• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ملاڈ کے’توا ماسٹر‘ میں ہر ڈش توے پر تیار کی جاتی ہے

Updated: May 31, 2024, 9:39 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

یہاں توا پلائو کے علاوہ مختلف قسم کے نان سینڈوچ، ریپ، رول اور بیدہ روٹی پیش کئے جاتے ہیں، مین کورس کے تحت بھی مختلف ڈشیزہیں۔

At Tawa Master you will find Towa experts. Photo: INN
توا ماسٹر میں آپ کو توے کے ماہرین ملیں گے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن لبنانیز ریپ، چکن نان سینڈوچ، چکن لکھنوی نان سینڈوچ، چکن کستوری توا پلائو، پنیر لباب دار، چکن بھونا، مٹن بیدہ روٹی، ملائشین بیدہ روٹی
پتہ: سروے ۱۴۰۶/۶؍ گالا ۲؍ مائنڈ اسپیس، چنچولی بندر روڈ، ملاڈ ویسٹ، ممبئی ۴۰۰۰۶۴ 
ہوٹل کھلنےکے اوقات: شام ۶؍بجے تا رات ساڑھے ۱۱؍بجے 
رابطہ : 918758316316

کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ چھوٹے چھوٹے ہوٹلوں میں بھی عمدہ ذائقہ دار کھانا کھانے کو مل جاتا ہے۔ایسا ہی ایک چھوٹا سا کھانے کا نظام ملاڈ کے چنچولی بندر روڈ پر ہے جہاں تمام ڈشیز توے پر بناکر پیش کی جاتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو کے مطابق یہاں نان سینڈوچ کے تحت چکن نان سینڈوچ، چکن کستوری نان سینڈوچ، توا ماسٹر اسپیشل چیز نان سینڈوچ، چکن لکھنوی نان سینڈوچ، چکن لکھنوی چیز نان سینڈوچ، مٹن نان سینڈوچ، مٹن کستوری نان سینڈوچ، ویج کستوری نان سینڈوچ، آلو نان سینڈوچ، پنیر چیز نان سینڈوچ اور ملیشین چیز نان سینڈوچ کے نام دئے گئے ہیں۔ اس کے بعد رائس کے تحت چکن توا پلائو، چکن کستوری پلائو، چکن لکھنوی پلائو دیئے گئے ہیں یہی متبادل مٹن کے ساتھ بھی پیش کئے جاتے ہیں جبکہ ویج توا پلائو اور پنیر توا پلائو بھی دستیاب ہے۔
 توا ماسٹر اسپیشل کے تحت یہاں چکن لیبانیز ریپ، مٹن لیبانیز ریپ، پنیر لیبانیز ریپ اور آلو توپھوڑ کے متبادل ہیں۔ 
 اس کے بعد رولز کا نمبر آتا ہے جس میں چکن رول، چکن چیز رول، چکن کریم رول، چکن کستوری رول، بٹر چکن رول، چکن ترکش رول، چکن لکھنوی رول، چکن لکھنوی چیز رول، مٹن رول، مٹن اسپیشل رول، مٹن کستوری رول، ویج رول، ویج چیز رول، پنیر رول، پنیر چیز رول، پنیر مکھنی رول، پنیر کریم رول، ویج ترکش رول، ملائیشین چکن توا رول، توا ماسٹر اسپیشل چکن رول اور شوارما چکن توا رول کے نام شامل ہیں۔ اس کے بعد مین کورس کے تحت پنیر لبابدار، چکن بھونا، بٹر چکن، چکن کریم مسالہ، توا مرغ چٹپٹا، توا مرغ کھرچن، مٹن بھونا، مٹن کستوری بھونا، مٹن زعفرانی ہیں۔ اس کے آگے بیدہ روٹی کے تحت ایگ(انڈہ) بیدہ روٹی، چکن بیدہ روٹی، چکن اسپیشل بیدہ روٹی، چکن لکھنوی بیدہ روٹی، مٹن بیدہ روٹی، مٹن بوٹی چیز روٹی، ملائیشین بیدہ روٹی چکن، شوارما بیدہ روٹی چکن جیسے نام ہیں۔ اس کے بعد یہاں بریڈس کے تحت بٹر نان، بامبے نان، پائو، پراٹھا، بٹر پراٹھا، رومالی روٹی اور بٹر رومالی روٹی بھی ملتی ہے۔ اس کے بعد مٹھائی میں گلاب جامن، تھائی پراٹھا اور نٹیلا برائونی ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK