• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کریوریسٹورنٹ میں ڈشیز کے ساتھ نئےتجربات ہوتے ہیں

Updated: October 20, 2023, 9:44 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ولے پارلے ایسٹ میں واقع اس ریسٹورنٹ میںمختلف قسم کی ڈشیز کو منفرد انداز میں پیش کیا جاتا ہے،ہندوستانی اور کانٹی نینٹل ڈشیز بھی دستیاب ہیں۔

Like the dishes at Villa Parle`s Krave Hotel, the interior is also charming. Photo: INN
ولے پارلے کے کریو ہوٹل کی ڈشیز کی طرح انٹیریئر بھی دلکش ہے۔ تصویر:آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
دال مکھنی پچکا، ویج فلافل اِن پیتا پاکٹ،اسپائسی چیز کابوس،چیز کارن  بال،ناچو اینڈ چیز،چیز گارلک بریڈ، ہریسا پنیر، پپریکا رائس،تھائی گارلک نانزا۔
پتہ: جی آر۴؍،تلسی بھون، پارلیشور روڈ،نزد پارلیشور مندر، ولے پارلے ایسٹ ممبئی۴۰۰۰۵۷
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ۱۱؍بجے سے رات۱۲؍ بجے تک
انسٹاگرام : kravethemulticuisine

کیا آپ دال مکھنی کو پانی پوری کی پوری میں ڈال کر کھانے کاتصور کرسکتے ہیں ؟ نہیں نا! لیکن ولے پارلے میں واقع ’کریو‘ نامی ہوٹل میں ڈشیز کے ساتھ یہ تجربہ کیا جاتا ہے اور اس کا نام بھی ’دال مکھنی پچکا‘ رکھاگیاہے۔اس ہوٹل میں نارتھ انڈین، چائنیز،سائوتھ انڈین، فاسٹ فوڈ کانٹی نینٹل، برگر، پیزا اور مختلف مشروبات پیش کئے جاتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب ہوٹل کے مینو میں ہمیں سب سے پہلی ڈش دال مکھنی پچکا نظر آتی ہے۔ دوسرا نام پائو بھاجی بروشیٹا دیا گیا ہے جو ممبئی میں ملنے والی عام پائو بھاجی ہے لیکن اسے اطالوی اندازمیں پیش کیا جاتاہے۔ پنیر پاپس کو تھیچا مایو کے ساتھ دیا جاتا ہے اور میڈیٹرینین ناچو،پنیر ٹکہ نانزا،اوپن پنیر شوارما اور پنیر چلی نانزا جیسی ڈشیز بھوک بڑھانے کیلئے دی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف قسم کے سوپ جس میں کریم آف ٹومیٹو اور دیگر سوپ شامل ہیں۔ بھوک بڑھانےکیلئےہندوستانی متبادلات کے طور پر تندوری پنیر ٹکہ، پنیر اچاری ٹکہ اور دیگر متبادل موجود ہیں۔اس کے علاوہ کانٹی نینٹل میں چیز کارن بال، پیستو کاٹیج چیز بروشیٹو اور مسالہ اونین رنگز۔ مشرق وسطیٰ میں ویج فلافل ان پیتا پاکٹ، اسائسی چیز کابوس، ہموس اینڈ پیتا، فلافل اینڈ ہموس جیسی ڈشیز ہیں۔
 پیزامیں پیستو پنیر پیزا، تندوری پنیر پیزا، ناچو اینڈ بلیک بینز پیزا،پنیر مکھنی پیزا کے علاوہ فرائیزاور برگر میں بھی مختلف متبادل ہیں۔پھر سزلر میں ذائقہ دار حیدرآباد، کشمیر تڑکا،ممبئی اسپیشل، چائنا ٹائون، اٹالیانو سزلر، پاستہ میں الفریڈو، ٹومیٹو کریم پیسٹو کریم جیسے نام ملتے ہیں۔ چائنیز میں ہنی چلی پوٹیٹو، شیزوان پنیر،ڈریگن رول، چائنیزکے مین کورس میں برنٹ گارلک رائس، ویج پوٹ رائس اور دیگر کے علاوہ گریوی اور مومو بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ڈشیز میں پنیر لاہوری، پنیر پسندہ اور دیگر متعدد ڈشیز دستیاب ہیں۔ ہندوستانی روٹیوں میں تندوری روٹی، چیز چلی کلچہ،اولائیو چیز ہرب کلچہ، آلو پراٹھا اور پودینہ پراٹھا ہے۔ دال چاول میں دال کھچڑی، ویج بریانی،دم بریانی، دال مکھنی اور دال فرائی کے علاوہ یہاں مختلف قسم کے پاپڑ بھی دستیاب ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK