• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایپل آئی فون ۱۵؍پرو:کئی خصوصیات کا حامل اسمارٹ فون

Updated: June 24, 2024, 12:32 PM IST | Inquilab Desk | Mumbai

اس کاکیمرہ خاص ہے جو ۴۸؍ میگا پکسل کاہے جس سے بہترین تصویر لی جاسکتی ہے اور ویڈیو بھی شوٹ کیا جاسکتا ہے۔

Many changes have been made in the design of Apple iPhone 15 Pro. Photo: INN.
ایپل آئی فون ۱۵؍پرو کے ڈیزائن میں  کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ تصویر: آئی این این۔

ایپل کی آئی فون۱۵؍ سیریز اس وقت زیر بحث ہے۔ اس سیریز میں آئی فون۱۵، آئی فون۱۵؍ پلس، آئی فون۱۵؍ پرو اور آئی فون۱۵؍ پرو میکس شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس بار اس سیریز میں کئی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں ٹائٹینیم باڈی، ٹائپ-سی پورٹ اور۴۸؍ میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ خاص سمجھا جاتا ہے۔ آئندہ سطور میں  ’آئی فون ۱۵؍ پرو‘ پر گفتگو کی جائے گی۔ 
ڈیزائن
آپ کو نئے آئی فون۱۵؍ پرو کے ڈیزائن میں تھوڑا سا فرق نظر آئے گا۔ فون کی باڈی گریڈ ۵؍ ٹائٹینیم اور المونیم سے بنی ہے۔ اسی گریڈ کا ٹائٹینیم ناسا کے مارس روور میں استعمال ہوا۔ فون میں پرانے میوٹ بٹن کو ہٹا کر ایک نیا ایکشن بٹن دیا گیا ہے جسے آئی فون کو سائیلنٹ کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے اور اسے کسٹما ئز کرکے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، یعنی آپ اس بٹن کو اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔ 
زیر جائزہ فون نیچرل ٹائٹینیم رنگ کاہے جو کافی پریمیم نظر آتا ہے۔ یہ کمپیکٹ اور سلم ہے اور استعمال میں بھی بہت ازی ہے، ہلکا پھلکا اور آرام دہ ہے۔ بیک پینل اورفرنٹ میں سیریمک ​​شیلڈ کے ساتھ گلاس باڈی ملتی ہے۔ فون کے اطراف میں تھوڑے سے کرو ہیں۔ دوا سپیکر گرل اور ٹائپ-سی پورٹ نیچے کی طرف ہیں۔ اس فون کا وزن۱۸۷؍ گرام ہے۔ 
ڈسپلے
آئی فون ۱۵؍پرو میں ۶ء۱؍ انچ کا سپر ریٹنا ایکس ڈی آر اولڈ ڈسپلے ہے جس کی پیک برائٹنس ۲؍ ہزار نٹس ہے۔ فون کا ڈسپلے ہمیشہ کی طرح کافی بہتر ہے اور آپ اس پر تصاویر، ویڈیوز اور گیمز کھیلنے کا مزہ لے سکتےہیں۔ آپ اسے سورج کی روشنی میں آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ ڈسپلے کے معاملے میں آئی فون۱۵؍ پرو کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ اس ڈسپلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے زیادہ استعمال سے آپ کی آنکھوں پر دباؤ نہیں پڑتا۔ ڈسپلے اسموتھ اور فاسٹ ہے۔ اس میں ہمیشہ آن ڈسپلے کا فیچر ملتا ہے۔ 
 ڈسپلے کے ساتھ ایچ ڈی آر کا بھی سپورٹ ہے اور ڈابلی وژن بھی ملتا ہے۔ پہلے کی طرح اس بار بھی ڈائنامک آئی لینڈ ملتا ہے لیکن نیا ڈائنامک پہلے کے مقابلے بہتر ہے کیونکہ اس میں اب اس میں  زیادہ کنٹنٹ کا سپورٹ ملتا ہے۔ ڈسپلے ۱۲۰؍ ایچ زیڈ ریفریش ریٹ اور پرو موشن سپورٹ کے ساتھ آتا ہے۔ 
کیمرہ
فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کیلئے نئے آئی فون۱۵؍ پرو میں ۴۸؍ میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل پرائمری لینس ہے جس کا اپر چرایف / ۱ء۷۸؍ ہے۔ اس کے ساتھ۱۲؍ میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل لینس ملتا ہے جس کا اپرچر ایف /۲ء۲؍ہے۔ فون میں تیسرا لینس بھی ۱۲؍ میگا پکسل کا ہے جوکہ ایک ٹیلی فوٹو لینس اور اس کے ساتھ۳x؍زوم بھی ملتا ہے۔ پچھلے ورژن کے مقابلے کمپنی نے اس کیمرے پر جو کام کیا ہے وہ متاثر کن ہے۔ آپ لو لائٹ میں زبردست تصاویر اور ویڈیوز شوٹ کر سکتے ہیں۔ 
ریئر کیمرے کا پورٹریٹ موڈ اب ۳x؍ زوم کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں ۱۵X ؍ڈیجیٹل زوم ہے۔ اس میں ۴؍کے ویڈیو ۲۴؍ایف پی ایس، ۲۵؍ایف پی ایس، ۳۰؍ایف پی ایس اور۶۰؍ایف پی ایس پر شوٹ کرسکتے۔ سنیمیٹک موڈ ۴؍ کے ایچ ڈی آر ۳۰؍ایف پی ایس تک سپورٹ کرے گا۔ یہ فون۴؍ کے میں ۶۰؍ایف پی ایس پر ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے، فرنٹ میں بھی۱۲؍ میگا پکسل کا کیمرہ ہے جو۴؍ کے ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ویڈیو شوٹ کے دوران گمبل کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 
پروسیسر اور پر فارمنس 
آئی فون ۱۵؍ پرو میں ۳؍این ایم پروسیسر پر بنایا گیا اے ۱۷؍ بایونک پروسیسر ہے جو اے۱۷؍پرو۶؍ نینو میٹر پر تیا رہونے کا پروسیسر ہے۔ اس میں ۱۶؍ کور نیورل انجن کی سپورٹ ہے۔ یہ چپ سیٹ بیٹری کی آپٹیمائزیشن بھی اچھی طرح کرتا ہے۔ اس میں یو ایس بی - ٹائپ سی پورٹ ملےگا۔ اس کی مدد سے۱۰؍ جی بی پی ایس کی رفتار سے کیبل کے ذریعے ڈیٹا منتقل کیا جا سکتا ہے۔ 
آئی فون۱۵؍ پرو کی بیٹری سے متعلق پورے دن کے بیک اپ کا دعویٰ ہے، اس فون کے ساتھ وائرلیس چارجنگ کا سپورٹ ہے۔ اس باریو ایس بی - سی کافی دلچسپ ہے۔ باکس میں آپ کو ٹائپ-سی ٹو ٹائپ-سی کیبل ملتا ہے، جسے استعمال کرنے کے لئے آپ کو ٹائپ-سی اڈاپٹر خریدنا ہوگا۔ ٹیسٹنگ کے دوران ہلکا سا ہیٹنگ کا ایشو ضرور ہے لیکن یہ کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔ مجموعی طور پر یہ ایک بہت اچھا اسمارٹ فون ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK