• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسوس پرو آرٹ پی زیڈ ۱۳: ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ ایک ساتھ

Updated: October 14, 2024, 12:58 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس کا ڈیزائن انڈسٹریل ہے،اسنیپ ڈریگون ایکس پلس پروسیسر استعمال کیا گیا ہے،۱۶؍جی بی ریم اور ایک ٹی بی ہارڈ ڈسک دی گئی ہے۔

In this picture it can be seen as a laptop and tablet. Photo: INN.
اس تصویر میں اسےلیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کے طور پر دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر:آئی این این۔

حالانکہ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک پروفیشنلز کیلئے ٹیبلٹ ایک عمدہ متبادل ہے لیکن وہ لیپ ٹاپ کی طرح پائیدار نہیں ہوتا۔ اس لئے آپ متبادل کے طور پر ۲؍ اِن ون لیپ ٹاپ بھی لے سکتے ہیں۔ لیکن اس شعبے میں بھی ایسےزیادہ متبادل نہیں ہیں جو آپ کی جیب ہلکی نہ کریں۔اسی لئے اسوس نے اس شعبے میں ایک نیا آلہ پیش کیا ہے جس کا نام اسوس پرو آرٹ پی زیڈ ۱۳؍ رکھا گیا ہےجودیگر کے مقابلے کم قیمت میں پیش کیا جاتا ہے۔اس میں اسنیپ ڈریگون ایکس پلس چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے تعلق سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے اوراس کی بیٹری اس سے بھی زیادہ اچھی ہے۔
قیمت
اس کی قیمت ایک لاکھ ۴؍ہزار ۹۹۹؍ روپے رکھی گئی ہے۔ اس قیمت میں آپ کو اچھی ڈیزائن میں بنا ہواعمدہ ڈسپلے والا ہلکالیپ ٹاپ ملے گا جس کے ساتھ میں دیگر لوازمات بھی اچھی ہیں۔
ڈیزائن
اس کے ڈیزائن کو انڈسٹریل ڈیزائن قرار دیا جاسکتا ہے جو دیکھنے میں مضبوط اور عمدہ لگتا ہے۔اس میں المونیم کی یونی باڈی استعمال کی گئی ہےاور اس کی موٹائی بھی محض ۹؍ ملی میٹر ہے۔اگر اسی میں اسٹینڈ بھی بنایا گیا ہوتا تو زیادہ اچھا تھاکیوں کہ اب اس کیلئے علادہ کور لینا پڑتا ہے جس سے اس کی موٹائی بڑھ جاتی ہے۔بغیر کی بورڈ کے اس کا وزن محض۸۵۰؍گرام  ہے جبکہ کی بورڈ کے ساتھ اس کا وزن ۱ء۲؍کلوگرام ہے۔اس میں تھوڑی سی جگہ کھلی رکھی گئی ہے تاکہ ہوا اندر جاسکے اور ایک کیمرہ بھی اسی میں لگایا گیا ہے۔
پورٹ
پورٹ کی بات کریں تو اس میں اوپری جانب پاور بٹن اور ہوا آنے جانے کیلئے جگہ دی گئی ہے۔دائیں جانب والیوم بٹن دیا گیا ہے جبکہ بائیں جانب یو ایس بی ٹائپ سی پوردیا گیا ہے جبکہ ایک ربر کا ڈھکن دیا گیا ہے جس کے نیچے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور بڑے سائز کا ایس ڈی کارڈ سلاٹ دیا گیا ہے۔نیچے کی جانب  مقناطیسی پوگو کنیکٹردیا گیا ہے جس سے اس کے ساتھ دیا گیا کی بورڈ جوڑا جاسکتاہے۔اس میں دونوں جانب اسپیکر بھی دیئے گئے ہیں۔
ڈسپلے
اس میں ۱۳ء۳؍انچ او ایل ای ڈی ٹچ اسکرین دیا گیا ہے جو کافی روشن اور رنگ برنگا ہے۔ کمرے کے اندر یہ کافی روشن نظر آتا ہے جبکہ گلاسی کوٹنگ کی وجہ سےبراہ راست سورج کی روشنی میںیہ اتنا اچھا نظر نہیں آتا۔اس پر خراشیں نہ پڑیں اس لئے اسوس نے گوریلا گلاس این بی ٹی کا استعمال کیا ہے۔
کی بورڈ،ٹچ پیڈ اور اسپیکر
اس کے ساتھ علاحدہ ہوسکنے والا کی بورڈ بھی دیا گیا ہے۔یہ ٹیبلٹ سے پوگوپن اور طاقتور مقناطیس کے ذریعہ جڑ جاتا ہے۔اس کی کوالیٹی عمدہ ہے اور بٹنوں کے نیچے لائٹ بھی دی گئی ہے۔ اس میں کو پائلٹ بٹن اور فنکشن بٹنوں کی پوری قطار بھی دی گئی ہے۔
کی بورڈ کے نیچے ایک بڑا سا ٹچ پیڈ بھی دیا گیا ہے۔ یہ کافی چکنا ہے اور ملٹی ٹچ کو سپورٹ کرتا ہے۔اسی طرح اس میں دونوں جانب اسپیکر بھی دئے گئے ہیں جو ڈولبی ایمٹوس کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ٹیبلٹ کی مناسبت سے اس میں آواز کافی اچھی ہے اور اونچی آواز میں بھی اس میں خرابی نہیں آتی۔
اس میں ۲؍کیمرے دیئے گئے ہیںجو نہایت عمدہ ہیں۔ آگے جانب دیا گیا ۵؍میگا پکسل کا کیمرہ دن کی روشنی میں عمدہ ویڈیو پیش کرتا ہے جبکہ کم روشنی میں اس کی کوالیٹی خراب ہوجاتی ہے۔یہ ونڈوز ہیلوکی چہرہ پہچاننے کی تکنیک کو استعمال کرتاہے جبکہ انفراریڈ سینسر بھی دیا گیا ہے۔ اس میں لائن سے ۳؍مائیکروفون دیئے گئے ہیں تاکہ آپ کی آواز اچھی طرح ریکارڈ ہوسکے۔پیچھے جانب ۱۳؍میگاپکسل کا کیمرہ دیا گیا ہےجو۱۰۸۰؍پکسل کا ویڈیو اور دن کی روشنی میں اچھی تصویریں کھینچتا ہے۔
سافٹ ویئر کے طور پر اس میں ونڈوز ۱۱؍ کے ساتھ دیگر کئی سافٹ ویئر دیئے گئے ہیں۔
ڈسپلے۱۳ء۳ ؍انچ
پروسیسر               اسنیپ ڈریگون ایکس پلس
ریم                        ۱۶؍جی بی ریم ایل پی ڈی ڈی آر ۵؍ایکس
اسٹوریج                ایک ٹی بی این وی ایم ای ہارڈ ڈسک 
آپریٹنگ سسٹم         ونڈوز ۱۱؍،کو پائلٹ پلس کی خصوصیات
ویب کیمرہ             ۵؍ میگا پکسل،پیچھے ۱۳؍میگا پکسل
بیٹری                   ۷۰؍ڈبلیو ایچ، ۶۵؍واٹ فاسٹ چارجنگ

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK