• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بالی ووڈ کی رانی

Updated: Mar 20, 2023, 2:42 PM IST | Misba Khan

رانی مکھرجی ہند وستا ن کی ایک معروف اداکارہ ہیں۔ وہ اپنی زند گی میں متعدد فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ کچھ کچھ ہوتا ہے اور کبھی خوشی کبھی غم کی اداکارہ رانی مکھرجی گزشتہ ڈھائی دہائیوں سے بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔ اس دوران رانی نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اداکاری کا ہر وہ سنگ میل حاصل کیا جو ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے۔ اپنی کارکردگی اور قابلیت کے بل بوتے پر انہوں نے ایک نہیں بلکہ سات فلم فیئر ایوارڈز جیتے ہیں۔ جانئے ان کی زندگی سے جڑی چند دلچسپ باتیں۔ تمام تصاویر: آئی این این

X رانی مکھرجی ۲۱؍مارچ ۱۹۷۸ء کو کولکاتا (مغربی بنگال) میں پیدا ہوئیں۔
1/10

رانی مکھرجی ۲۱؍مارچ ۱۹۷۸ء کو کولکاتا (مغربی بنگال) میں پیدا ہوئیں۔

X رانی مکھرجی کے والد رام مکھرجی ایک اداکار تھے۔ 
2/10

رانی مکھرجی کے والد رام مکھرجی ایک اداکار تھے۔ 

X رانی مکھرجی نے اپنی فلمی زند گی کی شروعات ۱۹۹۶ء میں فلم ’’راجہ کی آئے گی بارات‘‘ سے کی۔
3/10

رانی مکھرجی نے اپنی فلمی زند گی کی شروعات ۱۹۹۶ء میں فلم ’’راجہ کی آئے گی بارات‘‘ سے کی۔

X رانی مکھرجی نے ۲۰۱۴ء میں آدتیہ چوپڑا سے شادی کی۔اور ان کی بیٹی کا نام ادیرا ہے جس کی عمر ۷؍ سال ہے۔
4/10

رانی مکھرجی نے ۲۰۱۴ء میں آدتیہ چوپڑا سے شادی کی۔اور ان کی بیٹی کا نام ادیرا ہے جس کی عمر ۷؍ سال ہے۔

X  رانی مکھرجی کو متعدد ایوارڈز سے نوازاجاچکا ہے۔ انہیں ہندو ستان سمٹ فورس سے لائف ٹائم ایوارڈ فار بیسٹ ایکٹر کیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔وہ سات فلم فیئر ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات کی وصول کنندہ ہیں۔
5/10

 رانی مکھرجی کو متعدد ایوارڈز سے نوازاجاچکا ہے۔ انہیں ہندو ستان سمٹ فورس سے لائف ٹائم ایوارڈ فار بیسٹ ایکٹر کیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔وہ سات فلم فیئر ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات کی وصول کنندہ ہیں۔

X رانی مکھرجی ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘، ’’بلیک‘‘، ’’ہم تم‘‘، ’’مردانی‘‘ اور ’’ہچکی‘‘ جیسی بہت سی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
6/10

رانی مکھرجی ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘، ’’بلیک‘‘، ’’ہم تم‘‘، ’’مردانی‘‘ اور ’’ہچکی‘‘ جیسی بہت سی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

X رانی مکھرجی نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ انہیں پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے ۲۰۰۵ء میں پاکستان مدعو کیا تھا۔
7/10

رانی مکھرجی نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ انہیں پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے ۲۰۰۵ء میں پاکستان مدعو کیا تھا۔

X  رانی مکھرجی بہترین اداکارہ ہی نہیں بلکہ ایک اچھی رقاصہ بھی ہے۔
8/10

 رانی مکھرجی بہترین اداکارہ ہی نہیں بلکہ ایک اچھی رقاصہ بھی ہے۔

X .رانی مکھرجی اپنی ماں کرشنا مکرجی کے ساتھ۔
9/10

.رانی مکھرجی اپنی ماں کرشنا مکرجی کے ساتھ۔

X رانی مکھرجی بالی ووڈ کی رانی ہیں! ۲۰۱۴ء میں آدتیہ چوپڑہ سے شادی کے بعد رانی مکھرجی نے اپنے بل بوتے پر بالی ووڈ کو ۴؍ سپر ہٹ فلمیں دی ہیں جن کے نام ہیں: مردانی، ہچکی، مردانی۲؍ اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم مسز چٹرجی ورسیز ناروے۔
10/10

رانی مکھرجی بالی ووڈ کی رانی ہیں! ۲۰۱۴ء میں آدتیہ چوپڑہ سے شادی کے بعد رانی مکھرجی نے اپنے بل بوتے پر بالی ووڈ کو ۴؍ سپر ہٹ فلمیں دی ہیں جن کے نام ہیں: مردانی، ہچکی، مردانی۲؍ اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم مسز چٹرجی ورسیز ناروے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK