• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شترو گھن سنہا کی چند دلچسپ تصاویر

Updated: Dec 9, 2019, 1635 IST | Shahebaz Khan

بالی ووڈ کے مشہور اداکار شترو گھن سنہا کی چند پرانی اور دلچسپ تصویریں ملاحظہ کریں۔

X شتروگھن پرساد سنہا ۹؍ دسمبر ۱۹۴۵ء کو پٹنہ، بہار میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام بھونیشور پرساد سنہا اور والدہ کا نام شیاما دیوی سنہا تھا۔ انہوں نے پٹنہ سائنس کالج سے تعلیم حاصل کی۔ وہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، پونے کے بھی طالب علم ہیں۔ تمام تصاویر: مڈڈے آرکائیوز
1/11

شتروگھن پرساد سنہا ۹؍ دسمبر ۱۹۴۵ء کو پٹنہ، بہار میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام بھونیشور پرساد سنہا اور والدہ کا نام شیاما دیوی سنہا تھا۔ انہوں نے پٹنہ سائنس کالج سے تعلیم حاصل کی۔ وہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، پونے کے بھی طالب علم ہیں۔ تمام تصاویر: مڈڈے آرکائیوز

X شتروگھن سنہا نے اپنی فلمی کریئر کی شروعات چھوٹے رول سے کی تھی۔ سب سے پہلے وہ ۱۹۶۹ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ساجن‘ میں ایک پولیس انسپکٹر کے کردار میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد۱۹۷۶ء وہ سبھاش گھئی کی فلم ’کالی چرن‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔
2/11

شتروگھن سنہا نے اپنی فلمی کریئر کی شروعات چھوٹے رول سے کی تھی۔ سب سے پہلے وہ ۱۹۶۹ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ساجن‘ میں ایک پولیس انسپکٹر کے کردار میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد۱۹۷۶ء وہ سبھاش گھئی کی فلم ’کالی چرن‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

X ان کا شمار بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ جس طرح ہندوستانی فلموں میں امیتابھ بچن، اجے دیوگن، اکشے کمار، شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، رجنی کانت اور سنیل شیٹی مشہور ہیں ، اسی طرح شترو گھن سنہا بھی فلموں کا وہ نام ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
3/11

ان کا شمار بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ جس طرح ہندوستانی فلموں میں امیتابھ بچن، اجے دیوگن، اکشے کمار، شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، رجنی کانت اور سنیل شیٹی مشہور ہیں ، اسی طرح شترو گھن سنہا بھی فلموں کا وہ نام ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

X شترو گھن سنہا اور پونم سنہا کی شادی کی ایک تصویر۔ان دونوں کی شادی ۱۹۸۰ء میں ہوئی تھی۔ پونم سنہا نے ۱۹۶۸ء میں مس ینگ انڈیا کا خطاب جیتا تھا۔ اسے کے علاوہ انہوں نے بالی ووڈ کی  مختلف فلموں میں چھوٹے موٹے کردار بھی ادا کئے تھے۔انہیں کومل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ۱۹۷۳ء کی فلم ’سبق‘ میں وہ شترو گھن سنہا کے ساتھ نظر آئی تھیں۔
4/11

شترو گھن سنہا اور پونم سنہا کی شادی کی ایک تصویر۔ان دونوں کی شادی ۱۹۸۰ء میں ہوئی تھی۔ پونم سنہا نے ۱۹۶۸ء میں مس ینگ انڈیا کا خطاب جیتا تھا۔ اسے کے علاوہ انہوں نے بالی ووڈ کی  مختلف فلموں میں چھوٹے موٹے کردار بھی ادا کئے تھے۔انہیں کومل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ۱۹۷۳ء کی فلم ’سبق‘ میں وہ شترو گھن سنہا کے ساتھ نظر آئی تھیں۔

X شترو گھن سنہا اور پونم سنہا کے جڑواں بیٹے، لو سنہا اور خوش سنہا ہیں۔ ان کی بیٹی سوناکشی سنہا کا شمار بالی ووڈ کی مشہور اور کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
5/11

شترو گھن سنہا اور پونم سنہا کے جڑواں بیٹے، لو سنہا اور خوش سنہا ہیں۔ ان کی بیٹی سوناکشی سنہا کا شمار بالی ووڈ کی مشہور اور کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

X شترو گھن سنہا اور پونم سنہا اپنے جڑواں بیٹوں (لو سنہا اور خوش سنہا) کے ساتھ۔ یہ تصویر ان دونوں کی پیدائش کے موقع کی ہے۔
6/11

شترو گھن سنہا اور پونم سنہا اپنے جڑواں بیٹوں (لو سنہا اور خوش سنہا) کے ساتھ۔ یہ تصویر ان دونوں کی پیدائش کے موقع کی ہے۔

X شترو گھن سنہا اور پونم سنہا اپنے جڑواں بیٹوں کے ساتھ۔ لو سنہا ۲۰۱۰ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’صدیاں‘ میں نظر آئے تھے۔یہ ان کی پہلی فلم تھی۔
7/11

شترو گھن سنہا اور پونم سنہا اپنے جڑواں بیٹوں کے ساتھ۔ لو سنہا ۲۰۱۰ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’صدیاں‘ میں نظر آئے تھے۔یہ ان کی پہلی فلم تھی۔

X شترو گھن سنہا اور پونم سنہا اپنے دونوں بیٹوں اور بیٹی سوناکشی سنہا کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ سوناکشی سنہا کی پہلی فلم ’دبنگ‘ تھی جو ۲۰۱۰ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں انہوں نے سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
8/11

شترو گھن سنہا اور پونم سنہا اپنے دونوں بیٹوں اور بیٹی سوناکشی سنہا کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ سوناکشی سنہا کی پہلی فلم ’دبنگ‘ تھی جو ۲۰۱۰ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں انہوں نے سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

X بالی ووڈ کے ایک مشہور اور کامیاب اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ شترو گھن سنہا ہندوستانی سیاست میں بھی کافی معروف ہیں۔ زیر نظر تصویر میں انہیں ایک میگزین کا مطالعہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے کور پیج پر سنجے دت نظر آرہے ہیں۔
9/11

بالی ووڈ کے ایک مشہور اور کامیاب اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ شترو گھن سنہا ہندوستانی سیاست میں بھی کافی معروف ہیں۔ زیر نظر تصویر میں انہیں ایک میگزین کا مطالعہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے کور پیج پر سنجے دت نظر آرہے ہیں۔

X اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے آج تک کسی بھی رول کو چھوٹا خیال نہیں کیا ہے۔ ہر رول ان کیلئے اہم رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’میرے لئے ہر کردار بہت اہم رہا ہے اور میں نے اپنے بچوں کو بھی یہی سکھایا ہے کہ وہ ہر کردار کو اہم سمجھیں اور اسے بہتر انداز میں ادا کرنے کی کوشش کریں۔‘‘
10/11

اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے آج تک کسی بھی رول کو چھوٹا خیال نہیں کیا ہے۔ ہر رول ان کیلئے اہم رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’میرے لئے ہر کردار بہت اہم رہا ہے اور میں نے اپنے بچوں کو بھی یہی سکھایا ہے کہ وہ ہر کردار کو اہم سمجھیں اور اسے بہتر انداز میں ادا کرنے کی کوشش کریں۔‘‘

X شتروگھن سنہا کو ’شاٹ گن‘ اور ’بہاری بابو‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ان کا مشہور ڈائیلاگ ’خاموش‘ آج لوگ عام بول چال میں استعمال کرتے ہیں۔
11/11

شتروگھن سنہا کو ’شاٹ گن‘ اور ’بہاری بابو‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ان کا مشہور ڈائیلاگ ’خاموش‘ آج لوگ عام بول چال میں استعمال کرتے ہیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK