اس آن لائن اسٹور پر آپ کو ایسی چیزیں ملتی ہیں جو واقعی جاپان میں پہنی جاتی ہیں، وہیں بنائی جاتی ہیں اور وہاں کی ثقافت کا حصہ ہیں۔
EPAPER
Updated: October 08, 2024, 11:10 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس آن لائن اسٹور پر آپ کو ایسی چیزیں ملتی ہیں جو واقعی جاپان میں پہنی جاتی ہیں، وہیں بنائی جاتی ہیں اور وہاں کی ثقافت کا حصہ ہیں۔
حالانکہ جاپان کے کئی برانڈس کے تعلق سے یہاں معلومات فراہم کی جاچکی ہے، لیکن آج جاپان کے ایک منفرد برانڈ کی تفصیل پیش کی جارہی ہے۔ اس برانڈکی کئی خصوصیات ہیں۔ اس کی پہلی اور سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس اسٹور میں زیادہ تر کپڑے گہرے نیلے رنگ کے ملتے ہیں۔ اسی مناسبت سے اس اسٹور کانام ہی ’بلیو بلیو جاپان‘ رکھا گیا ہے۔ اس کی دوسری اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کے ۶؍اسٹور ہیں لیکن یہ تمام اسٹور جاپان ہی میں موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم اور آپ اگر اس سے خریداری کرنا چاہیں تو آن لائن طریقے سے ہی خریداری کرسکتے ہیں یعنی اس کے آن لائن اسٹور سے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی مرکزی ویب سائٹ محض ۲؍ زبانوں جاپانی اور انگریزی میں موجود ہے۔ جبکہ شاپنگ کی سائٹ ۴؍ زبانوں میں ہے جس میں جاپانی اور چینی کے ساتھ انگریزی اور ایک فرانسیسی زبان بھی شامل ہے۔ چونکہ اس کا اصل اسٹور جاپان میں موجود ہے اس لئے آپ امید کرسکتے ہیں کہ اس اسٹور سے خریداری کرنے پر آپ کو حقیقی جاپانی کپڑے ہی ملیں گے اس میں کسی قسم کی آمیزش کا اندیشہ کم ہی ہے۔ اس پر بل کی ادائیگی کیلئے امیزون کا پیمنٹ گیٹ وے استعمال کیا گیا ہے یعنی آپ کو امیزون کے ذریعہ اس اسٹور کو رقم ادا کرنا ہوگی۔ اس سے پہلے آپ کو ویب سائٹ پر لاگ اِن بھی کرنا ہوگا۔
خریداری کیلئے ویب سائٹ
https://www.hrm-eshop.com/
اگر آپ اس برانڈ کی خریداری کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو مذکورہ بالا ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔ لیکن اگر آپ بلیو بلیو جاپان نام کی ویب سائٹ پر جاتے ہیں تو آپ کو برانڈ سے متعلق معلومات ہی حاصل ہوگی اور اس ویب سائٹ پر بھی شاپنگ کیلئے اسی ویب سائٹ کا لنک دیا ہوا ہوگا۔ ان کی شاپنگ سائٹ پر کئی طرح کی چیزیں دستیاب ہیں جن میں ٹاپس، آئوٹر ویئر اینڈ جیکٹ، باٹم، ڈریسیز /اسکرٹ، والیٹ /ایکسیسریز، ہیٹ، جوتے، جویلری، بیگ، فیشن ایکسیسریز، کیمونو /یوکاٹو، گھریلو سامان، اپنی دیکھ بھال کیلئے استعمال ہونے والا سامان، اسٹریچ فریز، کھانے پینے کی چیزیں اور ونٹیج کے تحت مختلف سامان بانٹا گیا ہے۔
جاپان کی مخصوص اشیاء
حالانکہ اس میں زیادہ تر چیزیں تو ایسی ہیں جو نام سے ہی سمجھ میں آجاتی ہیں لیکن کچھ چیزیں مخصوص جاپانی چیزیں ہیں جن میں کیمونو اور یوکاٹو ہیں۔ آپ نے مختلف فلموں یا دیگر کسی ذرائع سے جاپانیوں کو جب دیکھا ہوگا تو ان میں ایک مخصوص لباس والے افراد کو دیکھا ہوگا جو اپنے جسم پر ایک لمبا کپڑا لپیٹے ہوتے ہیں اور اس پر پٹہ نما باندھے ہوتے ہیں۔ انہی کو یوکاٹا اور کیمونو کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ نے جاپانیوں کو جو کھلنے اور بند ہونے والا چھوٹا سا پنکھا ہاتھ میں لئے دیکھا ہوگا وہ پنکھا بھی یہاں خریدا جاسکتاہے۔
یہاں کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں میں بھی نیلا رنگ ہی نمایاں ہوتا ہے۔ یعنی یہاں کھانے پینے کے نام پر بلیو بیری کا شربت اور جام ہی فروخت کیا جاتا ہے۔
دیگر اشیا کی تفصیل
اب خریداری کی بات کریں تو یہاں ٹاپس میں ٹی شرٹ، شرٹ، سویٹ شرٹ، سویٹر، ویسٹ، ہوڈی اور کارڈیگن دستیاب ہیں۔ اسی طرح آئوٹر ویئر اور جیکٹ کے تحت مختلف قسم کے کوٹ، فلیس، ڈائون جیکٹ، ہوری/گائون، لیدر جیکٹ، اوور کوٹ، پی کوٹ، ڈفل کوٹ اور بلیزر ملتے ہیں۔ باٹم کے تحت ڈینم، سویٹ پینٹ، ٹرائوزر، شارٹ اور سلوپیٹ نامی کپڑے ملتے ہیں۔ بیگ میں پائوچ، ٹوٹے بیگ اور شولڈر بیگ دستیاب ہیں۔ فیشن ایکسیسریز میں چشمے اور دھوپ کے چشمے، موزے، دستانے، اسکارف، نیک ٹائی، بندنا اور دیگر اشیا ملتی ہیں۔ اس طرح اگر آپ جاپان کی مخصوص اشیا خریدنا چاہیں تو یہاں سے خرید سکتے ہیں۔