• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عمران عباس کے متعلق ۱۱؍ دلچسپ حقائق

Updated: Oct 15, 2024, 7:00 AM IST | Shahebaz Khan

لالی ووڈ اور بالی ووڈ میں شہرت حاصل کرنے والے اداکار عمران عباس کا اصل نام سید عمران عباس نقوی ہے جو ۱۵؍ اکتوبر ۱۹۷۷ء کو اسلام آباد، پاکستان میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے پاکستان کے متعدد سیریلوں میں کام کیا جبکہ بالی ووڈ کی بھی چند فلموں میں نظر آئے ہیں۔ جانئے ان کے بارے میں چند دلچسپ غیر معروف حقائق۔ تمام تصاویر: ایکس، آئی این این، انسٹاگرام

X عمران عباس نے اپنے کریئر کا آغاز ۲۰۰۳ء میں ’’امراؤ جان ادا‘‘ پاکستانی ڈرامے سے کیا تھا جس میں آمنہ بانو نے کلیدی کردار ادا کیا تھا جبکہ عمران معاون اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں میں کام کیا۔
1/11

عمران عباس نے اپنے کریئر کا آغاز ۲۰۰۳ء میں ’’امراؤ جان ادا‘‘ پاکستانی ڈرامے سے کیا تھا جس میں آمنہ بانو نے کلیدی کردار ادا کیا تھا جبکہ عمران معاون اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں میں کام کیا۔

X ۲۰۱۱ء میں ہاشم ندیم کے ناول ’’خدا اور محبت‘‘ پر بننے والے پاکستانی ڈرامے میں انہوں نے ’’حماد رضا‘‘ کا مرکزی کردار ادا کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ یہ سیریل ان کے کریئر کا ’’ٹرننگ پوائنٹ‘‘ ثابت ہوا تھا۔
2/11

۲۰۱۱ء میں ہاشم ندیم کے ناول ’’خدا اور محبت‘‘ پر بننے والے پاکستانی ڈرامے میں انہوں نے ’’حماد رضا‘‘ کا مرکزی کردار ادا کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ یہ سیریل ان کے کریئر کا ’’ٹرننگ پوائنٹ‘‘ ثابت ہوا تھا۔

X عمران ’’دل مضطر‘‘ (۲۰۱۳ء) اور ’’الوداع‘‘ (۲۰۱۵ء) کیلئے ’’ہم ایوارڈز‘‘ کے بہترین اداکار کے زمرے میں نامزد ہوئے تھے۔ تاہم، انہیں صنم جنگ کے ساتھ ’’بہترین جوڑی‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
3/11

عمران ’’دل مضطر‘‘ (۲۰۱۳ء) اور ’’الوداع‘‘ (۲۰۱۵ء) کیلئے ’’ہم ایوارڈز‘‘ کے بہترین اداکار کے زمرے میں نامزد ہوئے تھے۔ تاہم، انہیں صنم جنگ کے ساتھ ’’بہترین جوڑی‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

X ان کے دیگر مشہور ڈرامے یہ ہیں: اکبری اصغری (۲۰۱۱ء)، میرا نام یوسف ہے (۲۰۱۵ء)، تم کون پیا (۲۰۱۶ء)، محبت تم سے نفرت ہے (۲۰۱۷ء) ، کوئی چاند رکھ (۲۰۱۸ء)۔
4/11

ان کے دیگر مشہور ڈرامے یہ ہیں: اکبری اصغری (۲۰۱۱ء)، میرا نام یوسف ہے (۲۰۱۵ء)، تم کون پیا (۲۰۱۶ء)، محبت تم سے نفرت ہے (۲۰۱۷ء) ، کوئی چاند رکھ (۲۰۱۸ء)۔

X انہوں نے بالی ووڈ میں ۲۰۱۴ء کی فلم ’’کریچئر تھری ڈی‘‘ سے قدم رکھا تھا جس میں ان کے مدمقابل بپاشا باسو تھیں۔ اس فلم کے ہدایتکار وکرم بھٹ تھے۔
5/11

انہوں نے بالی ووڈ میں ۲۰۱۴ء کی فلم ’’کریچئر تھری ڈی‘‘ سے قدم رکھا تھا جس میں ان کے مدمقابل بپاشا باسو تھیں۔ اس فلم کے ہدایتکار وکرم بھٹ تھے۔

X اس کے بعد عمران عباس بالی ووڈ کی فلم ’’جاں نثار‘‘ (۲۰۱۵ء) میں نظر آئے تھے جس کی ہدایتکاری کے فرائض ’’امراؤ جان‘‘ (۱۹۸۱ء) کے ہدایتکار مظفر علی نے انجام دیئے تھے۔
6/11

اس کے بعد عمران عباس بالی ووڈ کی فلم ’’جاں نثار‘‘ (۲۰۱۵ء) میں نظر آئے تھے جس کی ہدایتکاری کے فرائض ’’امراؤ جان‘‘ (۱۹۸۱ء) کے ہدایتکار مظفر علی نے انجام دیئے تھے۔

X تقسیم ہند سے قبل عمران عباس کا خاندان اتر پردیش، ہندوستان میں آباد تھا۔ ۱۹۴۷ء میں تقسیم کے وقت یہ خاندان پاکستان منتقل ہوگیا تھا۔
7/11

تقسیم ہند سے قبل عمران عباس کا خاندان اتر پردیش، ہندوستان میں آباد تھا۔ ۱۹۴۷ء میں تقسیم کے وقت یہ خاندان پاکستان منتقل ہوگیا تھا۔

X ان کا خاندان فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھتا ہے۔ عمران عباس ۴؍ سال کی عمر سے مصوری کررہے ہیں۔ وہ گلوکاری بھی کرتے ہیں نیز شعر و شاعری کا بھی شوق ہے۔
8/11

ان کا خاندان فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھتا ہے۔ عمران عباس ۴؍ سال کی عمر سے مصوری کررہے ہیں۔ وہ گلوکاری بھی کرتے ہیں نیز شعر و شاعری کا بھی شوق ہے۔

X پروین شاکر اور احمد فراز، ایسے شعراء ہیں جن کے ان کے خاندان سے قریبی مراسم تھے۔
9/11

پروین شاکر اور احمد فراز، ایسے شعراء ہیں جن کے ان کے خاندان سے قریبی مراسم تھے۔

X شوبز میں آنے سے قبل عمران نے نیشنل کالج آف آرٹس (لاہور) سے آرکیٹکچر کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ کلاسیکی موسیقی میں بھی تربیت یافتہ ہیں۔
10/11

شوبز میں آنے سے قبل عمران نے نیشنل کالج آف آرٹس (لاہور) سے آرکیٹکچر کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ کلاسیکی موسیقی میں بھی تربیت یافتہ ہیں۔

X اپنے ایک انٹرویو میں عمران عباس نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ کی فلمیں ’’عاشقی ۲‘‘، ’’پی کے‘‘ ، گزارش‘‘ اور ’’ہیرامنڈی‘‘ میں کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔ان کی آخری بالی ووڈ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ تھی۔
11/11

اپنے ایک انٹرویو میں عمران عباس نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ کی فلمیں ’’عاشقی ۲‘‘، ’’پی کے‘‘ ، گزارش‘‘ اور ’’ہیرامنڈی‘‘ میں کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔ان کی آخری بالی ووڈ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ تھی۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK