Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیفے الفا: اندھیری اسٹیشن کے سامنے ذائقوں کا شاندار انتظام

Updated: April 25, 2025, 1:03 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ایس وی روڈ پر واقع اس ریسٹورنٹ میں کئی شاندار اور منفرد ڈشیز دستیاب ہیں، چائنیز کے علاوہ کئی منفرد ہندوستانی ڈشیز بھی یہاں ملتی ہیں۔

Cafe Alfa is a fine restaurant outside Andheri station. Photo: INN
اندھیری اسٹیشن کے باہرکیفے الفاایک عمدہ ریسٹورنٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
مرغ چکن چاٹ، پالک سوپ، تندوری سنگم، اچاری کباب، شعلے کباب، پومفریٹ ایرانی، فش تندوری، چکن میتھی، چکن قطب شاہی، گوشت ادرکی۔ 
پتہ: ۱۸۸؍، راجیش سینٹر، ایس وی روڈ، ریلوے اسٹیشن سے قریب، اندھیری ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۸
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح۱۱؍ سےرات ۱۲؍ بجے 
رابطہ : 07715858525
 اگر آپ ویسٹرن لائن میں رہتے ہیں اور اندھیری جاتے رہتے ہیں تو آپ نے اس ریسٹورنٹ کو ضرور دیکھا ہوگا۔ اندھیری اسٹیشن سے باہر ایس وی روڈ پر آتے ہی تقریباً سامنے ہی یہ ریسٹورنٹ آپ کو نظر آجائے گا۔ آج ہم اس کے تعلق سے جانتے ہیں کہ یہاں کس طرح کی ڈشیز دستیاب ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ جتنا الگ یہ دکھائی دیتا ہے اس کی ڈشیز بھی اسی طرح کچھ مختلف ہیں۔ اس کا آغاز ہندوستانی ڈشیز میں خدمت نوش اسٹارٹر سے ہوتا ہے جس میں مرغ چکن چاٹ، شاہی پنیر چاٹ، فریش فروٹ چاٹ آلو چاٹ گرین اینڈ ریڈ جیسے نام ہیں۔ شوربہ سوپ میں کریم آف ٹوماٹو اور پالک سوپ ہیں۔ اس کے بعد تندوری خزانہ فرام کلے اوون ہے جس میں تندوری سنگم، چکن تندوری، اچاری کباب، شعلے کباب، ریشمی کباب، پومفریٹ ایرانی، فش تندوری، پنیر جھنکار اور چکن لالی پاپ تندوری سمیت دیگر کئی نام شامل ہیں۔ 
 اس کے بعد مرغ بہار پولٹری کے تحت مرغ مسلم، مرغ پٹیالہ، چکن میتھی، چکن ممتاز، چکن قطب شاہی اور چکن ساگ والا جیسے نام ہیں۔ اس کے بعد گوشت لذیذ لوابدار ہے جس میں سلی بوٹی، بھونا گوشت، مٹن روغن جوش، گوشت ادرکی، برین توا، برین ایگ فرائی، دال گوشت اور مٹن قیمہ جیسے نام ہیں۔ اس کے بعد سبزِ بہار میں ویج جے پور، ویج مکھن والا، ویج افغانی، پنیر مکھنی، پنیرریشمی کباب مسالا، آلو پالک، زیرہ آلو اور مکس ویجیٹیبل جیسے نام ہیں۔ سمدری رتن کے تحت جھینگے اور مچھلیوں کے ساتھ تقریباً ایسی ہی ڈشیز دی گئی ہیں۔ کھانے کے ساتھ میں رشین سلاد، بوندی/پائن ایپل رائتہ، مسالا پاپڑ جیسی چیزیں ہیں۔ روٹی کی ٹوکری کے تحت تندوری روٹی اور پراٹھے کےعلاوہ پودینہ پراٹھا، میتھی پراٹھا، گارلک نان، آلو پراٹھا اور چیز نان بھی ہیں۔ باسمتی کی دعوت کے تحت کئی طرح کی بریانی اور پلائو دیئے گئے ہیں۔ 
 اس کے بعد چائنیز ڈشیز کا نمبر آتا ہے جس میں کئی طرح کے اسٹارٹر، سوپ، پولٹری میٹ یعنی چکن سے بنی ہوئی کئی ڈشیز کے بعد سبزیوں، سی فوڈ یعنی سمندری حیات سے بنےسوپ کے بعد رائس نوڈل کے علاوہ پیزا، سینڈوچ اور کئی طرح کے مشروبات ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK