یہاں ایک جانب کلہڑ اور مٹکی جیسی چیزوں میں کھانے کی اشیاء ملتی ہیں توٹنگڑی قلفی بھی ملتی ہے جبکہ فرائیڈ آئیس کریم جیسی تجرباتی ڈش بھی ہے۔
EPAPER
Updated: October 27, 2023, 9:56 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
یہاں ایک جانب کلہڑ اور مٹکی جیسی چیزوں میں کھانے کی اشیاء ملتی ہیں توٹنگڑی قلفی بھی ملتی ہے جبکہ فرائیڈ آئیس کریم جیسی تجرباتی ڈش بھی ہے۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
ملائی کلہڑ ٹکہ،پیشاوری مٹکی، پیری پیری ٹکہ،پائن ایپل ٹنگڑی،قلمی کباب، ٹنگڑی قلفی،یمنی گوشت، نلی برہ، چاپ برہ،فرائڈ آئیس کریم، اخروٹی حلوہ۔
پتہ:شاپ نمبر ۱۱؍، ۱۲؍، بی ڈی ڈی چال، نمبر ۷، ۱۳؍گاندھی نگر، سیوڑی، ممبئی۴۰۰۰۱۵
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ۱۱؍بجے سے رات ڈیڑھ بجے تک
فون نمبر : 07733889951
کلہڑ میں آپ نے چائے تو پی ہوگی لیکن کیا آپ کلہڑ میں کوئی چیز کھانے کا تصور کرسکتے ہیں وہ بھی تندورسےنکلی ہوئی کوئی ڈش۔اگر آپ ایسا ہی کچھ تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو سیوڑی میں واقع سیگڑی ریسٹورنٹ جاناچاہئےجہاں آپ کلہڑ میں ملائی ٹکہ کھاسکتےہیں ۔ چونکہ ہوٹل کا نام سیگڑی ہے اس لئے اس بات کی تو امید کی ہی جاسکتی ہےکہ یہاں بھنی ہوئی ڈشیز زیادہ اوربہتر مل سکتی ہیں ۔انٹرنیٹ پر دستیاب اس ہوٹل کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس میں سب سے پہلے باربیکیو اسٹارٹر دیئےگئےہیں ۔ اس میں بھی دو گوشے ہیں جس میں ایک سیگڑی تودوسرا تندوری ہے۔ سگیڑی میں کئی قسم کے لیگ پیس جیسے کہ تندوری لیگ،گولڈن لیگ، ملائی لیگ،چیز لیگ کے علاوہ تندوری چیسٹ،تندوری چکن فل، چکن لاہوری پٹھانی اور چکن افغانی پٹھانی دیئے گئے ہیں ۔تندور میں سب سے پہلی ڈش ملائی کلہڑ ٹکہ ہے اس کے بعدپیشاوری ٹکہ، پہاڑی ٹکہ، ایرانی ٹنگڑی،پائن ایپل ٹنگڑی، کلہڑ ٹنگڑی،ٹنگڑی قلفی جیسی ڈشیز دی گئی ہیں۔
اس کے آگے مٹن اور سی فوڈ کے اسٹارٹر کا نمبر آتا ہے جس میں یمنی گوشت،یمنی برہ، سزلنگ مٹن، افغانی مٹن،مٹن بوٹی کباب، مٹن چپلی کباب جبکہ مچھلیوں میں کریکل فش، لسونیا فش،سنگاپوری فش، کرنچی فش،سی فوڈ نیسٹ، ڈرائی فرائی پرائون،ڈرائی فرائی پومفریٹ،باربیکیوپرائون،باربیکیو پومفریٹ اور فش ٹکہ دستیاب ہیں ۔ سیگڑی کی ۶؍اسپیشل ڈشیز ہیں جسے ایک دو نہیں بلکہ ۶؍ سے ۸؍ افرادکھاسکتےہیں ۔ اس کے تحت پہلی ڈش ران بریانی، تندور کا دھماکہ، سیگڑی کا دھماکہ،لیگ دھماکہ، باربیکیو پلیٹر اور سیگڑی خزانہ جیسی ڈشیز ہیں جن میں سے ۲؍آخرالذکر ۴؍تا ۵؍افراد کیلئے ہیں۔
اس کے آگے ویج چائنیز ڈشیز دی گئی ہیں جن میں ۴؍سوپ، ۴؍اسٹارٹر دیئے گئے ہیں اسٹارٹر میں پنیر ٹکہ ڈرائی،پنیر ملائی ٹکہ، پنیر ریڈ پہاڑی ٹکہ، پنیر ٹکاٹک ہیں ۔مین کورس میں ویج ہنڈی، ویج کڑاہی، ویج افغانی، ویج کولہاپوری جیسی ڈشیز ہیں اس کے علاوہ یہاں مختلف قسم کی روٹیاں ، دیگر لوازمات ،مشروبات ہیں اور مٹھائیوں میں اخروٹ حلوہ،انجیر حلوہ، ڈرائی فورٹ حلوہ اور فرائڈ آئیس کریم ہیں۔