• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بالی ووڈ کے ٹائیگر

Updated: Mar 2, 2020, 7:30 AM IST | Abdul Kareem

 ٹائیگر شروف کی پیدائش ۲؍مارچ۱۹۹۰ء ہوئی۔ وہ نامور اداکار جیکی شروف کے بیٹے ہیں جنہوں نے ساجد نڈیاڈ والا کی فلم ہیروپنتی (۲۰۱۴ء ) سے بالی ووڈ میں کریئر کا آغاز کیا۔ فلم میں کریتی سینن ان کے مدمقابل تھیں، یہ فلم دراصل اداکار اللو ارجن کی تیلگو فلم پروگو کا ری میک تھی۔   ٹائیگر شروف اداکار جیکی شروف اور عائشہ (دت) کے ہاں ۲؍ مارچ ۱۹۹۰ء کو پیدا ہوئے، ان کا نام ہیمنت جے شروف رکھا گیا۔  ستمبر ۲۰۰۹ء  میں، ٹائیگر شروف کو ایک ٹی وی شو فوجی کے ری میک میں اہم کردار ادا کرنے کا آفر آیا مگر انہوں نے انکار کر دیا ہے۔ جنوری ۲۰۱۰ء میں، سبھاش گھئی نے ٹائیگر شروف کو جیکی شروف کی۱۹۸۳ء  فلم ہیرو کے ریمیک میں کام کرنے کی آفر دی مگر ٹائیگر شروف نے اس پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا۔ آخر کار جون ۲۰۱۲ء  میں ٹائیگر شروف نے ساجد نڈیاڈوالا کی فلم ہیروپنتی قبول کی۔ جو۲۳؍ مئی۲۰۱۴ء کو ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔ اس کے بعد وہ مسلسل بالی ووڈ میں ہٹ فلمیں دے رہے ہیں۔تصاویر : مڈڈے آرکائیو

X معروف اداکار ریکھا کے ساتھ ٹائیگر شروف کو ایک پروگرام کے دوران دیکھا جاسکتاہے۔ ان کے درمیان ہی ہدایتکار اومنگ کمار کھڑے ہیں۔
1/8

معروف اداکار ریکھا کے ساتھ ٹائیگر شروف کو ایک پروگرام کے دوران دیکھا جاسکتاہے۔ ان کے درمیان ہی ہدایتکار اومنگ کمار کھڑے ہیں۔

X ٹائیگر شروف اور مہاراشٹر کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے کو ایک کھیل تقریب کے دوران دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹائیگر شروف نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اس تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ 
2/8

ٹائیگر شروف اور مہاراشٹر کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے کو ایک کھیل تقریب کے دوران دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹائیگر شروف نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اس تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ 

X فلم وار کی تشہیر کے دوران ریتک روشن کے ساتھ ٹائیگر کو دیکھا جاسکتاہے۔ ریتک روشن نے اس فلم میں اس لئے کام کیا تھا کیونکہ ان کے مقابل ٹائیگرشروف تھے ۔ 
3/8

فلم وار کی تشہیر کے دوران ریتک روشن کے ساتھ ٹائیگر کو دیکھا جاسکتاہے۔ ریتک روشن نے اس فلم میں اس لئے کام کیا تھا کیونکہ ان کے مقابل ٹائیگرشروف تھے ۔ 

X ایک فلم کی ڈبنگ کے دوران ایک اسٹوڈیو کے قریب مداحوں نے انہیں گھیر لیا ۔ ٹائیگر شروف نے اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کیا۔  
4/8

ایک فلم کی ڈبنگ کے دوران ایک اسٹوڈیو کے قریب مداحوں نے انہیں گھیر لیا ۔ ٹائیگر شروف نے اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کیا۔  

X فلم وار کے دوران ایک ایکشن منظر کے وقت انہیں دیکھا جاسکتاہے ۔ ٹائیگر اپنی فٹنیس کیلئے بہت محنت کرتے ہیں اور وہ اپنے مناظر حقیقی انداز میں انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ 
5/8

فلم وار کے دوران ایک ایکشن منظر کے وقت انہیں دیکھا جاسکتاہے ۔ ٹائیگر اپنی فٹنیس کیلئے بہت محنت کرتے ہیں اور وہ اپنے مناظر حقیقی انداز میں انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ 

X ٹائیگر اپنے ننھے مداح سے ہاتھ ملانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس وقت وہ ننھا مداح گاڑی میں بیٹھے ٹائیگر کو نہیں دیکھ پارہاہے۔
6/8

ٹائیگر اپنے ننھے مداح سے ہاتھ ملانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس وقت وہ ننھا مداح گاڑی میں بیٹھے ٹائیگر کو نہیں دیکھ پارہاہے۔

X اپنے والد جیکی شروف کے ساتھ ٹائیگر کی ایک تصویر ایک فلم کے پریمیر کے وقت یہ دونوں ایک ساتھ نظر آرہے تھے۔ 
7/8

اپنے والد جیکی شروف کے ساتھ ٹائیگر کی ایک تصویر ایک فلم کے پریمیر کے وقت یہ دونوں ایک ساتھ نظر آرہے تھے۔ 

X فلم باغی میں ٹائیگر شروف کے مقابل کام کرنے والی شردھا کپور کو دیکھا جاسکتاہے۔ جیکی اور شردھا کے والد شکتی کپور نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیاہے۔ 
8/8

فلم باغی میں ٹائیگر شروف کے مقابل کام کرنے والی شردھا کپور کو دیکھا جاسکتاہے۔ جیکی اور شردھا کے والد شکتی کپور نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیاہے۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK