• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیڈیٹس: فوج میں شامل ہونے کے خواہشمند نوجوانوں کی کہانی

Updated: September 22, 2024, 10:39 AM IST

پونے کے فوجی تربیتی مرکز میں داخلہ لینے والے نوجوانوں کی کہانی میں ان کے ملک کیلئے کچھ کرنے کی لگن کے ساتھ دیگر پہلو بھی پیش کئے گئے ہیں۔

Several actors of the series are seen in a scene of the web series `Cadets`. Photo: INN
ویب سیریز ’کیڈیٹس‘ کےایک منظر میں سیریز کےمتعدد اداکار نظر آرہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

 کیڈیٹس (Cadets)
 اسٹریمنگ ایپ :جیو سنیما(۸؍ایپی سوڈ)
اسٹار کاسٹ: تنے چھیڑا، تشار شاہی، ارنو ٹکو، چایان چوپڑا، آدتیہ ترپاٹھی، پریتوش تیواری، گوتم سنگھ۔ 
رائٹر:سوہم بھٹاچاریہ، آدھار کھرانہ، سدھارتھ کمار، سیانتا منا، شتج روئے 
ڈائریکٹر:وشوجوائے مکھرجی
پروڈیوسر:اجیت اندھارے، آنند تیواری، ونیت بترا، مارک بنجامن، سیانتا منا
سنیماٹوگرافی:سوربھ مہاجن 
موسیقی:ششر سامنت
آرٹ ڈائریکٹر:نیہا پاٹل
پروڈکشن ڈیزائن:سومناتھ پاکرے
ریٹنگ: **
 فوج اور دیگر وردی والوں پر مبنی کہانیاں اکثر لوگوں کو پسند آتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہردوسرے مہینے تفریحی صنعت میں ہندوستانی فوج پر مبنی فلمیں اورسیریزریلیزہوتی ہیں۔ بھلے ہی انہیں کسی بھی طرح پیش کیا جائے لیکن فوج کی کہانی کو اکثر پیش کیا جانے لگا ہے۔ اب اس فہرست میں کیڈٹس کانام بھی شامل ہو گیا ہے۔ یہ سیریز تنوشری پودار کے ناول’بوٹس بیلٹس بیریٹس‘ پر مبنی ہے۔ ۸؍ایپی سوڈ پر مبنی اس سیریز میں فوج میں بھرتی ہونے کے خواہشمند نوجوانوں کے مسائل اور ان کے سامنے آنے والے چیلنجوں کو پیش کیا گیا ہے۔ 
سیریز کی کہانی
 کیڈٹس کی کہانی آپ کو۱۹۹۸ءکے دور میں لے جاتی ہے۔ یہ وہی سال تھا جب کچھ نوجوان فوج کی تربیت لینے کے لیے پورے جوش و جذبے کے ساتھ پونے کی افسانوی آرمڈ فورسیزاکیڈمی پہنچے۔ 
 سیریز کی کہانی۴؍مختلف کرداروں منوج مترا (تنائے چھیڈا)، البرٹ ماراک (تشار شاہی)، نیرج تومر (گوتم گجر) اور رندھیر دھنوا (چایان چوپڑا) کے گرد گھومتی ہے۔ ان چاروں نے بچپن سے ہی ملک کےلیے کچھ کرنے کا خواب دیکھا ہے۔ آرم اکیڈمی جوائن کرنے کے بعد ان چاروں کو بہت سے کاموں اور پریشانیوں سے گزرناپڑتا ہے۔ اس دوران ان کے درمیان محبت کے ساتھ ساتھ لڑائی بھی ہوتی ہے۔ مزید کہانی جاننے کے لیے آپ کو سیریز دیکھنا ہوگی۔ 
سیریز کیسی ہے؟
 جب آپ کسی فلم کا ٹریلر دیکھتے ہیں تو یہ دیکھنا بہت متاثر کن ہوتا ہے۔ لیکن جب فلم ریلیز ہوتی ہے تو اس کی کہانی ذہن کو ہلا دیتی ہے۔ کیڈٹس کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ مسلح افواج پر اب تک اتنی بڑی سیریز بن چکی ہیں کہ کیڈٹس کو دیکھ کر ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ یہ سیریز کیوں بنائی گئی؟ سیریز کی کہانی ہو یا سینماٹوگرافی، سب کچھ کمزور لگتا ہے۔ آرم اکیڈمی پر مبنی سیریز میں رومانس بھی نظر آتا ہے، جس کی کوئی ضرورت نظر نہیں آتی۔ سیریز میں ایک بھی ایسا واقعہ نہیں ہے جو آپ کو اسٹوری لائن سےجوڑتا ہو۔ پہلے ہی ایپی سوڈکا آغاز اتنا بورنگ ہے کہ اسے مزید جاری رکھنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ 
 وشواجئے مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ سیریز مسلح افواج میں دی جانے والی تربیت اور سزاپر مبنی ہے۔ سیریز میں ۸؍ ایپی سوڈہیں۔ ایک ایپی سوڈ ۲۵؍ سے ۳۰؍منٹ لمبا ہوتاہے۔ اگر آپ اس سیریز کو توقعات کے ساتھ دیکھیں گے تو آپ کو مایوسی ہی ہوگی۔ باقی اسے دیکھنا یا نہ دیکھنا آپ کی مرضی ہے۔ 
اداکاری کیسی ہے؟
 یہ سیریز نوجوان لڑکوں کے فوج میں بھرتی ہونے کی کہانی پر مبنی ہے۔ یہ چاروں سیریز میں بطور سپاہی فٹ نظر نہیں آتے۔ انہیں اسکرین پر دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے گیارہویں یا بارہویں جماعت کے بچےفوج میں بھرتی ہو گئے ہوں۔ یہ سب اچھے اداکار ہیں، جن میں اداکاری کاہنر ہے، لیکن نہ جانے کیوں وہ چاروں کیڈٹس کے کرداروں میں فٹ نظر نہیں آتے۔ تاہم ان چاروں نے سیریز میں پوری ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کیا ہے۔ 
 تنئے چھیڑا اور چایان چوپڑا نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی کوشش کی ہےجس سے ان کا کردار حقیقی محسوس ہوتا۔ دیگر اداکاروں نے بھی اپنا کام عمدگی سے کیا ہے۔ 
نتیجہ
 حالانکہ ویب سیریز کیڈیٹس میں کوئی حیرت انگیز موڑ نہیں اس نے فوجی اکیڈمی میں شامل ہونے کے خواہشمند نوجوانوں کی زندگی کو جوں کا تو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کرداروں کے دیگر لوازمات جیسے کہ پیار محبت اور رومانس کو بھی پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن مجموعی طور پر اسے دیکھنا ایک جہد مسلسل سے کم نہیں، اسے پورا دیکھنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK