Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کے آصف کے متعلق سات حقائق

Updated: Mar 8, 2025, 9:55 PM IST | Aliya Sayyed

کے آصف (K. Asif) بالی ووڈ کے ہدایتکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر تھے جو اپنی شاہکار فلم ’’مغل اعظم‘‘ (۱۹۶۰ء) کیلئے مشہورہیں۔ کے آصف ۱۹؍ جون ۱۹۲۲ء کو اٹاوہ، اترپردیش میں پیدا ہوئے تھے جبکہ ۹؍ مارچ ۱۹۷۱ء کو ممبئی میں ان کا انتقال ہوا تھا۔ جانئے معروف ہدایتکار کے بارے میں چند دلچسپ باتیں۔ تمام تصاویر: ایکس، انسٹاگرام، فیس بک، آئی این این 

X کے آصف کا نام آصف کریم تھا لیکن ممبئی آنے کے بعد انہوں نے اپنا نام کے آصف رکھا، اور اسی نام سے شہرت پائی۔ 
1/7

کے آصف کا نام آصف کریم تھا لیکن ممبئی آنے کے بعد انہوں نے اپنا نام کے آصف رکھا، اور اسی نام سے شہرت پائی۔ 

X انہوں نے ۱۹۴۵ء کی فلم ’’پھول‘‘ کے ذریعے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔
2/7

انہوں نے ۱۹۴۵ء کی فلم ’’پھول‘‘ کے ذریعے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔

X ۱۹۴۴ء میں انہوں نے اردوکے مشہور ڈراما نگار امتیاز علی تاج کےمشہور ڈرامے ’’انارکلی‘‘ پر فلم ’’مغل اعظم‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
3/7

۱۹۴۴ء میں انہوں نے اردوکے مشہور ڈراما نگار امتیاز علی تاج کےمشہور ڈرامے ’’انارکلی‘‘ پر فلم ’’مغل اعظم‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

X ان کی پہلی اہلیہ کا نام نگار سلطانہ تھا۔ اس کے بعد کے آصف نے دلیپ کمار کی بہن اختر سے شادی کی تھی جن سے انہیں ایک بیٹی، زونی آصف ہیں۔ بعد ازیں انہوں نے کتھک کی مشہور رقاصہ ستارہ دیوی سے شادی کی تھی۔ 
4/7

ان کی پہلی اہلیہ کا نام نگار سلطانہ تھا۔ اس کے بعد کے آصف نے دلیپ کمار کی بہن اختر سے شادی کی تھی جن سے انہیں ایک بیٹی، زونی آصف ہیں۔ بعد ازیں انہوں نے کتھک کی مشہور رقاصہ ستارہ دیوی سے شادی کی تھی۔ 

X ’’مغل اعظم‘‘ جیسی شاہکار اور مہنگی فلم بنانے والے کے آصف نے ایک عام زندگی بسر کی۔ ان کی زندگی کا بڑا حصہ کرائے کے مکان میں گزرا جبکہ وہ ٹیکسی سے سفر کرتے تھے۔ 
5/7

’’مغل اعظم‘‘ جیسی شاہکار اور مہنگی فلم بنانے والے کے آصف نے ایک عام زندگی بسر کی۔ ان کی زندگی کا بڑا حصہ کرائے کے مکان میں گزرا جبکہ وہ ٹیکسی سے سفر کرتے تھے۔ 

X کے آصف ایماندار اور اپنے کام کے تئیں سنجیدہ تھے۔ کہا جاتا ہے کہ ’’مغل اعظم‘‘کو بنانے کیلئے۱ء۵؍ کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے لیکن انہوں نے کسی سےایک روپیہ قرض نہیں لیا تھا۔ 
6/7

کے آصف ایماندار اور اپنے کام کے تئیں سنجیدہ تھے۔ کہا جاتا ہے کہ ’’مغل اعظم‘‘کو بنانے کیلئے۱ء۵؍ کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے لیکن انہوں نے کسی سےایک روپیہ قرض نہیں لیا تھا۔ 

X مغل اعظم کی کامیابی کے بعد انہوں نے اپنی اگلی فلم ’’لو اینڈ گوڈ‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔وہ اس فلم کو مکمل طور پر رنگین بنانا چاہتے تھے۔ اس کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہوا لیکن فلم کی ریلیز سے قبل کے آصف کی وفات ہوگئی۔ بعد ازیں، ان کی اہلیہ اختر آصف نے یہ فلم ریلیز کی تھی۔
7/7

مغل اعظم کی کامیابی کے بعد انہوں نے اپنی اگلی فلم ’’لو اینڈ گوڈ‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔وہ اس فلم کو مکمل طور پر رنگین بنانا چاہتے تھے۔ اس کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہوا لیکن فلم کی ریلیز سے قبل کے آصف کی وفات ہوگئی۔ بعد ازیں، ان کی اہلیہ اختر آصف نے یہ فلم ریلیز کی تھی۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK