• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اجے دیوگن کی زندگی پر ایک نظر

Updated: Apr 1, 2023, 7:00 AM IST | Misba Khan

بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار اجے دیوگن ۵۴؍سال کے ہو گئے ہیں۔ جانئے ان کے متعلق چند دلچسپ حقائق۔

X اجے دیوگن نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ پیاری بہنا (۱۹۸۵ء) سے کیا تھا۔ تاہم، پھول اور کانٹے (۱۹۹۱ء) میں انہوں نے مرکزی کردار اداکیا تھا۔
1/10

اجے دیوگن نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ پیاری بہنا (۱۹۸۵ء) سے کیا تھا۔ تاہم، پھول اور کانٹے (۱۹۹۱ء) میں انہوں نے مرکزی کردار اداکیا تھا۔

X پھول اور کانٹے کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے اپنا نام وشال دیوگن سے بدل کر اجے دیوگن رکھ لیا تھا۔ جس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ اس وقت `وشال نام کے کئی اداکار اپنے فلمی کریئر کا آغاز کررہے تھے۔ 
2/10

پھول اور کانٹے کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے اپنا نام وشال دیوگن سے بدل کر اجے دیوگن رکھ لیا تھا۔ جس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ اس وقت `وشال نام کے کئی اداکار اپنے فلمی کریئر کا آغاز کررہے تھے۔ 

X   اجے دیوگن اور کاجول ۱۹۹۹ء میں رشتۂ ازدواج سے منسلک ہوگئے تھے۔ ان کی بیٹی کا نام نائسا اور بیٹے کا نام یگ ہے۔
3/10

  اجے دیوگن اور کاجول ۱۹۹۹ء میں رشتۂ ازدواج سے منسلک ہوگئے تھے۔ ان کی بیٹی کا نام نائسا اور بیٹے کا نام یگ ہے۔

X ان کے والد ایک اسٹنٹ مین تھے۔ویرو دیوگن بالی ووڈ میں اسٹنٹ مین اور ایکشن ڈائریکٹر تھے۔
4/10

ان کے والد ایک اسٹنٹ مین تھے۔ویرو دیوگن بالی ووڈ میں اسٹنٹ مین اور ایکشن ڈائریکٹر تھے۔

X اجےدیوگن کو ۲۰۰۲ءمیں فلم دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ کیلئےاور ۱۹۹۸ءمیںفلم زخم کیلئے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔ فلم پھول اور کانٹے، دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ اور دیوانگی کیلئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا ۔ہم دل دے چکے صنم، دل والے، گول مال سیریز، سنگھم، دریشیام، اومکارہ، اور خاکی اجے کی بہترین فلموں میں شمار ہوتی ہیں۔
5/10

اجےدیوگن کو ۲۰۰۲ءمیں فلم دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ کیلئےاور ۱۹۹۸ءمیںفلم زخم کیلئے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔ فلم پھول اور کانٹے، دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ اور دیوانگی کیلئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا ۔ہم دل دے چکے صنم، دل والے، گول مال سیریز، سنگھم، دریشیام، اومکارہ، اور خاکی اجے کی بہترین فلموں میں شمار ہوتی ہیں۔

X اجے دیوگن کرن ارجن میں ’کرن‘ کا کردار نبھانے کیلئے فلمسازوں کی پہلی پسند تھے۔ تاہم، شوٹنگ کی تاریخیں اجے کی وجے پتھ سے ٹکرارہی تھیں، اس لئے پھر کرن کا کردار سلمان خان نے ادا کیا۔
6/10

اجے دیوگن کرن ارجن میں ’کرن‘ کا کردار نبھانے کیلئے فلمسازوں کی پہلی پسند تھے۔ تاہم، شوٹنگ کی تاریخیں اجے کی وجے پتھ سے ٹکرارہی تھیں، اس لئے پھر کرن کا کردار سلمان خان نے ادا کیا۔

X اجے بالی ووڈ کے پہلے اسٹار ہیں جنہوں نے پرائیویٹ جیٹ خریدا تھا۔ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ استعمال کیلئے ۶؍ نشستوں والا جہاز استعمال کرتے ہیں۔
7/10

اجے بالی ووڈ کے پہلے اسٹار ہیں جنہوں نے پرائیویٹ جیٹ خریدا تھا۔ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ استعمال کیلئے ۶؍ نشستوں والا جہاز استعمال کرتے ہیں۔

X یو، می اور ہم، اجے دیوگن کی ہدایتکاری میں بنی پہلی فلم تھی جس میں ان کی اہلیہ کاجول نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
8/10

یو، می اور ہم، اجے دیوگن کی ہدایتکاری میں بنی پہلی فلم تھی جس میں ان کی اہلیہ کاجول نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

X اجے دیوگن کو ۲۰۱۶ءمیں حکومت ہند کی طرف سے پدم شری سے نوازا گیا 
9/10

اجے دیوگن کو ۲۰۱۶ءمیں حکومت ہند کی طرف سے پدم شری سے نوازا گیا 

X  اجے دیوگن اپنے آن اسکرین کرداروں کے برعکس ایک خوش مزاج شخص ہیں۔
10/10

 اجے دیوگن اپنے آن اسکرین کرداروں کے برعکس ایک خوش مزاج شخص ہیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK