• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھکڑ دھابہ : اندھیری میں منفرد نام اور ڈشیز والا ریسٹورنٹ

Updated: May 24, 2024, 8:48 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

لوکھنڈوالا کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ میں سلائیڈر اوررول کے علاوہ مختلف قسم کی بریانیاں،چاول، پراٹھے اور تندوری ڈشیز بھی ملتی ہیں۔

Bhukkad Dhaba is more famous for the uniqueness of the dishes than the look. Photo: INN
بھکڑ دھابہ دیکھنے سے زیادہ ڈشیز کی انفرادیت کیلئے زیادہ مشہور ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن پیشاوری، پنیر کڑاہی، چیز گارلک نان، تندوری روٹی، چکن تکہ بریانی، گوان فش کری، دال مکھنی، ویج جلفریزی، چکن ریشمی، فش ٹکہ، تندوری پرانز۔ 
پتہ: شاپ نمبر۹؍ نیو سندر پارک سی ایچ ایس، ویرا دیسائی روڈ، اندھیری لوکھنڈوالا، اندھیری، ممبئی ۴۰۰۰۵۳ 
ہوٹل کھلنےکے اوقات:۴۵:۱۰صبح تاصبح ۵؍بجے 
رابطہ : 7738455589
 شیکسپیئر نے کہا تھا کہ نام میں کیا رکھا ہے لیکن آج کے دور میں نام کی اہمیت کچھ زیادہ ہی محسوس ہونے لگی ہے۔ ویسے تو ممبئی میں سیکڑوں ریسٹورنٹ موجود ہیں جو منفرد ڈشیز فراہم کرتے ہیں لیکن کچھ ریسٹورنٹ اپنے نام کی انفرادیت کی وجہ سے بھی مشہور ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ ہے جس کا نام ’بھکڑ دھابہ‘ رکھا گیا ہے جو اندھیری میں واقع ہے۔ ایسے منفرد نام والے ریسٹورنٹ کا انٹرنیٹ پر دستیاب مینو بھی کچھ زیادہ بڑا اور عالیشان نہیں ہے لیکن اس میں کچھ ڈشیز اپنے آپ میں منفرد معلوم ہوتی ہیں۔ اس مینو کا آغاز حسب معمول اسٹارٹر اور وہ بھی ویج سے ہوتا ہے جس میں پہلا ہی نام تندوری پوٹیٹو یعنی تندوری آلو سے ہوتا ہے اس کے بعد تندوری مشروم، افغانی مشروم، پنیر ٹکہ اور ایسی ہی دیگرڈشیز کے بعد نان ویج میں چکن تندوری، چکن سیخ کباب، چکن ٹکہ، چکن پہاڑی ٹکہ، چکن ملائی ٹکہ، فش ٹکہ اور تندوری پرانز کے نام شامل ہیں۔ 
 مین کورس میں ویج کے تحت آلو مٹر، ویج جلفریزی، ویج کولہاپوری، پنیر مکھنی، پنیر کڑاہی کے بعد نان ویج کے تحت انڈوں کی ۲؍ڈشیز ہیں اور پھر چکن قیمہ، چکن کری، چکن رہرا(بون لیس اور قیمہ)، چکن توا، فش ٹکہ مسالہ، گوان فش کری، پرانز مسالہ بھی ہیں۔ 
چاول اوربریانی کی مختلف اقسام ہیں جو ویج کے تحت دال کھچڑی سے شروع ہوتی ہیں۔ اس کے آگے مختلف قسم کے مومو ہیں جو ویج اور نان ویج میں دستیاب ہیں۔ اس کے آگے منفرد ڈشیز موجود ہیں جنہیں سلائیڈر کا نام دیا گیا ہے۔ جیسا کہ پچھلے ہفتہ وضاحت کی گئی کہ سلائیڈر کے تحت نان یا تندوری روٹی کے اندر مختلف قسم کے سالن رکھ کر پیش کیاجاتا ہے۔ یہاں تندوری روٹی کے اندر رکھ کر جو چیزیں دی جاتی ہیں ان کے نام پنیر مکھنی سلائیڈر، پنیر ٹکہ مسالہ سلائیڈر، پنیر بھونا سلائیڈر اور نان ویج کے تحت پنیر کی جگہ چکن استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے آگے مختلف قسم کے رول ہیں جنہیں روٹی میں لپیٹ کر دیا جاتا ہے جس میں تندوری آلو رول سے لے کر فش ٹکہ رول تک کئی متبادل ہیں۔ میل کامبو کے تحت مختلف سالن ۲؍روٹی یا ایک نان، پیاز اور لیموں کے ساتھ دیئے جاتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK