باہوبلی ۲ (۲۰۱۷):اس فہرست کی دوسری فلم باہوبلی ۔۲؍ ہے۔ ۲۵۰؍ کروڑ روپوں کے بجٹ والی اس فلم عالمی سطح پر۱۸۱۰؍ کروڑ کی کمائی کی ہے۔باہو بلی کے سیکویل کے طور پر ریلیز سے قبل ہی اس کی کافی تشہیر ہوگئی تھی۔ خاص کر اس سوال نے کہ ’’کٹپا نے باہوبلی کو کیوں مارا؟‘‘ اس نے فلم شائقین میں کافی تجسس پیدا کردیا تھا، اسلئے ریلیز ہوتے ہی ہٹ ہوگئی۔اس کے باوجود ۳۰۰؍کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کیلئے اس نے ۱۳؍ دن کا وقت لیا تھا۔ قومی سطح پر اس فلم کی مجموعی کمائی ۵۱۰؍کروڑ تھی۔ اس فلم کی ہدایت تمل فلموں کے اسٹار ہدایتکار ایس ایس راجا مولی نے دی ہے ۔اس سیکویل کی پہلی فلم کا بجٹ ۱۸۰؍ کروڑ  اور کمائی ۶۰۰؍ کروڑ تھی۔ پربھاس، رانا داگا بتی، انوشکا شیٹی اورتمنا بھاٹیہ اس کے مرکز ی کردا ر ہیں۔

X آر آر آر (۲۰۲۲):  تیسری پوزیشن پر ایس ایس راجا مولی کی فلم ’آر آر آر‘ ہے۔۲۰۲۲ء میں ریلیز ہونے والی اس نے بین الااقوامی سطح پر۱۳۱۶؍ کروڑ روپوں کا کاروبار کیا ہے۔ کورونا  کے دور میں  جب کہ یہ بات کہی جانے لگی تھی کہ اب سنیما گھروں میں فلموں کا دور ختم ہوگیا ہے،اس نے بہترین کاروبار کرکے ایک طرح سے فلم انڈسٹری کو ’کوما‘ کی حالت سے باہر نکالا تھا۔  یہ فلم بنیادی طور پرتیلگو میں بنی تھی۔ اس فلم کا بجٹ ۵۵۰؍ کروڑ روپوں کاتھا۔ بین الاقوامی سطح پر اس فلم کو کئی ایوارڈس ملے جن میں آسکر ایوارڈ بھی شامل ہے۔ غیرملکی زبان کی فلم کے زمرے میں اس کے ایک گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو ’بیسٹ اوریجنل سانگ‘ کا حقدار قرار دیا گیا۔ رام چرن اور این ٹی راما راؤ جونیئر کے علاوہ اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ اس فلم کے مرکزی کردار ہیں۔
3/10

آر آر آر (۲۰۲۲):  تیسری پوزیشن پر ایس ایس راجا مولی کی فلم ’آر آر آر‘ ہے۔۲۰۲۲ء میں ریلیز ہونے والی اس نے بین الااقوامی سطح پر۱۳۱۶؍ کروڑ روپوں کا کاروبار کیا ہے۔ کورونا  کے دور میں  جب کہ یہ بات کہی جانے لگی تھی کہ اب سنیما گھروں میں فلموں کا دور ختم ہوگیا ہے،اس نے بہترین کاروبار کرکے ایک طرح سے فلم انڈسٹری کو ’کوما‘ کی حالت سے باہر نکالا تھا۔  یہ فلم بنیادی طور پرتیلگو میں بنی تھی۔ اس فلم کا بجٹ ۵۵۰؍ کروڑ روپوں کاتھا۔ بین الاقوامی سطح پر اس فلم کو کئی ایوارڈس ملے جن میں آسکر ایوارڈ بھی شامل ہے۔ غیرملکی زبان کی فلم کے زمرے میں اس کے ایک گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو ’بیسٹ اوریجنل سانگ‘ کا حقدار قرار دیا گیا۔ رام چرن اور این ٹی راما راؤ جونیئر کے علاوہ اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ اس فلم کے مرکزی کردار ہیں۔

X کے جی ایف چیپٹر۔۲(۲۰۲۲): ۲۰۲۲ء میں ہی ریلیز ’کے جی ایف: چیپٹر۔۲‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا تھا۔ کنڑ زبان کی بنی اس فلم نے عالمی سطح پر ۱۲۰۰؍ کروڑ سے زائد کا کاروبار کیا تھا جبکہ اس کا بجٹ صرف ۱۰۰؍ کروڑ کا تھا۔ فلم کی ہدایت پرشانت نیل نے دی ہے۔ کنڑ کے سپر اسٹار’یش‘ کے علاوہ سنجے دت، روینہ ٹنڈن اور پرکاش راج کے اس کے مرکزی کردار ہیں۔ اس فلم نے قومی سطح پر۴۳۴؍ کروڑ روپوں کی کمائی کی تھی جبکہ ۳۰۰؍ کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کیلئے اس نے ۱۱؍ دنوں کا وقت لیا تھا۔ قومی سطح پر کمائی کے لحاظ سے یہ پانچویں پوزیشن پر ہے۔
4/10

کے جی ایف چیپٹر۔۲(۲۰۲۲): ۲۰۲۲ء میں ہی ریلیز ’کے جی ایف: چیپٹر۔۲‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا تھا۔ کنڑ زبان کی بنی اس فلم نے عالمی سطح پر ۱۲۰۰؍ کروڑ سے زائد کا کاروبار کیا تھا جبکہ اس کا بجٹ صرف ۱۰۰؍ کروڑ کا تھا۔ فلم کی ہدایت پرشانت نیل نے دی ہے۔ کنڑ کے سپر اسٹار’یش‘ کے علاوہ سنجے دت، روینہ ٹنڈن اور پرکاش راج کے اس کے مرکزی کردار ہیں۔ اس فلم نے قومی سطح پر۴۳۴؍ کروڑ روپوں کی کمائی کی تھی جبکہ ۳۰۰؍ کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کیلئے اس نے ۱۱؍ دنوں کا وقت لیا تھا۔ قومی سطح پر کمائی کے لحاظ سے یہ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

X پٹھان (۲۰۲۳): شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘اسی سال ریلیز ہوئی ہے اور ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس نے مجموعی طورپر ۱۰۵۳؍ کروڑروپوں کاکاروبار کیا ہے۔ یش راج کی اس فلم کے ہدایتکار سدھارتھ آنند ، مکالمہ نویس عباس ٹائر والا اور ایڈیٹرعارف شیخ ہیں جبکہ اس کے مرکزی کرداروں میں شاہ رخ کے علاوہ دپیکا پڈوکون، جان ابراہم،  ڈمپل کپاڈیا اور اشوتوش رانا کے نام قابل ذکر ہیں۔۳۰۰؍ کروڑ کے کلب میں تیزی کے ساتھ شامل ہونے والی فلموں میں اس کا نمبر دوسرا ہے۔ ’پٹھان‘ نے اس کیلئے ۶؍ دنوں کا وقت لیا۔ قومی سطح پر اس نے ۵۴۳؍ کروڑ روپوں کی کمائی کی ہے۔ جاسوسی موضوع پر بننے والی اس فلم میں شاہ رخ  نے ’را‘ کے ایجنٹ اور دپیکا نے ’آئی ایس آئی‘ کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے۔
5/10

پٹھان (۲۰۲۳): شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘اسی سال ریلیز ہوئی ہے اور ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس نے مجموعی طورپر ۱۰۵۳؍ کروڑروپوں کاکاروبار کیا ہے۔ یش راج کی اس فلم کے ہدایتکار سدھارتھ آنند ، مکالمہ نویس عباس ٹائر والا اور ایڈیٹرعارف شیخ ہیں جبکہ اس کے مرکزی کرداروں میں شاہ رخ کے علاوہ دپیکا پڈوکون، جان ابراہم،  ڈمپل کپاڈیا اور اشوتوش رانا کے نام قابل ذکر ہیں۔۳۰۰؍ کروڑ کے کلب میں تیزی کے ساتھ شامل ہونے والی فلموں میں اس کا نمبر دوسرا ہے۔ ’پٹھان‘ نے اس کیلئے ۶؍ دنوں کا وقت لیا۔ قومی سطح پر اس نے ۵۴۳؍ کروڑ روپوں کی کمائی کی ہے۔ جاسوسی موضوع پر بننے والی اس فلم میں شاہ رخ  نے ’را‘ کے ایجنٹ اور دپیکا نے ’آئی ایس آئی‘ کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے۔

X جوان (۲۰۲۳): باکس آفس پر۳۰۰؍کروڑ کے بجٹ والی اس فلم کاتہلکہ ابھی جاری ہے۔ جس رفتار سے اس کا باکس آفس کلیکشن بڑھ رہا ہے،ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم اپنے نام مزید کئی ریکارڈ قائم کرے گی۔ فی الحال سب سے کم عرصے میں ۳۰۰؍کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ اس نے اس کلب میں شامل ہونے کیلئے محض ۵؍ دن کا وقت لیا۔ قومی سطح پر کمائی کے لحاظ سے یہ ابھی تک دوسری پوزیشن پر ہے لیکن بہت جلد اس کے پہلی پوزیشن پر بھی پہنچ جانے کا امکان ہے۔اسی طرح بین الاقوامی سطح پر ہونے والی کمائی بھی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ باکس آفس پر جتنا کامیاب ہوئی ہے،اس سے کہیں زیادہ فلم ناقدین نے اسے سراہا ہے۔ شاہ رخ کی کمپنی’ریڈ چلیز‘ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے ہدایت کار ایٹلی ہیںجن کا جنوبی ہند کی فلموں میں طوطی بولتا ہے۔ شاہ ر خ کے علاوہ نین تارا اور وجے سیتوپتی اس کے مرکزی کردار ہیں۔
6/10

جوان (۲۰۲۳): باکس آفس پر۳۰۰؍کروڑ کے بجٹ والی اس فلم کاتہلکہ ابھی جاری ہے۔ جس رفتار سے اس کا باکس آفس کلیکشن بڑھ رہا ہے،ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم اپنے نام مزید کئی ریکارڈ قائم کرے گی۔ فی الحال سب سے کم عرصے میں ۳۰۰؍کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ اس نے اس کلب میں شامل ہونے کیلئے محض ۵؍ دن کا وقت لیا۔ قومی سطح پر کمائی کے لحاظ سے یہ ابھی تک دوسری پوزیشن پر ہے لیکن بہت جلد اس کے پہلی پوزیشن پر بھی پہنچ جانے کا امکان ہے۔اسی طرح بین الاقوامی سطح پر ہونے والی کمائی بھی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ باکس آفس پر جتنا کامیاب ہوئی ہے،اس سے کہیں زیادہ فلم ناقدین نے اسے سراہا ہے۔ شاہ رخ کی کمپنی’ریڈ چلیز‘ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے ہدایت کار ایٹلی ہیںجن کا جنوبی ہند کی فلموں میں طوطی بولتا ہے۔ شاہ ر خ کے علاوہ نین تارا اور وجے سیتوپتی اس کے مرکزی کردار ہیں۔

X سیکریٹ سپر اسٹار (۲۰۱۷): عامر خان کی اس فلم کے ہدایت اَدوِت چندن  ہیں۔اس فلم نے عالمی سطح پر ۸۳۰؍کروڑ روپوں کا کاروبار کیا ہے۔ اس فہرست میں شامل تمام فلموں میں اس کا بجٹ سب سے کم یعنی محض ۱۵؍ کروڑ روپے ہے۔’عامر خان پروڈکشن‘ کے زیر اہتمام بننے والی اس فلم میں عامر خان کے علاوہ زائرہ وسیم، مہر وِج اور راج ارجن  مرکزی کردار میں ہیں۔اس فلم کو فلم فیئر سمیت بہت سارے قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ مل چکے ہیں۔فلم فیئر نے ایوارڈ کیلئے اس فلم کو مجموعی طور پر ۱۰؍ زمروں میں شامل کیا تھا لیکن صرف تین (بہترین اداکارہ،بہترین معاون ادکارہ اوربہترین پلے بیک سنگر کے طور پر) ایوارڈ ہی دیئے گئے۔
7/10

سیکریٹ سپر اسٹار (۲۰۱۷): عامر خان کی اس فلم کے ہدایت اَدوِت چندن  ہیں۔اس فلم نے عالمی سطح پر ۸۳۰؍کروڑ روپوں کا کاروبار کیا ہے۔ اس فہرست میں شامل تمام فلموں میں اس کا بجٹ سب سے کم یعنی محض ۱۵؍ کروڑ روپے ہے۔’عامر خان پروڈکشن‘ کے زیر اہتمام بننے والی اس فلم میں عامر خان کے علاوہ زائرہ وسیم، مہر وِج اور راج ارجن  مرکزی کردار میں ہیں۔اس فلم کو فلم فیئر سمیت بہت سارے قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ مل چکے ہیں۔فلم فیئر نے ایوارڈ کیلئے اس فلم کو مجموعی طور پر ۱۰؍ زمروں میں شامل کیا تھا لیکن صرف تین (بہترین اداکارہ،بہترین معاون ادکارہ اوربہترین پلے بیک سنگر کے طور پر) ایوارڈ ہی دیئے گئے۔

X بجرنگی بھائی جان (۲۰۱۵): اس فہرست میں ساتویں پوزیشن پر سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ ہے جو گزشتہ ہفتے تک چھوٹی پوزیشن پر تھی۔ اس ہفتے شاہ رخ کی ’جوان‘ اس سے آگے نکل گئی ہے۔ اس فلم کا مجموعی کاروبار ۹۱۸؍ کروڑ روپوں کا ہے جبکہ قومی سطح پر اس کی کمائی ۳۲۰؍ کروڑ روپے ہے۔ ۲۰؍ ونوں میں یہ فلم ۳۰۰؍کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی تھی۔ کبیر خان کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کا اسکرین پلے اور مکالمے بالترتیب پرویز شیخ اورکوثرمنیر نے کبیر خان کے ساتھ مل کر لکھے تھے۔ سلمان خان کے ساتھ ہرشالی ملہوترا، کرینہ کپور اور نوازالدین صدیقی کے اس کے مرکزی کردار ہیں۔ نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ اس فلم کو فلم فیئر کیلئے بھی ۴؍ زمروں میں نامزد کیا گیا تھا لیکن صرف ایک (بہترین کہانی کا) ایوارڈ ہی مل سکا۔
8/10

بجرنگی بھائی جان (۲۰۱۵): اس فہرست میں ساتویں پوزیشن پر سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ ہے جو گزشتہ ہفتے تک چھوٹی پوزیشن پر تھی۔ اس ہفتے شاہ رخ کی ’جوان‘ اس سے آگے نکل گئی ہے۔ اس فلم کا مجموعی کاروبار ۹۱۸؍ کروڑ روپوں کا ہے جبکہ قومی سطح پر اس کی کمائی ۳۲۰؍ کروڑ روپے ہے۔ ۲۰؍ ونوں میں یہ فلم ۳۰۰؍کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی تھی۔ کبیر خان کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کا اسکرین پلے اور مکالمے بالترتیب پرویز شیخ اورکوثرمنیر نے کبیر خان کے ساتھ مل کر لکھے تھے۔ سلمان خان کے ساتھ ہرشالی ملہوترا، کرینہ کپور اور نوازالدین صدیقی کے اس کے مرکزی کردار ہیں۔ نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ اس فلم کو فلم فیئر کیلئے بھی ۴؍ زمروں میں نامزد کیا گیا تھا لیکن صرف ایک (بہترین کہانی کا) ایوارڈ ہی مل سکا۔

X پی کے (۲۰۱۴): اس فہرست میں شامل ہونے والی یہ سب سے پہلی فلم ہے۔ مجموعی طورپر ۷۷۰؍کروڑ روپوں کا کاروبار کرنے والی اس فلم نے ۳۰۰؍ کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کیلئے ۱۷؍ دنوں کا وقت لیا تھا۔ ودھو ونود چوپڑہ کی اس فلم کی ہدایت راج کمار ہیرانی نے دی تھی۔ اس میں عامر خان کے ساتھ انوشکا شرما، سوشانت سنگھ راجپوت، بومن ایرانی اورسوربھ شکلا مرکزی کردارمیں تھے۔ اس فلم کا بجٹ ۱۲۲؍ کروڑ روپوں کاتھا۔ فلم فیئر نے اسے ۸؍زمروں کیلئے نامزد کیا تھا لیکن  صرف ۲؍ ہی (بہترین اسکرین پلے اور بہترین مکالمے کے ) ایوارڈ ہی دیئے۔فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے مطابق جلد ہی وہ اس فلم کا سیکویل بنائیں گے جس میں عامر خان کے ساتھ رنبیر کپورمرکزی کردار میں ہوں گے۔
9/10

پی کے (۲۰۱۴): اس فہرست میں شامل ہونے والی یہ سب سے پہلی فلم ہے۔ مجموعی طورپر ۷۷۰؍کروڑ روپوں کا کاروبار کرنے والی اس فلم نے ۳۰۰؍ کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کیلئے ۱۷؍ دنوں کا وقت لیا تھا۔ ودھو ونود چوپڑہ کی اس فلم کی ہدایت راج کمار ہیرانی نے دی تھی۔ اس میں عامر خان کے ساتھ انوشکا شرما، سوشانت سنگھ راجپوت، بومن ایرانی اورسوربھ شکلا مرکزی کردارمیں تھے۔ اس فلم کا بجٹ ۱۲۲؍ کروڑ روپوں کاتھا۔ فلم فیئر نے اسے ۸؍زمروں کیلئے نامزد کیا تھا لیکن  صرف ۲؍ ہی (بہترین اسکرین پلے اور بہترین مکالمے کے ) ایوارڈ ہی دیئے۔فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے مطابق جلد ہی وہ اس فلم کا سیکویل بنائیں گے جس میں عامر خان کے ساتھ رنبیر کپورمرکزی کردار میں ہوں گے۔

X غدر۔۲(۲۰۲۳): اس فہرست کی آخری فلم سنی دیول کی ’غدر۔۲‘ ہے۔ اس نے مجموعی طور پر۶۴۸؍کروڑ روپوں کا کاروبارکیا ہے جبکہ قومی سطح پر اس نے ۵۲۰؍ کروڑ روپوں کی کمائی کی ہے۔ چونکہ فلم کا موضوع ہندوستان اور پاکستان ہے، اسلئے اس نے ہندوستان میں زیادہ کمائی کی ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر فلم ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس فلم نے ۳۰۰؍ کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کیلئے ۸؍ دنوں کا وقت لیا تھا۔ انل شرما کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں سنی دیول کے علاوہ امیشا پٹیل، اتکرش شرما اورگورو چوپڑہ مرکزی کردار میں ہیں۔اس فلم کا بجٹ صرف ۶۰؍ کروڑ روپوں کا تھا۔  اب دیکھنا یہ ہے کہ سال کے آخر تک اس فہرست میں کس طرح کی تبدیلی آتی ہے؟ فلم شائقین پر’خان صاحبان‘ کے کریز کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ’ٹاپ ٹین‘ کی اس فہرست میں اُتھل پتھل ممکن ہے کیونکہ اس دوران راج کمار ہیرانی کی فلم ’ڈنکی‘ اور یش راج کی فلم ’ٹائیگر ۳‘ ریلیز ہونے جارہی ہے جن کے مرکزی کردار بالترتیب شاہ رخ اور سلمان ہیں۔
10/10

غدر۔۲(۲۰۲۳): اس فہرست کی آخری فلم سنی دیول کی ’غدر۔۲‘ ہے۔ اس نے مجموعی طور پر۶۴۸؍کروڑ روپوں کا کاروبارکیا ہے جبکہ قومی سطح پر اس نے ۵۲۰؍ کروڑ روپوں کی کمائی کی ہے۔ چونکہ فلم کا موضوع ہندوستان اور پاکستان ہے، اسلئے اس نے ہندوستان میں زیادہ کمائی کی ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر فلم ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس فلم نے ۳۰۰؍ کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کیلئے ۸؍ دنوں کا وقت لیا تھا۔ انل شرما کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں سنی دیول کے علاوہ امیشا پٹیل، اتکرش شرما اورگورو چوپڑہ مرکزی کردار میں ہیں۔اس فلم کا بجٹ صرف ۶۰؍ کروڑ روپوں کا تھا۔  اب دیکھنا یہ ہے کہ سال کے آخر تک اس فہرست میں کس طرح کی تبدیلی آتی ہے؟ فلم شائقین پر’خان صاحبان‘ کے کریز کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ’ٹاپ ٹین‘ کی اس فہرست میں اُتھل پتھل ممکن ہے کیونکہ اس دوران راج کمار ہیرانی کی فلم ’ڈنکی‘ اور یش راج کی فلم ’ٹائیگر ۳‘ ریلیز ہونے جارہی ہے جن کے مرکزی کردار بالترتیب شاہ رخ اور سلمان ہیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK