• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنجے خان کی کتاب ’السلام علیکم وطن‘ کے اجراء کے موقع کی چند یادگار تصویریں

Updated: Feb 26, 2020, 7:54 PM IST | Shahebaz Khan

اداکار، ہدایتکار اور فلمساز سنجے خان کی دوسری کتاب ’السلام علیکم وطن‘ کا بروز پیر ۲۴؍ فروری اجراء ہوا۔ اس موقع پر بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے شرکت کی جن میں ایشا دیول، ان کے شوہر بھرت تختانی، ہیما مالنی، سوزین خان، فرح علی خان ، سیمون اروڑہ اور زید خان کے نام قابل ذکر ہیں۔ خیال رہے کہ سنجے خان کی پہلی کتاب ’دی بیسٹ مسٹیکس آف مائی لائف‘ تھی جو ۲۰۱۸ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ ’السلام علیکم وطن‘ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی ثقافت کی تشکیل میں مسلمانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اپنی کتاب کے ذریعے سنجے خان نے مسلمانوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ مین اسٹریم میں آئیں۔ تمام تصاویر: پلّو پلیوال

X سنجے خان نے لانچ کے موقع پر کہا کہ تمام ہندوستانیوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے اور ایک دوسرے کے کام آنا چاہئے۔ انہیں مذہب کی عینک نہیں لگانی چاہئے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ مسلمانوں کیلئے اقلیت لفظ کا استعمال کرنا بند کردے۔
دائیں سے: امیت دیشمکھ، سنجے خان، انل دیشمکھ اور سنجے خان کے بیٹے زید خان۔
1/8

سنجے خان نے لانچ کے موقع پر کہا کہ تمام ہندوستانیوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے اور ایک دوسرے کے کام آنا چاہئے۔ انہیں مذہب کی عینک نہیں لگانی چاہئے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ مسلمانوں کیلئے اقلیت لفظ کا استعمال کرنا بند کردے۔ دائیں سے: امیت دیشمکھ، سنجے خان، انل دیشمکھ اور سنجے خان کے بیٹے زید خان۔

X اس تقریب میں مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی سیکولر ہندوستان کے نظریے کی حمایت کی اور کہا کہ ہندوستان کی تشکیل میں مسلمانوں کے کردار سے ہم بخوبی واقف ہیں۔ اس ملک میں ہندو اور مسلمان پر امن طریقے سے زندگی گزار رہے ہیں مگر گزشتہ چند برسوں سے اس امن میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔میرے خیال میں اس کتاب کے ذریعے ملک کے مسلمان خود کوامپاور کرنے کی کوشش کریں گے۔
2/8

اس تقریب میں مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی سیکولر ہندوستان کے نظریے کی حمایت کی اور کہا کہ ہندوستان کی تشکیل میں مسلمانوں کے کردار سے ہم بخوبی واقف ہیں۔ اس ملک میں ہندو اور مسلمان پر امن طریقے سے زندگی گزار رہے ہیں مگر گزشتہ چند برسوں سے اس امن میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔میرے خیال میں اس کتاب کے ذریعے ملک کے مسلمان خود کوامپاور کرنے کی کوشش کریں گے۔

X ریاست کے میڈیکل ایجوکیشن اینڈ کلچر منسٹر امیت دیشمکھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں آج ہمارا ملک نامساعد حالات سے گزررہا ہے۔ اس سے ہم سب تشویش میں مبتلا ہیں۔ ہم ایک ایسے ہندوستان کا تصور بھی نہیں کرسکتے جس میں اے پی جے عبدالکلام، مدھوبالا، دلیپ کمار اور اے آر رحمن کا نام شامل نہ ہو۔ تصویر میں سنجے خان کے ساتھ امیت دیشمکھ اور ان کی بیوی ادیتی پرتاپ کو دیکھا جاسکتا ہے۔
3/8

ریاست کے میڈیکل ایجوکیشن اینڈ کلچر منسٹر امیت دیشمکھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں آج ہمارا ملک نامساعد حالات سے گزررہا ہے۔ اس سے ہم سب تشویش میں مبتلا ہیں۔ ہم ایک ایسے ہندوستان کا تصور بھی نہیں کرسکتے جس میں اے پی جے عبدالکلام، مدھوبالا، دلیپ کمار اور اے آر رحمن کا نام شامل نہ ہو۔ تصویر میں سنجے خان کے ساتھ امیت دیشمکھ اور ان کی بیوی ادیتی پرتاپ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

X سنجے خان کی بیٹی سوزین خان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ 
4/8

سنجے خان کی بیٹی سوزین خان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ 

X ہیما مالنی، بیٹی ایشا دیول اور داماد بھرت تختانی کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔
5/8

ہیما مالنی، بیٹی ایشا دیول اور داماد بھرت تختانی کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔

X سنجے خان اپنی اہلیہ زرین خان (سبز لباس) اور چھوٹے بھائی اکبر خان کے ساتھ۔ سنجے خان کا اصل نام عباس خان ہے۔ سنجے خان، فیروز خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔
6/8

سنجے خان اپنی اہلیہ زرین خان (سبز لباس) اور چھوٹے بھائی اکبر خان کے ساتھ۔ سنجے خان کا اصل نام عباس خان ہے۔ سنجے خان، فیروز خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

X زید خان اپنے والد سنجے خان کی اسٹیج پر آنے میں مدد کرتے ہوئے۔
7/8

زید خان اپنے والد سنجے خان کی اسٹیج پر آنے میں مدد کرتے ہوئے۔

X  ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ۔
8/8

 ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK