• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شوما آنند کے یوم پیدائش پر خراج تحسین

Updated: Feb 16, 2020, 7:30 AM IST | Abdul Kareem

بالی ووڈ اور ٹی وی اداکارہ شوما آنند ۱۶؍فروری ۱۹۵۸ء کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بالی ووڈ میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے بڑے بڑے اداکاروں اور سپراسٹارس کے ساتھ کام کیاجن میں امیتابھ بچن ، رشی کپور، شاہ رخ خان کانام قابل ذکر ہے۔ ۱۹۸۰ء اور ۱۹۹۰ء کی دہائی میں وہ پردۂ سیمیں پر چھائی ہوئی تھیں۔ انہو ںنے رشی کپورکے سامنے فلم ’بارود ‘ میںمرکزی کردار اداکیا تھا۔ وہ بالی ووڈمیں قلی ، ہنگامہ، کیاکول ہیں ہم اور کل ہوناہو جیسی ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ انہو ںنے طارق شاہ سے شادی کی تھی اور ان کی ۲؍بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے پنجابی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ اس وقت وہ ٹی وی شوز میں مصروف ہیں۔ سبھی تصاویر:ٹویٹر 

X شوما آنند اپنی نوجوانی کے دنوں میں دیکھی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے ۱۹۷۶ء  میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی اور وہ آج بھی اداکاری کررہی ہیں۔
1/6

شوما آنند اپنی نوجوانی کے دنوں میں دیکھی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے ۱۹۷۶ء  میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی اور وہ آج بھی اداکاری کررہی ہیں۔

X شوما آنند کی فلم کی ایک تصویر جس میں انہوں نے کالج کی طالبہ کا کردار اداکیا تھا اور سب کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔ 
2/6

شوما آنند کی فلم کی ایک تصویر جس میں انہوں نے کالج کی طالبہ کا کردار اداکیا تھا اور سب کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔ 

X بالی ووڈ کے اداکار رشی کپور کے ساتھ انہوں نے فلم بارود اور قلی میں کام کیا تھا۔ ان دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ 
3/6

بالی ووڈ کے اداکار رشی کپور کے ساتھ انہوں نے فلم بارود اور قلی میں کام کیا تھا۔ ان دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ 

X بالی ووڈ کے ڈانسر متھن چکرورتی کے ساتھ بھی شوم آنند نے اہم کردارادا کیا تھا۔ 
4/6

بالی ووڈ کے ڈانسر متھن چکرورتی کے ساتھ بھی شوم آنند نے اہم کردارادا کیا تھا۔ 

X شوما آنند ٹی وی شوہم  پانچ میں ودیا بالن اور دیگر اداکاروں کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔ اس شو نے ٹی وی پر شہرت پائی تھی۔ 
5/6

شوما آنند ٹی وی شوہم  پانچ میں ودیا بالن اور دیگر اداکاروں کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔ اس شو نے ٹی وی پر شہرت پائی تھی۔ 

X ایک اور ٹی وی شو میں شوم آنند کو ایک جونیئر آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے۔  
6/6

ایک اور ٹی وی شو میں شوم آنند کو ایک جونیئر آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے۔  

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK