پتلا ہونے کی وجہ سے اس میں ایتھر نیٹ کا پورٹ نہیں ہے اس کے علاوہ دیگر تمام اہم پورٹس دیئے گئے ہیں،گرافکس کیلئے جی پی یو دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 17, 2025, 12:26 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
پتلا ہونے کی وجہ سے اس میں ایتھر نیٹ کا پورٹ نہیں ہے اس کے علاوہ دیگر تمام اہم پورٹس دیئے گئے ہیں،گرافکس کیلئے جی پی یو دیا گیا ہے۔
کاروباری لیپ ٹاپ ہمیشہ ضروری خصوصیات کو مناسب قیمت میں فراہم کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ چمک دمک والےکنزیومر لیپ ٹاپس کے مقابلےیہ زیادہ عملی ہوتے ہیں اور خاص طور پرہندوستان میں بالکل بنیادی سطح کے ہو سکتےہیں۔ اسوس ایک ایسا بزنس لیپ ٹاپ تیار کیا ہے جومائیکروسافٹ کو پائلٹ اور پی سی والے تمام کام کرسکتا ہے۔ اس لیپ ٹاپ کا نام اسوس ایکسپرٹ بک پی ۵؍ ہے۔
ڈیزائن
اسوس ایکسپرٹ بک پی ۵؍روایتی بھاری بھرکم کاروباری لیپ ٹاپ کےتصور کو چیلنج کرتاہے۔ یہ ایک پتلا اور معقول ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو نہ صرف اعلیٰ کوالیٹی مٹیریل سےبنا ہے بلکہ کمپنی کےمطابق اسے امریکی فوج کےمعیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ لیپ ٹاپ کسی دھوپ بھرے ساحل پر یا کسی ٹھنڈے دفتری ماحول میں یکساں طور پر عمدہ کام کرے گا۔
اس کا کی بورڈ اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ اس پر آپ طویل وقت تک ٹائپنگ کریں گے تب بھی کوئی دقت پیش نہیں آئے گی۔ اس میں ہر بٹ کے بیچ۱ء۵؍ملی میٹر کافاصلہ موجودہے، لیکن اگر آپ بہت زیادہ ٹائپنگ کرتے ہیں تو کیز کچھ سخت محسوس ہو سکتی ہیں۔ بٹن دبانے پر کوئی آواز بھی نہیں ہوتی، جو کانفرنس رومز اور میٹنگز کے لیے موزوں ہیں۔ اگر آپ لاپرواہ ہیں تو پریشان نہ ہوں، کیونکہ یہ کی بورڈ اسپِل ریزسٹنٹ (پانی کے چھینٹوں سےمحفوظ) ہے اور بیک لائٹ کےساتھ آتا ہے، تاکہ آپ رات میں بھی آسانی سے کام کر سکیں۔
ڈسپلے
اسوس زین بک ایس ۱۴؍کی طرح، اسوس ایکسپرٹ بک پی ۵؍بھی اعلیٰ ریزولوشن آئی پی ایس ڈسپلےفراہم کرتا ہے، لیکن اس کی ریزولوشن اس کے مقابلے کچھ کم ہے۔ اس ڈسپلے میں ٹچ ان پٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ حیرت انگیز طور پر، ۱۴۴؍ہرٹزریفریش ریٹ فراہم کرتا ہے، جوکہ ایک بزنس لیپ ٹاپ کے لیے کچھ غیر متوقع محسوس ہوتا ہے۔ تاہم، اس کی کارکردگی مکمل طور پربلر فری نہیں ہے۔ ۶۰؍ یا ۹۰؍ہرٹز زیادہ مناسب ہوتا۔ مٹی سے بچاؤ کے لیے میٹ (Matte) ڈسپلے دیا گیاہے، جو باہر کام کرنے کے دوران دھوپ کی چمک کو کم کرتا ہے۔
ہارڈ ویئر
چونکہ اس لیپ ٹاپ کو پتلا رکھا گیا ہے، اس لیے اس میں ایتھریٹ پورٹ موجود نہیں ہے جو کہ کسی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو انٹرنیٹ سے جوڑتا ہے، لیکن باقی پورٹس کافی تعداد میں دیئے گئے ہیں۔ اس میں یو ایس بی ۳ء۲؍ جنریشن ۲؍ ٹائپ اےکے ۲؍ پورٹ، تھنڈر بولٹ کے ۴؍پورٹ، ایچ ڈی ایم آئی ۲ء۱؍ کا ایک پورٹ اور عام طور پر دستیاب ۳ء۵؍ایم ایم کامبو آڈیو جیک دیا گیا ہے۔
کو پائلٹ اور پی سی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئےاس میں انٹیل کور الٹرا۷؍ پروسیسر ۲۵۸؍ وی دیا گیا ہے جس کی رفتار ۴ء۸؍گیگا ہرٹز ہے۔ اس کےساتھ انٹیل اے آئی بوسٹ این پی یو دیا گیا ہےجو ۴۷؍ اے آئی ٹاپس فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ۳۲؍ جی بی ریم، ایک ٹی بی ایس ایس ڈی ہارڈ ڈسک اور گرافکس کیلئے انٹیل آرک ۱۴۰؍ وی جی پی یو دیا گیا ہے۔
سافٹ ویئر
اس لیپ ٹاپ میں عام طور پر ونڈوز۱۱؍ اور مائیکروسافٹ آفس سوٹ دیا جاتا ہے۔ اسوس نے اس میں کچھ اے آئی ٹول بھی شامل کیےہیں، جن میں اے آئی ایکسپرٹ میٹ متاثر کن ہے۔ یہ لائیو اور ریکارڈشدہ میٹنگز کے لیےاے آئی کی مدد سےخلاصہ پیش کرتا ہے۔ یہ ویڈیو کالزپر واٹر مارکس، میسجز اور بزنس کارڈز بھی لگا سکتا ہے، جو فری لانسرز اور چھوٹے کاروباری افراد کے لیے فائدہ مند ہے۔
بیٹری
اس کی بیٹری بھی شاندار ہے۔ اس لیپ ٹاپ میں ۶۳؍ ڈبلیو ایچ کے۳؍سیل پر مشتمل بیٹری دی گئی ہے، جوانٹیل کےجدید چِپ سیٹ کے سبب۹؍تا ۱۰؍گھنٹے کی بیٹری لائف فراہم کرتی ہے۔
۶۶؍واٹ کا ٹائپ سی چارجراس کےبکس میں ساتھ ہی دیا جاتا ہے، جوایک گھنٹےمیں ۷۰؍فیصد بیٹری چارج کر دیتا ہے۔
ڈسپلے ۱۴؍انچ
پروسیسر انٹیل کور الٹرا ۷
ریم ۳۲؍جی بی ریم
اسٹوریج ایک ٹی بی
آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ۱۱
گرافکس انٹیل آرک ۱۴۰؍ وی جی پی یو
بیٹری ۶۴ڈبلیو ایچ،۶۵؍واٹ چارجنگ