• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اگست ریسٹورنٹ: کھار میں منفرد قسم کی ڈشیز کا مرکز

Updated: August 23, 2024, 11:32 AM IST | Mohammed Habib | Khar

ماہ اگست میں جاری رہنے والے موسم باراں کی مناسبت سے بھی ایک خصوصی مینو بنایا گیا ہے،دیگر اشیا کے ساتھ مشروبات کا بھی خصوصی مینو۔

Located in Khar, this restaurant has been built in a very grand style. Photo: INN
کھار میں واقع یہ ریسٹورنٹ کافی شاندار انداز میں بنایا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
بٹر ہرب نوچی، چیز چلی ٹوسٹ، کیپریز سینڈوچ، پلڈ چکن ٹوسٹیڈ سینڈوچ، الفریڈو پاستا، چکن رولیڈ، کریم آف ویج سوپ، فوریسٹ مشروم سوپ
پتہ:شاپ نمبر ایک اور دو، ۳۸۰؍، شانتی نیواس، کھار ویسٹ، کھار، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۲
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح۷؍سےرات ساڑھے ۱۱بجے تک
رابطہ : 9324932270

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ اگست کا مہینہ جاری ہے، لیکن کیا آپ اگست کے مہینے کے علاوہ کسی اور چیز کا تصور کرسکتے ہیں۔ اس نام کا ایک ریسٹورنٹ بھی موجود ہے جو کہ کھار میں واقع ہے۔ یہ ریسٹورنٹ نہ صرف دیکھنے میں بلکہ اپنے مینو کی مناسبت سے بھی کافی انوکھا ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں آپ کو اٹالین، کانٹی نینٹل، ایشین، میڈی ٹیرینین قسم کی ڈشیز کھانے کا موقع مل سکتا ہے۔ 
 انٹرنیٹ پر ہم دیکھتے ہیں کہ اس ریسٹورنٹ کے ۳؍مینو موجود ہیں جس میں پہلا مینو تو محض ایک صفحہ کا ہے جبکہ دوسرا کافی ضخیم یعنی ۲۶؍ صفحات پر مشتمل ہے جبکہ تیسرا مینوں محض ۳؍صفحات کا ہے۔ پہلا مینو موسم برسات کی مناسبت سے بنایا گیا ہے جس کا نام ہی مانسون مینو ہے۔ اس میں ویتنامیز پھو بائول، کاندا بھجیا، ٹاکوز بی بی کیو مشروم، ٹاکو شریڈیڈ بین چکن، سلائس آف ہیون بونافی ویفل اور ویتنامیز لیٹے کا متبادل دیا گیا ہے جو برسات میں کھانے کی چیزیں ہیں۔ 
 دوسرا مینو چونکہ کافی ضخیم ہے اس لئے اس کے شروع میں انڈیکس یعنی فہرست بھی دی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ پورا دن ملنے والے ناشتے کے تعلق سےمعلومات صفحہ ایک سے ۳؍تک ہے۔ کمفرٹ فوڈ ۴؍سے ۱۱؍ تک ہے۔ اس میں اپیٹائزر یعنی بھوک بڑھانے والی چیزیں، سینڈوچ، ریپس، سیور ویفل، برگر، نوڈل، پاستا، ریسوٹو، پیزا اور مین کورس شامل ہیں۔ ہیلدی فوڈ یعنی صحت بخش کھانے ۱۲؍سے ۱۴؍تک پر ہیں جس میں سوپ، سلاد، میل بائولز یعنی کھانے کا پیالہ، پیزیٹ اور ٹارٹین شامل ہیں۔ تقریباً یہی کھانے جین دھرم سے تعلق رکھنے والوں کیلئے بھی ہیں جس کی معلومات صفحہ ۱۵؍ سے ۱۹؍ تک، کیٹو کے تعلق سے تفصیل ۲۰؍تا ۲۲؍ صفحہ پر، مشروبات ۲۳؍ اور ۲۴؍ پر جبکہ میٹھے کے بارے میں معلومات صفحہ ۲۵؍ پر ہے۔ تیسرا مینو جو محض ۳؍صفحات کا ہے وہ صرف پیاس بجھانے کی چیزوں کے بارے میں ہے۔ اس میں پی نٹ بٹر سینا مون بریک فاسٹ اسمودی کا نام ہے اس کے دوسرے متبادل میں سینامون کی جگہ کوکو ہے۔ اس کے علاوہ ویگن اورینج ایووکیڈو اسمودی، ڈی ٹوکس گرین جوس جیسے نام ہیں، اس کے علاوہ کچھ ملک شیک بھی ہیں۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK