۲۰۰۵ء میں اپنے آغاز ہی سے یوٹیوب تفریح کا مشہور پلیٹ فارم ہے۔ اس پر ہر موضوع پر مختلف قسم کے مشمولات دستیاب ہیں۔ جو چینل ناظرین کیلئے دلچسپ مشمولات تیار کرتے ہیں، ان کے سبسکرائبر بھی زیادہ ہیں۔ جانئے ایسے ۱۰؍ یو ٹیوب چینلوں کے بارے میں جن کے سبسکرائبر کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ یہ اعدادوشمار ۵؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو شائع ہوئی فوربس انڈیا نے جاری کئے ہیں۔ تمام تصاویر: آئی این این
ٹی سیریز (T-Series): سبسکرائبر کی تعداد: ۲۵۲؍ ملین: ہندوستان کی میوزک اور پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز پوری دنیا میں مقبول ہے۔ اپنی دھنوں اور منفرد موسیقی سے اس نے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ ٹی سیریز کا سفر ۱۹۸۳ءمیں شروع ہو ا تھا۔ اس نے ۳؍ مارچ ۲۰۰۶ ء کو اپنا یوٹیوب چینل بنایا تھا جس پر اب تک ہزاروں ویڈیوز اپلوڈ کئے جا چکے ہیں۔
مسٹر بیسٹ (MrBeast): سبسکرائبر کی تعداد: ۲۰۵؍ ملین: اسے جمی ڈونلڈسن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کے مالک دنیا کے امیرترین یوٹیوبر ہیں۔ مسٹر بیسٹ کا سفر ۲۰۱۷ء میں شروع ہوا تھا۔
کوکو میلنـ(Cocomelon): سبسکرائبر کی تعداد: ۱۶۷؍ ملین: بچوں کے مشمولات والا یہ چینل تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے تفریحی اور تعلیمی مواد بشمول نرسری نظموں نے اسے بچوں کیلئے بہترین یوٹیوب چینل بنا دیاہے۔
سیٹ انڈیا (SET India): سبسکرائبر کی تعداد: ۱۶۴؍ ملین: ہندوستان کا ممتاز تفریحی چینل ہے۔ ۱۹۹۵ء میں شروع کیا گیایہ بالی ووڈ کے پرانے چینلز میں سے ایک ہے۔
کڈز ڈائنا شو (Kids Diana Show): سبسکرائبر کی تعداد: ۱۱۵؍ ملین: بچوں کیلئے انگریزی زبان کی سیریز کڈز ڈائنا شو میں ۷؍ سالہ ڈائنا اپنےبھائی روما کو چنچل کے ساتھ مشمولات بناتی ہیں۔ بہترین ایڈیٹنگ، دلچسپ مواد، اور مسلسل ویڈیو اپ لوڈز نے اسے بچوں کے تفریحی زمرے میں ٹاپ ریٹیڈ یوٹیوب چینل بنا دیا ہے۔
پیو ڈائی پائی (PewDiePie): سبسکرائبر کی تعداد: ۱۱۱؍ ملین: اس چینل کے مالک فیلکس اروید الف کجیلبر گ ہیں۔ یہ اپنے متنوع یوٹیوب مواد، بشمول گیمنگ، چیلنجز، ردعمل، اور سفری ویڈیوز کیلئے مشہور ہیں ۔ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں فیلکس کی مستقل مزاجی اور دوسرے یوٹیوبرس کے ساتھ تعاون نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی شہرت کا اندازہ اس با ت سے لگایا جاسکتا ہےکہ انہیں ٹائم میگزین کی ۱۰۰؍بااثرشخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیاتھا۔
لائک ناستیا (Like Nastya): سبسکرائبر کی تعداد: ۱۰۹؍ ملین: اس چینل پر ۸؍ سالہ ناستیا اپنے خاندان کے ساتھ مشمولات بناتی ہے۔ چینل کی کامیابی کو اس کے لیزر فوکسڈ اپروچ سے منسوب کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر۲؍سے۸؍ سال کے بچوں کیلئے۔
ویلیڈ اینڈ نکی (Vlad and Niki):سبسکرائبر کی تعداد: ۱۰۳؍ ملین: اس چینل پر دو بچے، جو بھائی بہن ہیں تفریحی مشمولات بناتے ہیں، خاص طور پر بچوں کیلئے۔
زی میوزک کمپنی (Zee Music Company ): سبسکرائبر کی تعداد: ۱۰۱؍ ملین: ملک کی مشہور تفریحی کمپنیوں میں سے ایک زی نے ٹی وی سیریلوں کے ساتھ یوٹیوب پر بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ اس چینل پر بالی ووڈ نغمے بھی ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ای(WWE):سبسکرائبر کی تعداد: ۷ء۹۷؍ ملین: یہ چینل شائقین کو ریسلنگ کا مواد فراہم کرتا ہے۔