• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’ہیرو‘‘ کو طاقت بخشنے والے چند اہم معاون اداکار

Updated: Sep 17, 2023, 5:58 PM IST | Tamanna Khan

ہر فلم میں مرکزی کردار سب سے اہم ہوتا ہے لیکن بیشتر فلموں میں ان کرداروں کو طاقت معاون اداکار عطا کرتے ہیں۔ فلموں کی ابتداء ہی سے معاون اداکاروں کی اہمیت رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلمی ایوارڈز میں بہترین معاون اداکار کا زمرہ بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ زیر نظر تصاویر میں چند ایسے معاون ادا کاروں کی بابت بتایا جارہا ہے جنہوں نے فلموں کے ہیرو کو طاقت بخشنے میں اہم کردار ادا کیا۔ تمام تصاویر:آئی این این، یوٹیوب

X ارجن کپور(فلم: غنڈے) : ارجن کپور نےغنڈے میں بالا کا کردارادا کیا تھا جواپنے دوست بکرم بوس (رنویر سنگھ) کیلئے اپنی محبت قربان کردیتا ہے۔ فلم میں ارجن کے ہلکے منفی کردار نے رنویر کو بطور ہیرو پیش کیا تھا۔
1/8

ارجن کپور(فلم: غنڈے) : ارجن کپور نےغنڈے میں بالا کا کردارادا کیا تھا جواپنے دوست بکرم بوس (رنویر سنگھ) کیلئے اپنی محبت قربان کردیتا ہے۔ فلم میں ارجن کے ہلکے منفی کردار نے رنویر کو بطور ہیرو پیش کیا تھا۔

X امیتابھ بچن (فلم: شعلے): امیتابھ بچن نے شعلے میں جے کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے دوست ویرو (دھرمیندر) کیلئے اپنی محبت اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔
2/8

امیتابھ بچن (فلم: شعلے): امیتابھ بچن نے شعلے میں جے کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے دوست ویرو (دھرمیندر) کیلئے اپنی محبت اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔

X ذیشان ایوب(فلم: رانجھنا): ذیشان ایوب نے فلم میں مراری کا کردار ادا کیا تھا جو کندن ( دھنش) کی زندگی کے ہر اتار چڑھاؤ میں اس کا ساتھ دیتا ہے۔ان کا یہ کردار شائقین میں بہت مشہور ہے۔ 
3/8

ذیشان ایوب(فلم: رانجھنا): ذیشان ایوب نے فلم میں مراری کا کردار ادا کیا تھا جو کندن ( دھنش) کی زندگی کے ہر اتار چڑھاؤ میں اس کا ساتھ دیتا ہے۔ان کا یہ کردار شائقین میں بہت مشہور ہے۔ 

X سدھانت چترویدی( فلم: گلی بائے): اس فلم میں سدھانت چترویدی نے ایم سی شیر کا کردار کیا تھا جو مراد ( رنویر سنگھ) کو اس کے خواب پورے کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کرتا ہے۔ بعض دفعہ خود پیچھے ہٹ جاتا ہے تاکہ مراد کو شہرت ملے۔
4/8

سدھانت چترویدی( فلم: گلی بائے): اس فلم میں سدھانت چترویدی نے ایم سی شیر کا کردار کیا تھا جو مراد ( رنویر سنگھ) کو اس کے خواب پورے کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کرتا ہے۔ بعض دفعہ خود پیچھے ہٹ جاتا ہے تاکہ مراد کو شہرت ملے۔

X نوازالدین صدیقی( فلم: بجرنگی بھائی جان): نوازالدین صدیقی نے اس فلم میں چاند نواب کا کردار ادا کیا تھا جو بجرنگی (سلمان خان ) کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ منی کو اس کے والدین تک پہنچا سکے۔ بجرنگی کی مدد کرنے کیلئے چاند اپنے کریئر کو بھی داؤ پر لگا دیتا ہے۔
5/8

نوازالدین صدیقی( فلم: بجرنگی بھائی جان): نوازالدین صدیقی نے اس فلم میں چاند نواب کا کردار ادا کیا تھا جو بجرنگی (سلمان خان ) کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ منی کو اس کے والدین تک پہنچا سکے۔ بجرنگی کی مدد کرنے کیلئے چاند اپنے کریئر کو بھی داؤ پر لگا دیتا ہے۔

X  پرینکاچوپڑا ( فلم: باجی راؤ مستانی): پرینکا چوپڑا نے باجی راؤ مستانی میں کاشی بائی کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے شوہر کی محبت مستانی( دپیکا پڈوکون) کیلئے اپنی محبت قربان کردیتی ہے۔
6/8

 پرینکاچوپڑا ( فلم: باجی راؤ مستانی): پرینکا چوپڑا نے باجی راؤ مستانی میں کاشی بائی کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے شوہر کی محبت مستانی( دپیکا پڈوکون) کیلئے اپنی محبت قربان کردیتی ہے۔

X سرفراز خان ( فلم: تیرے نام ) : اس فلم میں رادھے ( سلمان خان) اپنے دوست اسلم ( سرفراز خان) کو تھپڑ مار دیتا ہے، اس کے باوجود اسلم، رادھے کا ساتھ نہیں چھوڑتا۔ رادھے کی یادداشت چلے جانے کے بعد بھی وہ سائے کی طرح اس کے ساتھ رہتا ہے۔ 
7/8

سرفراز خان ( فلم: تیرے نام ) : اس فلم میں رادھے ( سلمان خان) اپنے دوست اسلم ( سرفراز خان) کو تھپڑ مار دیتا ہے، اس کے باوجود اسلم، رادھے کا ساتھ نہیں چھوڑتا۔ رادھے کی یادداشت چلے جانے کے بعد بھی وہ سائے کی طرح اس کے ساتھ رہتا ہے۔ 

X مامک سنگھ( فلم: جو جیتا وہی سکندر): مامک سنگھ نے اس فلم میں سنجے لال( عامر خان ) کے بڑ ے بھائی رتن لال شرما کا کردار ادا کیا تھا۔زخمی ہوجانے کے بعد رتن اپنے بھائی کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ چمپئن شپ جیت سکے۔ 
8/8

مامک سنگھ( فلم: جو جیتا وہی سکندر): مامک سنگھ نے اس فلم میں سنجے لال( عامر خان ) کے بڑ ے بھائی رتن لال شرما کا کردار ادا کیا تھا۔زخمی ہوجانے کے بعد رتن اپنے بھائی کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ چمپئن شپ جیت سکے۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK