سلمان خان کے بارے میں ۱۳؍ غیر معروف اور دلچسپ حقائق
Updated: Dec 26, 2024, 7:00 AM IST | Aliya Sayyed
سلمان خان ۲۷؍ دسمبر ۱۹۶۵ء کو اندور، مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ بالی ووڈ کے مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے اسٹینی سلوز ہائی اسکول (باندرہ) سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کیلئے زیویرس کالج میں داخلہ لیا لیکن تعلیم مکمل نہیں کی۔ پڑھئے ان کے بارے میں چند غیر معروف حقائق۔تمام تصاویر: آئی این این، ایکس، یوٹیوب،انسٹاگرام
X
1/13
سلمان خان کا اصل نام ’’عبدالرشید‘‘ ہے۔ طالب علمی کے زمانے میں سلمان خان بہترین تیراک تھے۔ انہوں نے چند بین الاقوامی مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی بھی کی تھی۔ وہ اداکاری سے پہلے ماڈلنگ بھی کرتے تھے۔
X
2/13
سلمان خان نے فلموں میں کام کرنے کیلئے کبھی اپنے والد سلیم خان کا سہارا نہیں لیا۔ وہ آڈیشن دینے کے بعد ہی پیشکش قبول کرتے تھے۔
X
3/13
سلمان خان نے ۱۹۸۸ء میں ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے بطور معاون اداکار کریئر کی شروعات کی تھی۔ ۱۹۸۹ء کی فلم’’میں نے پیار کیا‘‘ مرکزی کردار والی ان کی پہلی فلم تھی جس کیلئے انہیں سال کے بہترین نئے اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ تفویض کیا گیا تھا۔
X
4/13
سلمان خان کو عباس مستان نے ۱۹۹۳ء میں فلم’’ بازیگر‘‘ کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے اس فلم میں اس لئے کام نہیں کیا کہ فلمسازوں نے ان کے والد سلیم خان کی بتائی ہوئی تبدیلیاں فلم میں شامل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ بعد ازیں یہ رول شاہ رخ خان نے کیا تھا۔
X
5/13
’’ساجن‘‘ (۱۹۹۱ء) کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان دن میں ۳۵؍روٹیاں کھاتے تھے۔
X
6/13
’’کرن ارجن‘‘، ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘، ’’بجرنگی بھائی جان‘‘، ’’دبنگ ۲‘‘، ’’سلطان‘‘، ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘،’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ اور کئی دیگر فلمیں ان کی بہترین فلموں میں شامل ہوتی ہیں۔
X
7/13
نہیں متعدد اعزازات سے نوازا جاچکا ہے جن میں ۲؍ نیشنل فلم ایوارڈز اور ۲؍ فلم فیئر ایوارڈز قابل ذکر ہیں۔ انہیں ۷۸؍ اعزازات کیلئے نامزد کیا جاچکا ہے جن میں سے ۷۴؍ اعزازات تفویض کئے گئے ہیں۔
X
8/13
امریکی فلمساز اور اداکار سیلویسٹر اسٹالون، سلمان خان کے پسندیدہ اداکار ہیں جبکہ ہیما مالنی پسندیدہ اداکارہ ہیں جن کے ساتھ انہوں نے ’’باغبان‘‘ (۲۰۰۳ء) اور ’’بابل‘‘ (۲۰۰۶ء)میں کام کیا ہے۔
X
9/13
سلمان خان کا پسندیدہ مشغلہ گٹاربجانا ہے۔ انہوں نے اپنی فلم ریس ۳؍ کے گانے ’’سیلفش‘‘ کیلئے گٹار بجایا تھا۔سلمان خان ’’صابن‘‘ اور ’’عطر‘‘ کے شوقین ہیں۔ ان کے غسل خانے میں مختلف اقسام کے سیکڑوں صابن ہیں۔
X
10/13
سلمان خان ’’ٹرائی جیمینل نیورلجیا‘‘ نامی مرض کا شکار ہیں جس میں چہرے کی نسوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ اسے ’’سوسائیڈ ڈیسیز‘‘ بھی کہتے ہیں۔
X
11/13
انہوں نے ’’کک‘‘(۲۰۱۴ء)کا نغمہ ’’ہینگ اوور‘‘، ’’ہیلو برادر‘‘ (۱۹۹۱ء)کا ’’چاندی کی ڈال پر‘‘ اور ’’ہیرو‘‘ (۲۰۱۵ء)کا نغمہ ’’میںہوں ہیرو تیرا ‘‘ گایا ہے۔ انہوں نے ’’دبنگ تھری‘‘ اور ’’ریس تھری‘‘ کے مکالمے لکھے ہیں۔ سلمان خان نے فلمیں بھی لکھی ہیں جن میں ’’چندرمکھی‘‘ (۱۹۹۳ء) اور ویر (۲۰۱۰ء) کے نام قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے معاون ہدایتکار کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
X
12/13
سلمان ایک بہترین مصور بھی ہیں۔ انہوں نے نے اپنے قریبی دوستوں کو اپنے فن پارے بطور تحفے دیئے ہیں۔ انہوں نے ’’جے ہو‘‘(۲۰۱۴ء) کا پہلا پوسٹر ڈیزائن کیا تھا۔
X
13/13
سلمان خان نے ۲۰۰۷ءمیں ’’بیئنگ ہیومن فاؤنڈیشن‘‘ کی بنیاد ڈالی تھی۔ یہ ادارہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والےا فراد کو تعلیم اور طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔