اس بابرکت مہینےمیں مسک رجالی، عود گلاب، سافٹ ٹچ، عود موڈاور مخلط خلیفہ کی سب سے زیادہ مانگ ہے، نور العین، مہرہ، ذکریٰ، احساس اور حیاخصوصی طور پر عید الفطر کے جشن کیلئے تیار کئے گئے ہیں، عطریات کے گفٹ سیٹ بھی دستیاب ہے۔
EPAPER
Updated: March 26, 2025, 10:02 AM IST | Mumabi
اس بابرکت مہینےمیں مسک رجالی، عود گلاب، سافٹ ٹچ، عود موڈاور مخلط خلیفہ کی سب سے زیادہ مانگ ہے، نور العین، مہرہ، ذکریٰ، احساس اور حیاخصوصی طور پر عید الفطر کے جشن کیلئے تیار کئے گئے ہیں، عطریات کے گفٹ سیٹ بھی دستیاب ہے۔
خوشبواور عطریات کے تعلق سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ’اجمل پرفیوم‘کسی تعارف کامحتاج نہیں ہے۔ ایک شاندار اورمعیاری ورثےکے طور پر اجمل پرفیوم نے اپنی پہچان بنائی ہے۔ خوشبوکی صنعت میں اجمل کا اپناایک مقام ہے ،جو صرف ہندوستان نہیں بلکہ پوری دنیامیںمقبول اور معروف ہے۔ گزشتہ ۷۴؍سال میں اس نے اپنی ایسی شناخت بنائی ہےجو دیگر پرفیوم کمپنیوں سے منفرد ہے۔ اجمل پرفیوم ایک غیر معمولی برانڈ بن چکا ہے۔ اجمل اپنے قیمتی تجربات اور جدت پسندی سےتیارکردہ خوشبو سے دنیا کو معطر کرنےکیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ وہ اپنے صارفین کی پسند اورذوق کا خاص خیال رکھتاہے۔
مرحوم حاجی اجمل علی نے ۱۹۵۰ءکے اوائل میں ایک چھوٹی سی دکان سے خوشبو کے کاروبار کا آغاز کیا تھا، جس نے آج ایک کارپوریٹ کمپنی کی صورت اختیارکرلی ہے۔ ان کی تیسری پیڑھی اس کاروبار سے وابستہ ہےاور روزافزوں ان کاکاروبار کامیابی اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔ اجمل ایک کارپوریٹ ادارہ کے طور پرروز بروز مضبوط اور مستحکم ہورہاہے۔ اِس کا اپنا ۳۰۰؍ سے زائد بہترین اور دلکش خوشبوئوں کاخزانہ ہے۔ پورے ہندوستان میں ۳۱؍ ریٹیل شو روم اور ۱۰۰؍ سے زائد ریٹیل کاؤنٹر ہیں۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ ہوائی اڈوں پر بھی اجمل کے آؤٹ لیٹ موجود ہیں، جس کی وجہ سے خوشبو کے عالمی صارفین تک بھی اجمل کی رسائی آسانی سے ہورہی ہے۔ اجمل پرفیوم نےاعلیٰ تجارتی خدمات کی بناپر عالمی ساکھ بنائی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کنال کامرا کو دھمکیاں، پولیس کا سمن مگر مزاحمت برقرار
رمضان کےمقدس مہینےکی برکتوںمیں اپنی خوشبوؤں سے چار چاند لگانےمیں اجمل پرفیوم کی شراکت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ اس خوشی اور جشن کے روحانی موسم میں یہ ایک مقبول اور معروف برانڈ کے طوراُبھرا ہے جو اپنی دلکش خوشبوئوں سے صارفین کے دلوں کو جیتنا جانتا ہے۔ رمضان کےمبارک مہینے میںخوشبو کےبازار میں اجمل پرفیوم نےاپنی گونا گوں خوبیوںسے اپنا غلبہ ، معیار، جدت اور ثقافتی اہمیت کو قائم کرنےمیں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔اس ماہِ مبارک میںاجمل پرفیومز باہمی روایت، رواداری، تعلقات اور رشتوںکو مضبوط کرنےمیں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
اس بابرکت مہینےمیں مسک رجالی، عود روز، سافٹ ٹچ، عود موڈاور مخلط خلیفہ کی سب سے زیادہ مانگ ہوتی ہے۔ ان کے علاوہ اجمل نے خوبصورت پیکنگ کے ساتھ عطریات کا ایک خصوصی مجموعہ متعارف کروایاہے، جس میں نور العین، مہرہ، ذکریٰ، احساس اور حیا شامل ہیں، جو جشن عید الفطر کیلئے تیار کئے گئے ہیں اور اجمل پرفیوم کے ذمہ داران کو پورا یقین ہے کہ یہ نئی ویرائٹی صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔