سی بی ڈی بیلاپور میں واقع اس ریسٹونٹ میں ہر قسم کی اور مختلف مقدار میں بریانی مٹکے کے اندر بناکر پیش کی جاتی ہے،اسٹارٹر کی بھی یہاں کئی اقسام ہیں۔
EPAPER
Updated: March 29, 2024, 10:26 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
سی بی ڈی بیلاپور میں واقع اس ریسٹونٹ میں ہر قسم کی اور مختلف مقدار میں بریانی مٹکے کے اندر بناکر پیش کی جاتی ہے،اسٹارٹر کی بھی یہاں کئی اقسام ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن برہ، دم بریانی، فیرنی، سیخ کباب، کیرامل کسٹرڈ، بریانی، آب گوشت، اسپینچ اینڈ کورن سلاد، چنا لسونی، چٹنی ٹکی، آتشی آلو، نظامی آلو، مرغ سیاہ سیخ۔
پتہ:شاپ نمبر۱۲؍، پلاٹ نمبر ۵۳؍ بالمقابل بھومی مال، پام بیچ روڈ، سیکٹر ۱۵؍سی بی ڈی بیلاپور، نوی ممبئی ۴۰۰۶۱۴
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح۱۲؍ تارات ۱۲؍ بجے
رابطہ : 912227560600
بریانی ایک ایسی ڈش ہے جوہر خاص و عام کو کافی پسند آتی ہے، اور اکثر چھوٹی موٹی پارٹیوں میں اسی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر مٹی کے برتن میں بنائی ہوئی اور اسی میں پیش کی جانے والی بریانی جسے مٹکا بریانی کہا جاتا ہےزیادہ پسند کی جاتی ہے۔ اگر آپ نوی ممبئی میں مٹکا بریانی کا ذائقہ چکھنا چاہتے ہیں توآپ کو سی بی ڈی بیلاپور میں پام بیچ روڈپر واقع برستا ریسٹورنٹ پہنچنا ہوگا۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز سوپ اور سلاد سے ہوتا ہے جس میں مرغ یخنی شوربہ، آب گوشت، گرین سلاد، پالک اور بھٹے کا سلاد اور چکن مایو سلاد جیسے نام موجود ہیں۔ آگے کچھ قسم کے پاپڑ اور فرنچ فرائزہیں جن میں چنا لسونی بھی دستیاب ہے جو عام طور پر ڈھابوں میں ملتا ہے۔ ویج اسٹارٹر میں ویج سیخ کباب، چٹنی ٹکی، آتشی آلو، نظامی آلو جیسی چیزیں ہیں۔ نان ویج اسٹارٹر میں مرغ انگارہ، مرغ سیاہ سیخ، سرخ مرغ ٹکہ، بجری کباب، کاکوری کباب، دبنگ گوشت، گوشت مخملی ٹکہ، گوشت نظامی بوٹی، کراری مچھی، پرانز کرارا اور نان ویج مکس پلیٹر جیسی ڈشیز ہیں۔
ویج کے بعد نان ویج مین کورس میں چکن قیمہ، کڑائی مرغ، اودھی مرغ، سیخ ملائی بوٹی، سیخ چٹ پٹا مسالہ، مرغ سوکھا، مرغ ٹکہ مسالہ اور بٹر چکن کے بعد مٹن اودھی گوشت، مٹن چٹ پٹا بھنا، مٹن دوپیازہ، مٹن سوکھا، مٹ ٹکہ مسالہ، مٹن نلی نہاری جیسے نام ہیں۔ روٹی میں لچا پراٹھا اور تفتان دستیاب ہیں۔ اس کے بعد پاٹ بریانی جسے اردو میں مٹکا بریانی کہا جاسکتا ہے کی کئی ڈشیز ہیں۔ یہ ڈشیز سنگل، ڈبل، فیملی اور پارٹی پیک میں دستیاب ہیں۔ یہاں ۲؍قسم کی بریانی دستیاب ہیں نوابی بریانی اور برستا بریانی جن میں پہلے ویج، پھر پنیر ٹکا بریانی، انڈا بریانی، مرغ نوابی اور برستا بریانی کے بعد ملائی سیخ بریانی کے علاوہ یہاں مٹن اور پرانز کی بریانی بھی۲؍اقسام میں دستیاب ہیں۔ دال چاول اور رائتہ کے تحت دال فرائی ان دیسی گھی، دال کھچڑی اِن د یسی گھی کے علاوہ بوندی رائتہ اور زیرہ رائتہ ملتا ہے۔ آخر میں میٹھےپکوانوں کے نام دیئےگئے ہیں جن میں زعفران فیرنی، شاہی ربڑی، کیسری ٹکڑا، کیرامل کسٹرڈ اور گلاب جامن ہیں۔