• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایجنل اینڈ راکٹ : بچوں کے دلکش اور مضبوط کپڑوں کا مرکز

Updated: September 24, 2024, 10:39 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

عالمی سطح کے اس بازار کے آن لائن اسٹور پر آپ نومولود سے ۱۲؍سال کے بچوں تک کیلئے عمدہ اور نفیس کپڑے خرید سکتے ہیں۔

Girls wearing Angel & Rocket costumes. Photo: INN
اینجل اینڈ راکٹ کے ملبوسات پہنے ہوئےبچی۔ تصویر : آئی این این

عام طور پر ہمیں ایسے متعدد مقامات معلوم ہوتے ہیں جہاں سے آپ خواتین اور مردوں کیلئے شاپنگ کرسکتے ہیں، ان میں شاپنگ مال سےلے کر بڑے بڑے بازار اور بڑے بڑے اسٹورشامل ہوتے ہیں۔ لیکن ایسی دکان بہت مشکل سے ملتی ہے جہاں آپ اپنے بچے کیلئے مناسب کپڑے خرید سکیں۔اگر آپ بھی ایسےوالدین ہیں جنہوں نے اپنےچھوٹےبچوں کے لیے بہترین لباس تلاش کرنے کے لیے اپنےفون پر لاتعداد گھنٹے گزارےہیں، لیکن سب بیکاررہا تو ہمارے پاس آپ کے لیےکچھ خاص ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ آپ ایک ایسے برانڈ کاتجربہ کریں جو جدت اور پائیداری کے ساتھ اسٹائل کو بھی ایک ساتھ پیش کرتا ہے۔اس اسٹور کا نام اینجل اینڈ راکٹ ہے۔بچوں کے لباس کیلئےیہ ایک بین الاقوامی برانڈ ہےجو ۱۲؍سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے بہترین اوراخلاقی فیشن کے متبادلات فراہم کرتا ہے۔
بچوں کیلئے اسٹور کا قیام
 ۲۰۱۴ء میں جب کیٹ بوسٹوک کے ذریعہ یہ برانڈ شروع کیا گیا تھا اس وقت اس کا ایک ہی مقصد تھا کہ بچوں کیلئے اسٹائلش کے ساتھ آرام دہ کپڑے تیار کرکے پیش کئے جائیں۔وہ عالمی سطح پر ایک دہائی منانے کے لیے تیار ہیں۔ اس برانڈ نے بچوں کے فیشن کی دنیا میں اپنے لیے کافی نام بنایا ہے۔ اس برانڈ نے۲۰۲۳ءمیں جونیئر ڈیزائن ایوارڈز، برطانیہ میں ۲؍باوقار ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔
ہندوستان میں موجودگی
 ۲۰۱۹ءتک، اینجل اینڈ راکٹ نے تمل ناڈو کےکوئمبتورمیں واقع ایس پی ریٹیل برانڈزکے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہندوستان تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کرلی۔اس اسٹور کے عالمی سطح پر ۸؍اسٹور موجود ہیں جن میں سے ۳؍لندن میں اور ۵؍ہندوستان میں ہیں۔ہندوستان میں موجود اسٹورز میں سےبنگلور، حیدرآباد اور لکھنؤکےاہم مقامات پراس کےاسٹورکھولےموجودہیں۔ان مقامات کے علاوہ دیگر مقامات پر رہنے والے افراد کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ وہ اس اسٹور کے آن لائن ورژن یعنی ویب سائٹ سے خریداری کرسکتے ہیں۔
ممبئی میں کیسے خریدیں 
https://angelandrocket.in/ یہ اسٹور ممبئی اورملک کے دیگر تمام علاقے والوں کیلئے آن لائن موجود ہے جس سے آپ اپنے بچوں کیلئےکپڑے خرید سکتے ہیں۔ جب ہم اس اسٹور کی ویب سائٹ پر دیکھتے ہیں تو جنسی بنیاد کے علاوہ عمر کی بنیاد پر بھی تقسیم کیا گیا ہے۔
لڑکیوں کیلئے خریداری
 اس ویب سائٹ پر پہلا متبادل لڑکیوں کیلئے خریداری کا ہے جس میں کپڑوں کے تحت کئی متبادل پیش کئے گئے ہیں جن میں ڈریسیز، کو آرڈ، ٹاپس اینڈ ٹی شرٹس، اسکرٹ، شارٹ اینڈ ٹرائوزرز، سویٹس اینڈ ہوڈیز، جیکٹ اینڈ نٹ ویئر، جاگرز اینڈ لیگنگز، جمپ سوٹ اینڈ پلے سوٹ کے متبادل دیئے گئے ہیں۔خصوصی کے طورپر نئے آنے والے کپڑے اور سیل کے کپڑے دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید دو متبادل کلاتھنگز اینڈ ایکٹیو ویئر دیئے گئے ہیں۔ ایکٹیو ویئر میں اس قسم کے کپڑے شامل ہیں جو عام طور پر کھیل کود کے دوران پہنے جاتے ہیں۔
لڑکوں کیلئے
 لڑکوں کیلئے کپڑوں میں شرٹس اینڈ ٹی شرٹس، ڈینم، شارٹ اینڈ ٹرائوزر، سویٹس اینڈ ہوڈیز، جیکٹ اینڈ نٹ ویئر، جاگرز اور کو آرڈس کا متبادل بھی دیا گیا ہے۔
چھوٹے بچوں اور نومولود کیلئے
 اس کے علاو ہ یہاں چھوٹے بچوں یا نومولود کیلئے بھی متبادل دیا گیا ہے جس میں نو مولود، گرلز ٹوڈلرز آئوٹ فٹ، اور بوائے ٹوڈلر آئوٹ فٹ کا متبادل موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK