• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

معروف گلوکار بادشاہ کے متعلق ۸؍ دلچسپ باتیں

Updated: Nov 19, 2024, 7:15 AM IST | Shahebaz Khan

۱۹؍ نومبر ۱۹۸۵ء کو دہلی، ہندوستان میں پیدا ہونے والے بادشاہ کا شمار بالی ووڈ کے معروف گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ بادشاہ، ریپر، گلوکار، نغمہ نگار، پروڈیوسر اور انٹرپرینیور ہیں۔ وہ ٹی وی کے مختلف شوز میں جج کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ پوپ ریپ، ہپ ہوپ، دیسی ہپ ہوپ اور بالی ووڈ جیسے موسیقی کے زمروں میں مہارت رکھنے والے بادشاہ کے بارے میں جانئے چند دلچسپ باتیں۔ تمام تصاویر: ایکس، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، آئی این این

X بادشاہ کا اصل نام آدتیہ پرتیک سنگھ سیسودیا ہے۔ وہ ’’بیڈ بوائے شاہ‘‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے میوزک کریئر کا آغاز ’’کول ایکول‘‘ نام سے کیا تھا۔ ابتداء میں وہ انگریزی ریپ گاتے تھے۔ تاہم، بعد میں انہوں نے اپنا اسٹائل تبدیل کرلیا۔
1/8

بادشاہ کا اصل نام آدتیہ پرتیک سنگھ سیسودیا ہے۔ وہ ’’بیڈ بوائے شاہ‘‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے میوزک کریئر کا آغاز ’’کول ایکول‘‘ نام سے کیا تھا۔ ابتداء میں وہ انگریزی ریپ گاتے تھے۔ تاہم، بعد میں انہوں نے اپنا اسٹائل تبدیل کرلیا۔

X بال بھارتی اسکول، پیتم پورہ، دہلی سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے پنجاب انجینئرنگ کالج میں سول انجینئرنگ میں داخلہ لیا تھا جہاں وہ پنجابی موسیقی سے متاثر ہوگئے اور پھر ریپ میوزک میں کریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔
2/8

بال بھارتی اسکول، پیتم پورہ، دہلی سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے پنجاب انجینئرنگ کالج میں سول انجینئرنگ میں داخلہ لیا تھا جہاں وہ پنجابی موسیقی سے متاثر ہوگئے اور پھر ریپ میوزک میں کریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔

X نومبر ۲۰۰۶ء کے اپنے پہلے نغمے سے لےکر اب تک بادشاہ کے ہر گانے کو یوٹیوب پر لاکھوں ویویوز اور لائیکس ملے ہیں۔ تاہم، ’’پاگل‘‘ نغمہ کیلئے انہیں یوٹیوب نے کوئی کریڈٹ نہیں دیا تھا جس نے ۲۴؍ گھنٹے میں ۷۵؍ ملین ویویوز کا ہندسہ عبور کیا تھا۔
3/8

نومبر ۲۰۰۶ء کے اپنے پہلے نغمے سے لےکر اب تک بادشاہ کے ہر گانے کو یوٹیوب پر لاکھوں ویویوز اور لائیکس ملے ہیں۔ تاہم، ’’پاگل‘‘ نغمہ کیلئے انہیں یوٹیوب نے کوئی کریڈٹ نہیں دیا تھا جس نے ۲۴؍ گھنٹے میں ۷۵؍ ملین ویویوز کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

X بادشاہ نے اپنے کریئر کا آغاز یو یو ہنی سنگھ کے بینڈ ’’مافیا منڈیر‘‘ سے کیا تھا۔ لیکن وہ جلد ہی اس بینڈ سے علاحدہ ہوگئے اور انفرادی طور پر گانے تیار کرنے لگے۔
4/8

بادشاہ نے اپنے کریئر کا آغاز یو یو ہنی سنگھ کے بینڈ ’’مافیا منڈیر‘‘ سے کیا تھا۔ لیکن وہ جلد ہی اس بینڈ سے علاحدہ ہوگئے اور انفرادی طور پر گانے تیار کرنے لگے۔

X بادشاہ کا پہلا بالی ووڈ نغمہ ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ (۲۰۱۴ء) کا ’’سیٹرڈے سیٹرڈے‘‘ تھا۔اسی سال انہوں نے ’’فگلی‘‘ فلم کا ’’ڈھوپ چک‘‘ اور ’’خوبصورت‘‘ کا ’’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘‘ نغمہ بھی تیار کیا تھا۔
5/8

بادشاہ کا پہلا بالی ووڈ نغمہ ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ (۲۰۱۴ء) کا ’’سیٹرڈے سیٹرڈے‘‘ تھا۔اسی سال انہوں نے ’’فگلی‘‘ فلم کا ’’ڈھوپ چک‘‘ اور ’’خوبصورت‘‘ کا ’’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘‘ نغمہ بھی تیار کیا تھا۔

X ان کے چند مشہور نغمے ہیں: سیلفی لے لے رے (بجرنگی بھائی جان)، کر گئی چُل (کپور اینڈ سنس)، بے بی کو بیس پسند ہے (سلطان)، کالا چشمہ (بار بار دیکھو)، دی بریک اَپ سونگ (اے دل ہے مشکل)، منا بدنام ہوا (دبنگ ۳)، چنڈی گڑھ میں (گڈ نیوز)، گرمی (اسٹریٹ ڈانسر)، فراٹا (جوان)، اور گیٹ ریڈی (بے بی جان)۔ 
6/8

ان کے چند مشہور نغمے ہیں: سیلفی لے لے رے (بجرنگی بھائی جان)، کر گئی چُل (کپور اینڈ سنس)، بے بی کو بیس پسند ہے (سلطان)، کالا چشمہ (بار بار دیکھو)، دی بریک اَپ سونگ (اے دل ہے مشکل)، منا بدنام ہوا (دبنگ ۳)، چنڈی گڑھ میں (گڈ نیوز)، گرمی (اسٹریٹ ڈانسر)، فراٹا (جوان)، اور گیٹ ریڈی (بے بی جان)۔ 

X بادشاہ، ’’خاندانی شفا خانہ‘‘، ’’جذبہ‘‘، ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘، ’’بالا‘‘، ’’گڈ نیوز‘‘ اور ’’ایک ویلن ریٹرنس‘‘ میں بطور مہمان اداکار بھی نظر آچکے ہیں۔ 
7/8

بادشاہ، ’’خاندانی شفا خانہ‘‘، ’’جذبہ‘‘، ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘، ’’بالا‘‘، ’’گڈ نیوز‘‘ اور ’’ایک ویلن ریٹرنس‘‘ میں بطور مہمان اداکار بھی نظر آچکے ہیں۔ 

X بادشاہ کو لگژری کاروں، برانڈیڈ ملبوسات اور زیورات کا شوق ہے۔ ان کا شمار ملک کی امیر ترین فلمی شخصیات میں ہوتا ہے۔
8/8

بادشاہ کو لگژری کاروں، برانڈیڈ ملبوسات اور زیورات کا شوق ہے۔ ان کا شمار ملک کی امیر ترین فلمی شخصیات میں ہوتا ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK