• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنانا لیف میں جنوبی ہند کے ساتھ شمالی ہند کی ڈشیزکا بھی ذائقہ

Updated: November 01, 2024, 11:35 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ماٹنگا میں واقع اس ریسٹورنٹ میں متعدد قسم کی اڈلی، ڈوسہ، وڑا، اپما، شیرا اور دیگر ڈشیز کے ساتھ چھولے بھٹورے، پائو بھاجی اور پانی پوری بھی ملتی ہے۔

Banana Leaf Restaurant located in Matunga is quite spectacular from the outside too. Photo: MINN.
ماٹنگا میں واقع بنانا لیف ریسٹورنٹ باہر سے دیکھنے میں بھی کافی شاندار ہے۔ تصویر:م آئی این این۔

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
فلٹر کافی، نیر ڈوسا، بینگلور مسالا ڈوسا، اونین میدو وڑا، پائن ایپل شیرا، پراٹھا، رجنی ڈوسا، بنانا لیف اسپیشل قورمہ، حلوہ، ملبار کری اینڈ اپم، اڈلی پلیٹر
پتہ: شاپ ۴۷۱ء گرائونڈ فلور، عدن والا روڈ، کنگز سرکل، ماٹنگا ایسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۱۹
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ۸؍سےرات ساڑھے ۱۱؍ تک
رابطہ: 09920114411
آج ہم جنوبی ہند کے ذائقوں سے مزین ایک اور ریسٹورنٹ کے تعلق سے معلومات لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ چونکہ جنوبی ہند میں کھانا کھانے کیلئے کیلے کے پتوں کو استعمال کرنے کا رواج ہے اسی مناسبت سےماٹنگا میں واقع اس ریسٹورنٹ کا نام بنانا لیف رکھا گیا ہے۔ حالانکہ اس ریسٹورنٹ کی بھی کئی شاخیں موجود ہیں لیکن ہم انٹرنیٹ پر موجود ماٹنگا کےریسٹونٹ کا مینو دیکھ رہے ہیں تو اس میں سب سے پہلے آپ کو سوپ کی چند ڈشیز دی گئی ہیں جن میں زیرہ میلاگو رسم، ٹومیٹو سوپ اور مولوگوٹوانی سوپ جیسے نام ہیں۔ ہیلدی آپشن کے تحت ایسی ڈشیز دی گئی ہیں جو صحت بخش ثابت ہوسکتی ہیں۔ ان میں راگی ڈوسا، راگی اتپم، سویا کھچڑی، سویا اپما، دلیہ اپما، اوٹ اپما، مشروم، ویج اینڈ اوٹ اتپم جیسے نام ہیں۔ 
وڑئی کے تحت مختلف قسم کے وڑے ہیں جن میں میدو وڑا، اونین میدو وڑا، پالک میدو وڑا، پوٹیٹو میدو وڑا، پیپر کورن وڑئی ہیں۔ 
شیرا اینڈ اپما کے تحت روا اپما، سیویہ اپما، پائن ایپل شیرا، بنانا شیرا، چیکو شیرا، روا کیسری پوڑی اپما۔ اس کے بعد اڈلی کے تحت ایک طویل فہرست دی گئی ہے یعنی یہاں متعدد قسم کی اڈلی دستیاب ہے جس میں اسٹیمڈ اڈلی، اڈلی وڑا، گھی اڈلی، بنانا لیف اسپیشل کانچی پورم اڈلی، کارن کیپسی کم اڈلی، سری لنکن اسٹائل اڈلی ودھ پوٹیٹو اسٹیو، ملبار اسٹائل اسٹیو اڈلی اور اسی طرح متعدد قسم کی اڈلی یہاں ملتی ہے۔ صرف اڈلی ہی نہیں یہاں ڈوسا اوراتپم بھی متعدد قسم کا ملتا ہے۔ پھر نمبر آتا ہے سائوتھ انڈین مین کورس کا جس میں اویال، پنیر چیٹی ناد، ویجیٹیبل اسٹیو، وژاکائی پوریال، حیدرآباد سویا کری، کالن کری، وہائٹ پنیر قورمہ، کائی کری قورمہ اور ایسے ہی متعدد نام شامل ہیں۔ اس کے بعد رائس پلیٹ کے تحت کئی طرح کی چاولوں پر مبنی ڈشیز ہیں جن میں سامبر سدم کے تحت چاولوں کے ساتھ سامبر، پولیچا سدم، اور دیگر متعدد ڈشیز ہیں۔ 
یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں سائوتھ کے ساتھ نارتھ انڈین ڈشیز بھی دستیاب ہیں جن میں چھولے بھٹورے، پنیر پالک ساگ اور پنیر کھرچن جیسی ڈشیز کے علاوہ پائو بھاجی اورچاٹ یعنی پانی پوری بھیل پوری جیسی ڈشیز بھی یہاں دستیاب ہیں ۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK