Inquilab Logo Happiest Places to Work

آدیام ہینڈ ووَن: ملک بھر کی منفرد دستکاری کے کپڑوں کا مرکز

Updated: April 22, 2025, 12:01 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

لوئر پریل کے فنکس پلاڈیم مال میں موجود اس کے شوروم میں آپ کو بھج، بنارس، پوچم پلی، کشمیر، بھدوہی مرزاپور اور گڈوال کا ہینڈی کرافٹ ملے گا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

 ممبئی میں آدیام ہینڈووَن کا اسٹور ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے جو روایتی ہندوستانی بُنائی کو جدید طرزِ زندگی کے ساتھ جوڑتا ہے۔ آدیام ہینڈووَن ایک معروف ہندوستانی برانڈ ہے جو آدتیہ برلا گروپ کی سماجی پہل کے تحت قائم کیاگیاہے۔ اس کا مقصد ہندوستان کی قدیم بُنائی کی روایات کو زندہ رکھنا اور دستکاروں کو معاشی طورپرمضبوط بنانا ہے۔ آدیام کےاسٹورز اور مصنوعات نہ صرف فیشن بلکہ ہوم ڈیکور کے شعبے میں بھی اعلیٰ معیار اور ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ 
اسٹور کہاں کہاں ہیں 
 اس کے اسٹور پورے ملک کے کئی اعلیٰ مقامات پر واقع ہیں۔ اس کا ایک اسٹور دہلی کے خان مارکیٹ میں دوسرا دہلی کے گریٹر کیلاش میں ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد کے بنجارہ ہلزعلاقے میں بھی اس کے دو اسٹور موجود ہیں۔ ان کا پانچواں اسٹور بنگلور کے اشوک نگر میں ہےجبکہ اس کا چھٹا اسٹورممبئی کے لوئر پریل میں واقع فینکس پلاڈیم مال میں موجود ہے، جو ممبئی کے معروف اور پرتعیش شاپنگ مقامات میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو یہاں سے آن لائن خریداری بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کوان کی ویب سائٹ https://handwoven.aadyam.co.in/ پر جانا ہوگا جہاں سارے متبادل موجود ہیں۔ 
کپڑوں کی خریداری
 یہ بنیادی طور پر ایک ایسا اسٹور ہے جہاں پہننے، اوڑھنے اور بچھانے تک ہر طرح کا کپڑا ملتا ہے۔ یہاں پہننے اور اوڑھنے کیلئے آپ کودوپٹہ، ساری، اسٹول اور شال مل جائیں گے۔ 
 اس کے علاوہ گھر کیلئے آپ کو تکئے کے کور، بچھونیا /دری، پلنگ پر بچھانے کیلئے چادر اورپردے کے علاوہ ٹیبل کیلئے ٹیبل کور، رنر، پلیس میٹ اور نیپکن ملتے ہیں۔ 
علاقے کی مناسبت سے سامان
 یہ سب چیزیں تو آپ کو کسی بھی اسٹور میں مل جائیں گی لیکن یہاں کی خاص بات یہ بھی ہے یہاں مختلف علاقوں کی دستکاری کے نمونے اور وہاں کے ڈیزائن اور اسٹائل کی چیزیں ملتی ہیں جو وہاں کی خاصیت ہوتی ہے۔ 
 دراصل ہمارا ملک متنوع خصوصیات کا حامل ہے جس میں ایک خاصیت یہ ہے کہ یہاں ہر علاقے اور خطے کوئی نہ کوئی چیز ایسی مشہور ہے جو صرف وہیں بنتی ہے اور وہ اتنی خاص ہوتی ہے کہ پوری دنیا نہ صرف اس کی قدرکرتی ہے بلکہ پوری دنیا میں وہاں کی وہ چیز منگوائی جاتی ہے۔ اسی چیز کا خیال رکھتے ہوئے اس اسٹور میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے اور پورے ملک کے مختلف خطوں وہ خصوصی چیزیں یہاں فروخت کی جاتی ہیں۔ اس کےتحت یہاں بھج کی مخصوص ڈیزائن اور اسٹائل والی ساڑیاں اور بھجوڑی شال ملتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کے مخصوص تنگالیا، کھراڑ اور مشرو ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں بنارس کی مخصوص ڈیزائن والی ساڑیوں کے ساتھ دوپٹے اور گدے اور تکئے کے کور وغیرہ بھی ملتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہاں کے مخصوص اسٹائل کڑوا، گیاسر، ٹنچوئی اور جمدانی بھی ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں پوچم پلی اسٹائل کی ساڑیوں کے علاوہ یہاں کے اسٹائل کےٹیبل پر بچھانے کے کپڑے اور شال کی طرح پہننے کیلئے ایکات اسٹول(دوپٹے کی ایک قسم)ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ کشمیر کی پشمینہ شال، سوزنی امبرائڈری اسٹول اور وہاں کے انداز کی ساڑیاں بھی ملتی ہیں۔ اسی طرح یہاں بھدوہی اور مرزا پور کے قالین، دریاں ملتی ہیں جو پنجا، ہینڈ ناٹیڈ اور سومک اسٹائل سے بنائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں گڈوالی اسٹائل کے سلک دوپٹے، ساڑیاں اور دیگر ایسی ہی چیزیں ملتی ہیں۔ 
مختلف قسم کے کلیکشن
 اس کے علاوہ یہاں مختلف کلیکشن ملتے ہیں جن میں ملبار، سوزانی، پچھوائی، مونو کروم اور اسپینش ریویرا شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK