جوگیشوری کے اس ریسٹورینٹ میں پکوانوں، کیوزن، نان، روٹی اور پراٹھوں کے لحاظ سےکافی ویرائٹیز موجود ہیں۔
EPAPER
Updated: February 21, 2025, 12:43 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
جوگیشوری کے اس ریسٹورینٹ میں پکوانوں، کیوزن، نان، روٹی اور پراٹھوں کے لحاظ سےکافی ویرائٹیز موجود ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
مٹن دم پخت بریانی، جھینگا بریانی، مٹن یخنی پلاؤ، مٹن رارا ، مٹن پٹیالہ، مرغ کالی مرچ مسالہ، مرغ دل بہار، چکن توا امرتسری، سبز بریانی، زعتر نان
پتہ:۲۵۵؍ مینا انٹرنیشنل ہوٹل کے بازو میں ، ایس وی روڈ، جوگیشوری ویسٹ، ممبئی ۴۰۰۱۰۲۔
ہوٹل کھلنےکے اوقات:رات ۱۲؍ بجے تک
رابطہ: 07485976640
’الایامنا‘جوگیشوری ویسٹ میں واقع ایک منفرد ریسٹورینٹ ہےجہاں لذت کام ودہن کےدلدادہ افراد، فیملی اوربچوں کیلئےایک پوراایک پورا بینکوئٹ اور اسپیس موجود ہے۔ کسی ریسٹورینٹ میں جانے سے پہلے عام طورپرلوگ وہاں کا ماحول، سرو س اور سہولت کو پیش نظررکھتے ہیں اوریہ بھی مد نظر رکھا جاتا ہےکہ فیملی کیلئے وہاں اطمینان بخش سہولتیں ہیں یا نہیں ۔ اس ریسٹورینٹ میں اس تعلق سے فکر کرنے ضرورت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ پکوانوں، کیوزن اور پراٹھوں کے لحاظ سےیہاں کافی ویرائٹیز موجود ہیں۔
ریسٹورینٹ میں ۱۱؍ اقسام کے روٹی اور نان ہیں۔ زعتر نان، ورقی پراٹھا، تابی نان، روٹی، نان، لچھا پراٹھا، کلچہ، کابلی نان، چیز نان، چیز گارلک نان، بٹر گارلک نان وغیرہ دستیاب ہیں۔ چائنیز میں چکن شیزوان لالی پاپ، ویج پیکنگ فرائیڈ رائس، چکن ان لیمن ساس ڈرائے، چکن ہاٹ اینڈ گارلک ساس، چکن پیکنگ فرائیڈ رائس۔ مین کورس میں پنیر، چکن اورمٹن کی گوناگوں ڈشز پیش کی جاتی ہیں جن میں پنیرتوا کھرچن، پنیر ٹکاٹک، پنیر لباب دار، پنیرکڑھائی پشاوری، پنیر دوپیازہ، مٹن ترکی بوٹی مسالہ، مٹن سلی بوٹی، مٹن رارا، مٹن پٹیالہ، مٹن مغلائی نوابی، مٹن لال ماس، مٹن فردوسی، مٹن چمپارن، مٹن افغانی، مٹن نوابی کری، مرغ کالی مرچ مسالہ، مرغ دل بہار، گوشت سیخ کباب مسالہ، چکن ٹکہ مسالہ، چکن توا کھرچن، چکن توا امرتسری، چکن شاہی قورمہ چکن سیخ کباب، چکن رارا وغیرہ۔ اس کے علاوہ بھی مزید ڈشز ہیں۔ منڈی رائس میں مٹن ٹکہ بریانی کبسہ، مٹن کبسہ رائس، مٹن کبسہ چلی رائس، چکن ٹکہ بریانی کبسہ۔
اس کے علاوہ میز میں میزپلیٹراور ڈیزرٹس میں ترکش ملک کیک، کازندیبی، لب شیرین شامل ہیں ۔ اس کےعلاوہ فٹائر میں پنیر فٹائر، چکن چیز فٹائر اور چیز زعتر جیسی ڈشیں شامل ہیں۔ ران میں مٹن ران تندوری کبسہ رائس، ملائم مٹن ران تندوری مٹن مسالہ، ملائم مٹن ران تندوری، الایامنا ران بریانی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ۱۵؍ ڈشز رائس اور بریانی کی دستیاب ہیں جن میں سبز بریانی، پنیرٹکہ بریانی مٹن یخنی پلاؤاور مٹن دم پخت بریانی قابل ذکر ہیں۔