• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیما شنکر:مغربی گھاٹ پرگھنے جنگل سے گھر ا ایک دلکش مقام

Updated: October 12, 2023, 9:20 AM IST | Mumbai

یہاں آپ متنوع پیڑ پودوں اور معدوم ہونےکے قریب جانوروں ،ٹریکنگ کے مرکز، دلکش جھیل اور واٹر فال سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں

Tha Lash Green Forest of Bhamshankar is a shelter for vorous birds
بھیماشنکر کا ہریالی سے پر جنگل جو مختلف چرند پرند کی پناہ گا ہے

بھیماشنکر سہیادری پہاڑی سلسلےکے گھاٹ علاقے میں بھورگیری گاؤں میں واقع ہے۔ تقریباً۳؍ہزار۲۵۰؍فٹ کی بلندی پر واقع بھیماشنکر پہاڑیوںسے گھرا ہوا ہے اور گھنے سبز جنگلات سے ڈھکا ہوا ہے۔ بھیماشنکر نام کی ابتدا بھیما ندی سےہوئی تھی۔ بھیما شنکر ٹریکنگ کے شوقین افرادکے لیے بھی ایک مقبول مقام ہے۔ بھیماشنکر وائلڈ لائف سینکچوری ایک اور اہم وجہ ہے کہ لوگ یہاں آتے ہیں۔
بھیماشنکر وائلڈ لائف سینکچوری:انڈین جائنٹ اسکویرل (ہندوستانی عظیم الجثہ گلہری) جسےمقامی جانوروں جن کے معدوم ہوجانے کا خدشہ ہے کو بچانے کے مقصدسے قائم کی گئی سینکچوئری اب ممبئی اور پونےبلکہ پورےمہاراشٹر کے سیاحوں کا پسندیدہ ترین مقام بن گیا ہے۔گھنے جنگلوں پر مبنی یہ علاقہ مغربی گھاٹ جسے سہیادری پہاڑی سلسلہ بھی کہا جاتا ہےمیں ۱۲۰؍کلو میٹر میں پھیلا ہوا ہے۔یہ علاقہ خصوصی طورپرایسے جانوروں اورپرندوں کا مسکن ہے جن کے معدوم ہوجانے کا خطرہ لاحق ہے۔یہاں اس قدر پیڑ پودے اور جاندار پائے جاتے ہیں کہ اسے دنیا کا سب سے بڑا حیاتیاتی تنوع کا مرکز قرار دیا جاتا ہے۔ یہاں ۱۴؍ ایسی نسلیں بھی پائی جاتی ہے جن کے تعلق سےکہا جاتا ہے کہ یہ ہزاروںسال پرانی ہیں اور کئی نسلوں انہیں سے وجود میں آئی ہیں۔یہاںہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔ آپ گھنے جنگلات کے اندر اچھی طرح سےنشان زداور محفوظ راستوںپرٹریکنگ سےلطف اندوز ہو سکتے ہیں، فطرت کی خوبصورتی کو قریب سے دیکھ سکتےہیں۔
 آپ یہاں کبھی بھی جاسکتے ہیںلیکن حکام اور مصدقہ گائڈزکی اجازت حاصل کرنا ہوتی ہے۔کچھ مقامات پر غروب آفتاب کے بعدجانے کی اجازت نہیں۔اگر پیدل چلنا آپ کو پسندنہیںہے، تو آپ سفاری کار کی سواری کا انتخاب کر سکتے ہیں اورکارکے اندر سے جنگل کو اس کی حقیقی شکل میں دیکھ سکتےہیں۔ جنگل کےکچھ علاقے ایک دن کی پکنک کے لیے بھی بہترین ہیں۔ 
ٹریکنگ:بھیماشنکر ٹریکنگ کے شوقین افراد کیلئے بھی ایک اہم مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ ممبئی اور پونے سے بڑی تعداد میں سیاح  ایک دن کی پکنک کیلئے آتے ہیں۔ہفتہ کے آخر میں یہ ٹریکنگ آسانی سے مکمل کی جاسکتی ہے۔ٹریکنگ کے دوران ملنے والی دلکش ہریالی سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے لیکن اس کیلئے پرانا تجربہ ہونا بہتر مانا جاتا ہے۔ نئے افراد کو چاہئے کہ وہ کسی ایڈوینچر کمپنی سے رابطہ کریں تاکہ وہ انہیں چھوٹی یا آسان ٹریکنگ پر لےجاسکیں۔
ہنومان لیک:حالانکہ یہاں پہنچنا تھوڑا مشکل ہے لیکن جس نے یہ مشقت برداشت کرلی تو اسے ایک نہایت ہی دلکش نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔بھیماشنکر میں واقع یہ ایک انتہائی دلکش جھیل ہے ۔ یہاں آپ خاص طور پر گلہریاں اور مختلف قسم کے پرندے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پورےخاندان کے ساتھ پکنک منانےکابہترین مقام ہے۔ یہاں پیکٹ بند کھانا اور کھیلنے کودنےکا سامان لیجانا بہتر ہے۔
آہوپے واٹر فال:آہوپے واٹرفال یا آبشار ایک نہایت ہی دلکش مقام ہے۔ یہ دراصل دیمبھے ڈیم  کے پیچھے سے نکلنے والے پانی سے بنا ہے۔ یہ واٹر فال سیاحوںکے درمیان کافی مقبول جبکہ یہاں خاص طور پر نوجوان جوڑے جانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔
بھیما شنکرکیسے جائیں؟
 بھیماشنکر کئی شہروں سےسڑکوں کے ذریعے جڑا ہوا ہے۔ اس روٹ پرباقاعدہ بس سروس اور ٹیکسیاں چلتی ہیں۔ قریب ترین ہوائی اڈہ پونے ہوائی اڈہ ہے۔ یہ ہندوستان کے ممتاز شہروں سے جڑا ہوا ہے۔قریب ترین ریلوے اسٹیشن کرجت ہے۔
ٹرین کے ذریعہ: بھیماشنکر کااپنا ریلوے اسٹیشن نہیں ہے۔ قریب ترین ریلوے اسٹیشن کرجت ہےجو تقریباً۱۶۸؍کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ اسٹیشن براہ راست اور بالواسطہ ٹرینوں کے ذریعے بہت سے شہروںسےمنسلک ہے۔کرجت اسٹیشن سے بھیماشنکر تک پہنچنے میں۲؍گھنٹے لگتے ہیں۔ آپ آسانی سے بس یا رکشہ کرایہ پر لے سکتےہیں، جسے ٹم ٹم بھی کہا جاتا ہے۔
روڈ کے ذریعہ: بھیماشنکر سڑکوں کے اچھے نیٹ ورک کے ذریعے قابل رسائی ہے۔ بھیماشنکر اور قریبی شہروں کے درمیان مختلف بس اور ٹیکسی خدمات  دستیاب ہیں۔ اگر آپ پڑوسی شہروں سے سفر کرنا چاہتے ہیںتویہ سب سے آسان  متبادل ہے۔آپ اپنے بجٹ کے مطابق مختلف بسوں میں سے منتخب کرسکتے ہیں۔n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK