• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ابھشتی:عمدہ ڈیزائن اورمعیاری ملبوسات کا آن لائن اسٹور

Updated: April 23, 2024, 12:11 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ویب سائٹ سے آپ اپنی مرضی کے مطابق مختلف ڈیزائن، رنگ اور اسٹائل کے کپڑے خرید سکتے ہیں،خواتین اور مردوں کیلئے کپڑے دستیاب۔

There are different color designs and styles of clothes available on Abhishti for women. Photo: INN
ابھشتی پر خواتین کیلئے ملنے والے مختلف رنگ ڈیزائن اوراسٹائل کے کپڑوں کے متبادل ہیں۔ تصویر : آئی این این

 شاپنگ ایک ایسا کام ہے جو مشکل ہونے کے باوجود بہت زیادہ پسند آتا ہے خصوصی طور پر خواتین کا تو یہ محبوب ترین مشغلہ ہوتا ہے۔ اس میں سب سے بڑامسئلہ یہ ہورتا ہے کہ یہ تلاش کیا جائے کہ کہاں اچھا سامان مل سکتا ہے، اس کیلئے کس بازار کا رخ کیا جائے، کس اسٹور پر جایا جائے یا کس مال کا رخ کیا جائے۔ پھر ایک مسئلہ یہ بھی ہوتا ہے کہ وہاں جائو تو زیادہ ورائٹی نہیں مل پاتی اور جو ملتا ہے وہ پسند نہیں آتا اور دل چاہتا ہے کہ کچھ نیا ہو، کچھ انوکھا ہو، کچھ ایسا ہو جو نہ کسی پڑوسن کےپاس ہو اور نہ کسی قریب یا دور کے رشتہ دار کے پاس ورنہ سبکی محسوس ہوتی ہے۔ یہ مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے بلکہ ہمیشہ سے خواتین کو اس مسئلے سے جوجھنا پڑتا رہا ہے۔ دور جدید میں شاید اس کا حل سامنے آگیا ہے۔ آج دکانوں، اسٹورز اور مالز کے ساتھ آن لائن اسٹور بھی کھل گئے ہیں جہاں سے آپ اپنی مرضی کے مطابق شاپنگ کرسکتے ہیں۔ آج ہم ایسے ہی چند آن لائن اسٹورز کی تفصیل لے کر حاضر ہوئے ہیں جہاں آپ اعلیٰ کوالیٹی کے کپڑے آسانی سے گھر بیٹھے خرید سکتے ہیں۔ 
ابھشتی www.abhishti.com
 یہ ایک آن لائن اسٹور ہے جہاں پر آپ ہر طرح کے کپڑے آن لائن خرید سکتے ہیں۔ بلکہ یہ ایک ایسا اسٹور ہے جہاں کا تقریباً ہر کپڑا آپ خریدنا چاہیں گے۔ آپ جیسا کپڑا سوچیں گے ویسا کپڑا آپ کو یہاں مل جائے گا پھر چاہے وہ بڑی آستینوں کا دلکش کرتا ہو، نیچے سے گھیر دار کپڑایا چوڑی دار آستینوں والا کپڑا، یہاں سب آپ کو مل جائے گا۔ یہاں ملنے والا غیر متوازن کٹنگ والاگہرے رنگوں کا کرتا آپ دفتر کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ چاہے آپ کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ کپڑوں کے ساتھ جیسا بھی چاہے کپڑا خرید سکتے ہیں۔ یہاں زردوزی کے کام والا کپڑا بھی مل جائے گا۔ 
کس طرح کے کپڑے ہوتے ہیں 
 اس اسٹور کی ویب سائٹ میں جب آپ دیکھتے ہیں تو آپ کو سب سے پہلے مختلف کلیکشن کے کپڑے نظر آتے ہیں۔ یہاں کپڑوں کو مختلف کلیکشن میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہاں ملنے والے کلیکشنز میں گل مہر لین، نور، ونٹیج، چورس، این پلین ایئر، برکت، برکت پری فیسٹیول، ٹیری، نیون، سرایا، سی اینڈ اسکائی، کوٹیج کور، رنگ سازی اور بنارسی شامل ہیں۔ جو خواتین دکان پر جاکر کہتی رہتی ہیں کہ بھیا کچھ نیا دکھائو تو ان کیلئے اس سائٹ پر ایک سیکشن نیو ارائیول کا رکھا گیا ہے جس میں نئے ڈیزائن اور رنگ کے کپڑے خریدے جاسکتے ہیں۔ اس میں بھی خواتین اور مردوں کیلئے دو حلقے یعنی مینو کے ٹیب بنائے گئے ہیں۔ اگر آپ خواتین کیلئے نئے ڈیزائن کے کپڑے خریدنا چاہتے ہیں تو نیو ارائیول کےویمن سیکشن میں جانا ہوگا اور مردوں کیلئے کپڑے خریدنے کی خاطر مین سیکشن میں جانا ہوگا۔ دونوں سیکشن میں عمدہ اور نفیس کپڑے دستیاب ہیں جبکہ فرق صرف اتنا ہے کہ خواتین کے سیکشن میں زیادہ یعنی ۱۱۵؍پروڈکٹ ہیں جبکہ مردوں کیلئے صرف ۶۵؍پروڈکٹ دستیاب ہیں۔ 
کپڑوں کی اقسام
 اس کے بعد خواتین اور مردوں کیلئے باضابطہ سیکشن دیئے گئے ہیں جن میں خواتین اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق کپڑے خرید سکتی ہیں۔ یہاں بھی خواتین کیلئے زیادہ اقسام دی گئی ہیں۔ یہاں خواتین کیلئے فیسٹیو ویئر، کیزوئل ویئر، ٹریول ویئر، کرتا سیٹس، دوپٹہ سیٹ، کرتا، جویلری، اوڑھنی، ساریز، بلائوز، ڈریسیز، باٹم، جمپ سوٹ، کو آرڈکے علاوہ کاٹن اینڈ لینن کے متبادل دیئے گئے ہیں۔ جبکہ مردوں کیلئےمحض ٹریول ویئر، ایتھنک ویئر، شرٹس، باٹم اور کرتا سیٹ کا متبادل موجود ہے۔ 
دیگر متبادل
 ان سب کے بعدبلیو آور کا متبادل دیا گیا ہے۔ اس کے تحت نیلے رنگ کے کپڑے نہیں بلکہ ایسے آرامدہ کپڑوں کا متبادل ہے جو آپ اپنے فرصت یا کہیں سیر و تفریح پر جاتے وقت پہن سکیں۔ اس میں بھی خواتین اور مردوں کا متبال ہے اس کے بعد بیسٹ سیلر، ری لو، مونوکروم یعنی یک رنگی کپڑے اور سیل کا متبادل دیا گیا ہے جہاں آپ ان کے عمدہ کپڑے کم قیمت میں خرید سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK