• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ال ریان ریسٹورنٹ: واشی میں کبسہ،ران اور منڈی کا مرکز

Updated: March 15, 2024, 9:18 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

نوی ممبئی کےاس ریسٹورنٹ میں عام قسم کی ہندوستانی اور چائنیز ڈشیز کے ساتھ عربی، ترکی اوردیگر ممالک کی ڈشیز اور پلیٹر بھی دستیاب ہیں۔

Vashi`s Al Rayan Restaurant is also delicious in Rakhine. Photo: INN
واشی کا ال ریان ریسٹورنٹ ذائقہ کے ساتھ رکھ رکھائو میں بھی عمدہ ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
پنیر اجوانی، پنیر شاشلک، مکئی ملائی سیخ، دجاج فلفل ٹکہ، مرغ انقرہ ٹکہ، مرغ ترکی ٹکہ، مرغ شیش تووک، لبنانی فتائر، مرغ یخنی شوربہ، حیان پلیٹر، مرغ عربک بریانی
پتہ:گرائونڈ فلور، کرشنا گووندہ ٹاور، سیکٹر ۲۴؍، 
واشی، نوی ممبئی ۴۰۰۷۰۵ 
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح۱۲؍ تارات ۱۲؍ بجے تک
رابطہ : 08976571901

رمضان کا بابرکت مہینہ ہم پر سایہ فگن ہے، ایسے میں دن بھر روزہ رکھنے کے بعد کچھ ذائقے دار چیزیں کھانے کا دل چاہتا ہے۔ آج ہم آپ کیلئے نوی ممبئی کے واشی علاقے میں واقع ایک ایسے ہی ریسٹورنٹ کا تعارف لے کر حاضر ہوئے ہیں جہاں آپ عربی ڈشیز کے ساتھ مختلف پلیٹر کے ذائقے بھی چکھ سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس مینو کا آغاز ایسی چیزوں سے ہوتا ہے جو کھانے کے ساتھ تفریحاً کھائی جاتی ہیں۔ اس میں فرائی پاپڑ سے لے کر بوندی رائتہ، گرین سلادکے ساتھ مختلف قسم کے ہموس، متبل، بابا غنوش، فتوش اور فلافل دستیاب ہیں۔ اس کے بعد تندوری ویج اسٹارٹر میں پنیر اجوانی، پنیر افغانی، پنیر شاشلک اور مکئی ملائی سیخ جیسے نام ملتے ہیں۔ اس کے بعد نان ویج اسٹارٹر کا آغاز ہوتا ہے جس میں پہلےمرغ پھر مٹن، پھر ترکش فتائر پکوان دیئے گئے ہیں۔ مرغ میں دجاج فلفل ٹکہ، مرغ انقرہ ٹکہ، مرغ موروکن کباب، مرغ ترکی ٹکہ، مرغ زیتونی ٹکہ کے علاوہ دیگرڈشیز جو عام طور پر ملتی ہیں۔ مٹن میں گوشت برہ چاپ، نلی برہ چاپ، مٹن ترکی بوٹی، ران پیشاوری، ران ایرانی، مٹن ایرانی بوٹی ہیں۔ ترکش فتائر میں لبنانی فتائر، چیز اینڈ زأتر فتائر، فلافل ریپ، لیمب فتائر، لیمب اینڈ چیز فتائر جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعدمغلائی سوپ کے تحت ٹوماٹو شوربہ، پایا شوربہ اور چکن ترکش سوپ ہیں۔ اس کے بعد پلیٹر کا نمبر آتا ہے جس میں چکن پلیٹر، ہیان پلیٹر، ال ریان اسپیشل مکس پلیٹر، ادنیٰ میٹر کباب جیسے نام ہیں۔ اس کے آگے سمندری خزانہ ہےجس میں تندوری جھینگے، ہریالی مچھلی، تندوری پاپلیٹ، پرانز زیتونی ٹکہ۔ اس کے بعد چائنیز ڈشیز ہیں جن میں سوپ اور اسٹارٹر کے بعد متعدد قسم کے ساس ہیں۔ اس کے بعد انڈین ویج مین کورس، بھیجا اور روٹی کے بعدچکن بریانی اینڈ پلائو، مٹن ران بریانی اور پلائو کے بعد کبسہ کی مختلف اقسام دی گئی ہیں۔ اس کے بعد منڈی کا نمبر آتا ہے جس میں مٹن ترکش منڈی، ران منڈی، مٹن بیک منڈی اور شکن ترکش منڈی موجود ہیں۔ اس کے بعد چائنیز رائس میں میں فرائڈ رائس، برنٹ گارلک رائس اور دیگر عام قسم کی ڈشیز ہیں۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK