• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بینگ ٹین شیفز میں آپ کو دنیا بھر کی منفرد ڈشیزملیں گی

Updated: November 15, 2024, 10:35 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

میراروڈ میں واقع اس ریسٹورنٹ میں کورین،کانٹی نینٹل، تھائی، چائنیز،نارتھ انڈین، جاپانی طرز کی بے شمار اور انتہائی منفرد ڈشیز دستیاب ہیں۔

This restaurant has also been decorated according to the dishes. Photo: INN
اس ریسٹورنٹ میں ڈشیز کی مناسبت سے ڈیکوریشن بھی کیا گیا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
کریم چکن بائو، کورین سویٹ اینڈ اسپائسی چکن، ڈمپلنگ رمین، چکن جپاچے، سیول کمچی پرانز فرائڈ رائس، کیوٹ کیوٹو آئس کریم، تھائی مساج آئس کریم
پتہ:شاپ نمبر ۲، ۳؍ اوسوال پوائنٹ بلڈنگ، کنکیا روڈ، گورو سٹی، میرا روڈ ایسٹ، میرا بھائندر۔ ۴۰۱۱۰۷
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح۱۲؍سےرات ساڑھے۱۱؍بجے 
رابطہ : 09987650780
 ہر ہفتے ہم آپ کیلئے منفرد ریسٹورنٹ تلاش کرکے لانے کی کوشش کرتے ہیں، اسی کے تحت آج جس ریسٹورنٹ کے بارے میں معلومات لائے ہیں وہ بہت ہی منفرد ہے۔ میراروڈ میں واقع ’بینگ ٹین شیفز‘نامی اس ریسٹورنٹ میں آپ کو کورین، کونٹی نینٹل، تھائی، چائنیز، نارتھ انڈین، جاپانی، مشروبات اور فاسٹ فوڈ بھی ملتے ہیں۔ 
 انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں جب ہم دیکھتے ہیں تو ڈش کی بات تو بعد میں اس میں موجود اقسام کا احاطہ کرنا ہی مشکل ہے۔ سب سے پہلے یہاں بینٹو بکس نامی کچھ خصوصی ڈشیز کے بارے میں بتایا گیا ہے جس میں اسکائی بلیو ویجیٹیرین بینٹو، لُک ازم چکن بینٹو، نوبلیس پرانز بینٹو، ایلسورڈ فش بینٹو، سولو لیولنگ میک یو اون بینٹو کے متبادل دیئے گئے ہیں۔ اس کے بعد فیوژن کے تحت چند ڈشیز دی گئی ہیں جو کئی طرح کے ڈشیز کو ملا کر بنائی گئی ہیں۔ اس کے بعد نان ویج اسٹارٹر کے نام پر۲؍متبادل ہیں یعنی فرام دی ووک یعنی کڑاہی سےاور دوسرا تندور سے۔ یہ دونوں ملا کر ۴۰؍ڈشیز ہیں۔ اس کے آگے آل ان ون بائول اور سزلنگ سزلر کے نام سےمختلف سزلر پیش کئے جاتے ہیں۔ اس کے بعد سی فوڈ سے بنائے گئے چنداسٹارٹر کے بعد کئی طرح کے منڈو(ایم قسم کا مومو)، کورنڈوگ، بیبیم گوکسو(کورین کولڈ مکس نوڈل) اور گمباپ(ایک قسم کی جاپانی ڈش جس میں چاولوں کے بیچ مسالے اور دیگر چیزیں رکھ کر بنائی جاتی ہیں اور قتلے کر کے دیئے جاتے ہیں )، ججنگ میون (کورین نوڈل)، کتسو کری (جاپانی ڈش) کے متبادل ہیں۔ چائنیز مین کورس میں ویج اور نان ویج نوڈل، رائس اور گریوی کے متعدد متبادل ہیں۔ اس کے بعد ہندوستان مین کورس، چاول اور روٹی کے متبادل ہیں۔ اس کے بعد کئی طرح کے رمین، ٹیوک بوکی، ببمباپ، کمچی فرائڈ رائس اور جپاچے کے متبادل ہیں۔ 
 اس کے بعد کئی طرح کے منفرد سوپ، سبزیوں اور چکن کی کورین ڈشیز ، بائو نامی بن ملتے ہیں۔ اس کے بعد اسنیکس کے تحت دارجلنگ مومو، فرائزبریڈ اینڈ سلاد، تھاٹ پیزا، اٹالین پاستا، بائول آف سوپ ہیں۔ اس کے بعد میٹھے کے طور پرکئی قسم کی آئس کریم، مشروبات کے تحت چائے کافی کے علاوہ بوبا ڈرنکس دیئے گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK