Inquilab Logo Happiest Places to Work

’لائف اسٹائل‘ میں ضروریات زندگی کا تقریباً ہر سامان دستیاب ہے

Updated: March 25, 2025, 10:53 AM IST | Mohammed Habib | Mumabi

متعدد مقامات پر موجود اس کے اسٹورز میں کپڑوں سے لے کر جوتوں،گھڑیوں کے علاوہ گھر میں استعمال کے لائق ہر طرح کا سامان ملتا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 شاپنگ کیلئے عام طور پر لوگ جنوبی ممبئی کا رخ کرتے ہیں اور جو وہاں نہیں جاپاتے وہ اپنے ہی علاقے کی مخصوص دکانوں سے خریداری کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ آج کل برانڈیڈ اشیاء خریدنے کا رجحان تیزی سے بڑھتا جارہا ہے جس کے تحت لوگ شاپنگ مالز کا رخ کرتے ہیں۔ ان مالز میں بھی کچھ برانڈ ایسے ہوتے ہیں جن کے اسٹور خود ایک مال کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ایک ہی جگہ تک محدود نہیں رہتے بلکہ ان کے اسٹور مختلف علاقوں میں موجود ہوتے ہیں جن سے عوام کو مخصوص برانڈ یا اسٹور کی مصنوعات اپنے ہی علاقے میں خریدنے کا موقع مل جاتا ہے۔ آج ہم ایسے ہی ایک اسٹور کے تعلق سے بات کررہے ہیں جس کا نام’لائف اسٹائل‘ ہے۔لائف اسٹائل دراصل ایک مشہور ریٹیل برانڈ ہے جو فیشن، لائف اسٹائل، اور ہوم ڈیکورکی وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔ یہ برانڈ جدیدفیشن اور معیار پر توجہ مرکوز رکھتا ہے اور خریداروں کو بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔
اسٹور کہاں کہاں ہیں
 ویسے تو ملک بھر میں اس کے ۱۲۵؍ سے زیادہ اسٹور موجود ہیں جبکہ صرف ممبئی میں اس کے ۷؍اسٹور موجود ہیں جن میں کرلا کے فنکس مارکیٹ سٹی مال میں،ملاڈ کے ان آربٹ مال میں، گوریگائوں ایسٹ کےاوبیرائے مال میں، گھاٹکوپر کے آر سٹی مال میں،لوئر پریل کے فنکس پلاڈیم مال میں،نالاسوپارا کے کیپٹل مال میں اور ملنڈ میں ایک اسٹور موجود ہے۔

یہ بھی پڑھئے: رونالڈو کی ٹیم پرتگال یوئیفا نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچی

یہاں کی اہم خصوصیات
لائف اسٹائل اسٹورز کو اس طرح ڈیزائن کیاجاتاہے کہ خریداروں کو بہترین تجربہ فراہم کیاجائے۔یہاں ہر پروڈکٹ کیٹیگری کے لیے الگ الگ سیکشن موجود ہوتے ہیں، اور جدید ڈسپلے اور شیشے کی الماریاں مصنوعات کو نمایاں کرتی ہیں۔اسٹورز میں پرسنلائزڈ کسٹمر سروس فراہم کی جاتی ہے، تاکہ خریداروں کو ان کی ضروریات کے مطابق بہترین چیزیں دی جا سکیں۔گھڑیوں، جوتوں، اور کپڑوں کے لیے الگ الگ ڈسپلے ایریاز بنائے گئے ہیں، تاکہ خریداروں کے لیے خریداری کا عمل آسان ہو۔
آن لائن خریداری کی بھی سہولت
لائف اسٹائل اسٹورنہ صرف فزیکل اسٹورز میں دستیاب ہے، بلکہ اس کا ایک مضبوط آن لائن پلیٹ فارم بھی موجود ہے۔ صارفین آفیشل ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے اپنی پسندیدہ اشیاء خرید سکتے ہیں۔برانڈ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر تازہ ترین فیشن کلیکشنز اور ٹرینڈز اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں۔آن لائن آرڈرز پر آفرز اور ڈسکاؤنٹس بھی دستیاب ہوتے ہیں۔
ملبوسات
خواتین کیلئے شاپنگ میں یہاںروایتی اور فیوژن ویئر میں کرتا، پینٹ پلازو،اسکرٹ، دوپٹہ اور ساڑی جیسی چیزیں ملتی ہیں۔ اسی کی ویسٹرن ملبوسات، رات کے وقت پہننے کے کپڑے،ایتھلیزر یعنی کھیل کود اور آرام کرتے وقت پہننے کے کپڑے ملتے ہیں۔اس کے علاوہ میک اپ وغیرہ کا سامان، جوتے، بیگ، گھڑیاں، زیورات، خوشبوئیں اور دھوپ کے چشمے وغیرہ ملتے ہیں۔
اسی طرح مردوں کے لئے مختلف مواقع اور انداز کے کپڑوں کے علاوہ کڈز یعنی بچوں اور بے بی یعنی چھوٹے بچوں کیلئے بھی ہر طرح کے کپڑے ملتے ہیں۔
دیگر چیزوں کی خریداری
اس کے علاوہ یہاں جوتے اور بیگز کے تحت خواتین،مردوں، لڑکوں اور لڑکیوں کے جوتے چپل اورپیروں میں پہننے لائق  دیگر چیزوں کے علاوہ خواتین کے دیگر سامان  ملتا ہے۔اس کے علاوہ یہاںگھر کی سجاوٹ اور گھر میںاستعمال کے لائق ہر طرح کا سامان جیسے مختلف قسم کی لائٹیں، بستر کی چادریں ،کچن میں کھانے پکانے اور پیش کرنے کیلئے سامان اور دیگر کئی طرح کا سامان ملتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK