• Tue, 04 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

۵؍اسپائس: ایشیا کےچند ممالک کے مسالوں کی ڈشیز کا مرکز

Updated: January 31, 2025, 1:17 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اندھیری کے اوشیوارہ علاقے میں واقع اس ریسٹورنٹ میں چین، تھائی لینڈ، ملائیشیا، منگولیا جیسے ممالک کے مسالوں کے ذائقے چکھنے کو ملتے ہیں۔

Located in Andheri, this restaurant is well designed. Photo: INN
اندھیری میں واقع اس ریسٹورنٹ کو نہایت عمدہ انداز میں تیار کیا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
کرسپی تھریڈ چکن، منگولین چکن، برنٹ چکن ڈرائی، پرانز ٹام کھا، چکن پیکنگ سوپ، چکن کاجو، ریڈ ہاٹ ڈریگون چکن، کلے پاٹ چکن ودھ ویجیٹیبل
پتہ:شاپ نمبر ۱۵؍گرائونڈفلور، مہاڈا کامپلکس، نزد اوشیوارہ، اندھیری ویسٹ ممبئی۔ ۴۰۰۱۰۲
ہوٹل کھلنےکے اوقات:۱۲؍-۳؍، ۶-۱۲؍ بجے
رابطہ : +919920956141
 مسالا کسی بھی ڈش کا اہم ترین حصہ ہوتا ہے، اس کے بغیر کوئی بھی ڈش ذائقہ دار نہیں بن سکتی۔ چاہے آپ سبزی یا گوشت کتنا بھی استعمال کرلیں لیکن جب تک اس میں مسالا نہ شامل کیا جائے تب تک وہ کھانے کے لائق نہیں ہوتا۔ اندھیری کے اوشیوارہ علاقے میں ایک ریسٹورنٹ نے اپنا نام ہی مسالوں پر رکھا ہے۔ اس کا نام ’۵؍اسپائس‘ یعنی’۵؍مسالے‘ ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں چائنیز، سیچوان، ایشیائی، تھائی اور سی فوڈ ملتا ہے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں چکن کی ڈشیز میں ڈریگون چکن، ٹو فلیورڈ چکن، ریڈ چلی پیپر چکن، سزلنگ چکن، اسپائسی چکن فنگرز، تھائی پیپر چکن، کرسپی تھریڈ چکن، منگولین چکن، برنٹ چکن ڈرائی، کرسپی حنان چکن جیسی ڈشیز ہیں۔ اسی طرح پرانز یعنی جھینگوں کے علاوہ مچھلی میں بھی تقریباً ایسے ہی مسالوں کے ساتھ تیار کی گئی ڈشیز دستیاب ہیں۔ 
  مین کورس میں سب سے پہلے سوپ ہیں جس میں پرانز ٹام کھا، چکن برنٹ گارلک سوپ، چکن پیکنگ سوپ جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد چکن کی ڈشیز میں چکن ودھ کیشو نٹ یعنی کاجو کے ساتھ پکایا ہوا چکن، کورین چکن، سوہو چکن، منگولین چکن، حنان چکن، ریڈ ہاٹ ڈریگون چکن، کلے پاٹ چکن ودھ ویجیٹیبل یعنی مٹی کے برتن میں ترکاریوں کے ساتھ پکایا ہوا چکن ملتا ہے۔ اس کے علاوہ ان میں سے کچھ ڈشیز پرانز اور مچھلی کے ساتھ بھی ملتی ہیں۔ اس کے بعد رائس کے تحت فرائڈ رائس، سیزچوان رائس، اسپائسی تھائی رائس، وونگ رائس، فو چی رائس، پیکنگ فرائڈ رائس، برنٹ چلی رائس، ملائیشین رائس، چکن منگولین پاٹ رائس، فارچون رائس، تھائی پاٹ رائس، چکن اسٹیوڈ رائس، گارلک رائس، چکن نانکنگ رائس، کرسپی چکن رائس اور ایسے ہی دیگر متعدد قسم کے چاولوں کی ڈشیز ہیں۔ نوڈل میں بھی ایسی ہی متعدد ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد ویج ڈشیز کا نمبر آتا ہے جس میں اسٹارٹر، سوپ، مین کورس کی ڈشیز کے بعد رائس میں ایسی ہی متعدد ڈشیز کے ساتھ نوڈلز کی کئی ڈشیز ہیں۔ ویج کی ڈشیزمیں سبزیوں کے ساتھ بے بی کارن اور مشروم جیسی چیزیں استعمال ہوتی ہیں۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK